التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

توحید ذات

یعنی خداوندی قدوس جو مبداء جمیع خلائق ہے وہ واحد اور ہر لحاظ سے بسیط ہے اس کی کوئی جُز نہیں نہ تحلیلی نہ ترکیبی ۔نہ خارجی نہ ذہنی تمام موجودات کو اس نے اپنی قدرت کاملہ سے پیدا فرمایا ہے اس میں اسکا کوئی شریک وحصہ دار نہیں ہے اس کی نہ ابتدا ء ہے نہ انتہا وہ ہر شیءسے اول ہے اس سے پہلے کوئی نہیں اور وہ ہرشیءکے آخر ہے اسکے بعد کوئی شیءنہیں وہ فاعل مختار ہے فاعل موجب نہیں ۔ساری خدائی کا نظام اسکے حسن تدبر وحکمت کاملہ  کانتیجہ ہے  اور وہ اس نظام میں نہ تھکتاہے نہ کسی دوسرے کی مدد کا محتاج ہے وہ ہر ایک کا محسن ہے انسان ملک جن نبی رسول ولی اور سب کی سب مخلوق اس کی قبضہ قدرت میں ہے اور ہر ایک ولی وکارساز وہی ایک ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں