پیش لفظ – حاسدین تفسیر انوار النجف | Preface Tafseer Anwar ul Najaf
پیش لفظ – لادینیت – حاسدین تفسیر انوار النجف از علامہ حسین بخش جاڑا | Preface Tafseer Anwar ul Najaf
Welcome to the preface of Tafseer Anwar ul Najaf, a profound journey into the world of Islamic teachings. This commentary offers valuable insights and interpretations, shedding light on the wisdom of the Quran and the guidance it provides. Explore the depths of knowledge and understanding with Tafseer Anwar ul Najaf.
دور حاضر جس میں لادینی کا متلاطم سیلاب اپنی ہمہ گیر موجوں میں ہر خشک و تر کو بہائے لے جا رہا ہے جس میں مدعیان اسلام کےلئے قوانین اسلام بار خاطر ہو گئے ہین قرآن کا پرسان حال کوئی نہیں رہا ہمیں محسوس ہو رہا تھا کہ اس دور میں تفسیر قرآن سے دلچسپی رکھنے والے فرزندان اسلام کا زبر دست قحط ہے قرآنی آیات کے ترجمہ پر نظر کرنے سے لوگ ایک لغو ناول کی کتاب کے مطالعہ کو ترجیح دیتے ہیں قرآن پڑھنے اور سننے کی بجائے گانا گانے اور سننے کی طرف زیادہ مائل ہیں اور بالخصوص وہ لوگ جو اپنے تئیں پکا مسلمان اور مومن کہلانے میں پیش پیش ہیں مرد تو بجائے خود مستورات کے رجحانات بھی ان سے کسی طرح کم نہیں صبح سویرے قرآن کی جگہ گھروں سے ریڈ یائی گانوں کی آوازیں بلند ہوتی ہیں۔
