شیخ صدوق قدہ نے اعتقادیہ میں فرمایاہے کہ ہمارا عقیدہ
ہے کہ جناب رسالتمآبؐ کے بعد خدا وندکریم
کی جانب سے مخلوق پر حجت یکے بعد دیگرے
بارہ امام ہیں
1
پہلا امام حضرت امیر المومنین
علی بن ابی طالب علیہ السلام
2
دوسرا امام حضرت امام حسن بن علیؑ
علیہ السلام
3
تیسراامام حضرت سیدالشہداء امام
حسین علیہ الالم
4
چوتھا امام حضرت علی بن الحسین
زین العابدین علیہ السلام
5
پانچواں امام حضرت امام محمد باقر
علیہ السلام
6
چھٹا امام حضرت جعفر صادق علیہ السلام
7
ساتواں امام حضرت امام موسیٰ کاظم
علیہ السلام
8
آٹھواں امام حضرت علی رضا علیہ
السلام
9
نواں امام حضرت محمد تقی علیہ
السلام
10 دسواں
امام حضرت علی نقی علیہ السلام
11 گیارہواں
امام حضرت حسن عسکری علیہ السلام
12 بارہواں
امام حضرت حجت غائب امام منتظر صاحب الزمان علیہ السلام
ہمارا عقیدہ ہے کہ یہ اولو الامر ہیں جنکی اطاعت کا اللہ نے حکم دیاہے اور یہ
لوگوں پر گواہ ہوں گے یہ اللہ کے دروازے
ہیں اور اللہ تک پہنچنے کا راستہ ہیں اور
اس کی طرف پر گواہ ہوں گے یہ اللہ کے
دروازے ہیں اور اللہ تک پہنچنے کا راستہ ہیں اور اسکی طرف رہبری کرنے والے ہیں اس
کے علم کے خازن ہیں اس کی وحی کے مترجم ہیں اس کی توحید کے ارکان ہیں اور وہ ہر
قسم کی خطاولغزش سے پاک ومنزہ ہیں اور
تحقیق یہ وہی ہیں جن سے خدانے رجس سے دور
رکھا اور ان کو پاک رکھا جس طرح پاک رکھنے
کا حق ہے یہ صاحبان معجزہ وبرہان ہیں یہ
اہل زمین کے لئے عذاب خداوندی سے امان کا
باعث ہیں جس طرح کہ ستارے اہل آسمان کےلئے باعث امان ہیں ان کی مثال اس امت کی
میں کشتی نوح جیسی ہے جو اس پر سوار ہوگا ناجی ہوگا یہ گناہوں
کی بخشش کادروازہ ہیں جس طرح موسیؑ
کی امت کےلئے باب حطہ مقرر تھا اور
یہ اللہ کے وہ برگزیدہ بندے ہیں کہ اللہ سے کسی بات میں سبقت نہیں کرتے اور
اس کے امر کے ماتحت عمل کرتے ہیں اور ان کے متعلق ہمارا اعتقاد یہ
ہے کہ ان کی محبت ایمان ہے اور ان کا بغض کفر ہے انکا حکم اللہ کا حکم ہے اور انکی
نہی اللہ کی نہی ہے اور ان کی اطاعت اللہ
کی اطاعت ہے اور ان کی نافرمانی اللہ کی نافرمانی ہے اور ان کاولی اللہ کا
ولی ہے اور ان کا دشمن اللہ کا دشمن ہے