التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

مسجد کوفہ

  حدیث  میں وارد  ہے  کہ یہ جنت کے باغات  میں سے ایک باغ ہے  اس میں ایک ہزار ستر نبیوں  نے  نماز پڑھی ہے  حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے مروی ہے کہ  اس میں ایک ہرار نبی اور ایک ہزار وصی نے  نماز ادا کی ہے  بلکہ ایک روایت  میں ہے  کہ کوئی عبد  صالح نہیں گزرا  جس نے اس مسجد میں نماز ادا نہ کی ہو حتی کہ شب معراج  حضرت رسالتماۤب  نے بھی اس میں نماز ادافرمائی اس مسجد میں نماز  فریضہ  ایک ہزار کے برابر اور نافلہ پانچسوکے برابر  ہے اس مسجد میں بغیر تلاوت وعبادت  پیٹھنا بھی عبادت  ہے  پہلے  پہل اس کا نشان  حضرت آدمؑ  نے قائم کیا تھا امام محمد باقر علیہ السلام  سے  پوچھا گیاکہ حرم خدا ورسول کے بعد کونسی زمین اشرف  ہے تو آپ نے فرمایا کوفہ یہ پاک وپاکیزہ ٹکڑا ہے اس میں انبیاء واوصیاء  کی قبریں  ہیں  اس میں مسجد ہے  جس میں ہر نبی نے نماز ادا کی ہے اسی میں اللہ کا عدل قائم ہوگا  (شاہد  اس سے حضرت قائم آل محمؐد  کی دولت ساطعہ مرادہو )

امام جعفر  علیہ السلام نے فرمایا مکہ اللہ کا حرم  اور نبیؐ علیؑ  کا حرم  بھی ہے اس میں ایک نماز ایک لاکھ  کے برابر ہے اور ایک درہم راہ خدا میں خرچ کرنا ایک لاکھ  کے خرچ کے برابر ہے اور مدینہ  اللہ  نبی ؐوعلیؑ کا حرم  ہے  اس مین ایک نماز  ایک ہزار نماز کے برابر ہے  حجرت امیرالمومنین  علیہ السلام  نے  ایک دن فرمایا اے اہل کوفہ تم کو اللہ نے  ایک ایسی چیز عطاکی ہے جو اور کسی کو عطا نہیں ہوئی تمہاری جائے عبادت آدمؑ  کا گھر نوح ؑ کا گھر  اور ادریسؑ  کا گھر ہے  حضرت ابراہیمؑ  کا حضرت خضرؑ  اور میرا مصلا ہے اور تمہاری مسجد ان چاروں  مسجدوں میں سے ہے جنکو خدانے چنا ہے ( مسجد  نبوی مسجدالحرام مسجد اقصی  اور مسجد کوفہ یہ مسجد بروز مھشر اپنے اہل کے لئے اور ان لوگوں کے لئے شفاعت کرے گی  جنہوں  نے اس میں نماز پڑھی ہوگی اور اس کی شفاعت قبول ہوگی اور زمانہ نہ گزارے گا کہ اسی میں حجرا سود  نصب  ہوگا (شاید زمانہ قائم آل محمد علیہ السلام مرادہو)   اور ایک زمانہ آئے  گاکہ یہ مسجد حضرت مہدی کا مصلا ہوگی  جو میری اولاد سے ہوگا  اور ہر مومن کا مصلا ہوگا اور مومن جہاں  بھی ہوں گے  اس میں اکٹھے ہوں گے  پس اس کو نہ چھوڑو اور اللہ کی خوشنودی کی خاطر اس میں  نماز ادا کیا کرو  اور اللہ سے اپنی حاجات طلب کیاکرو  اگر لوگ اس کی برکات   کو جانتے  ہوتے تو اس کی طرف اطراف زمین  سے کھچ کر آجاتے   اگر چہ برف پر ہی انکو چلنا  پڑتا   تفسیر انوار النجف جلد4

ایک تبصرہ شائع کریں