احرام کا بیان: مسئلہ:۔ جنب حیض ، نفاس احرام
سے مانع نہیں ہیں۔
مسئلہ:۔
اگر بھول کر بغیر احرام باندھنے کے میقات سے آگے گزرجائے تو اس پر واجب ہے کہ واپس
آکر میقات سے احرام باندھ کر جائے ۔ ہاں اگر واپسی ناممکن ہو تو جس مقام پر یا د
آجائے وہیں سے احرام باندہ کر آگے چلے۔
مسئلہ:۔ احرام کے لئے تین چیزیں واجب ہیں۔ احرام کے کپڑوں
کا پہننا ۔ نیت اور لبیک کہنا۔
مسئلہ:۔ احرام کے کپڑے دوسوتی سفید چادریں ہوتی ہیں۔ ایک
زیر ناف سے پاؤن تک ڈھانپنے کے لئے اور دوسری کندھوں پر اوڑھنے کے لئے۔
مسئلہ:۔ احرام کی چادروں کا کپڑا ایسا باریک نہیں ہونا
چاہئے کہ نظر اس سے پار ہو کر چمڑی تک پہنچ سکے۔
مسئلہ:۔
مستحب ہے کہ پہلے حجامت کروالے اور جسم سے بالوں کو صاف کر دے اور پھر غسل کر کے
احرام باندھے ۔
مسئلہ:۔
نماز ظہر کے بعد احرام باندھنا بہتر ہے ورنہ کسی فریضہ نماز کے بعد باندھے اور اگر
ایسا کرنا ناممکن ہوتو پھر چھ رکعت نما ز نافلہ احرا م پڑھ کر بعد میں احرام
باندھے اور یہ بھی نہیں تو کم از کم دورکعت نافلہ پڑھ کر احرام باندھے ۔
مسئلہ:۔ غسل کرنے اور احرام باندھنے کے وقت منقولہ دعاؤں
کا پڑھنا اللہ کی حؐد و ثنا اور درود پڑھنا باعث ِ ثواب ہے۔
مسئلہ:۔ احرام کے کپڑے پہن لینے کے بعد نیّت کرے کہ عمرہ
تمتع کے لئے ہیں نہ قربتہ الی اللہ احرام باندھا ہے اور نیت کے فوراً بعد پنی زبان
پر ان کلمات ِ لبیک کو جاری کرے:۔
’’لبّیک، اللّٰھم لبّیک،لبّیک لاشریک لک
لبّیک۔انّ الحمدَ والنّعمۃَ لکَ والمُلک لا شریکَ لک لبّیک ‘‘۔
مسئلہ:۔ لبیک کہتے ہوئے مکہ کو جائے اور مکّہ کے مکانات جب
دکھائی دینے لگیں تو لبیک کہنا ختم کردے۔
مسئلہ:۔ حالتِ احرام میں مندرجہ ذیل چیزوں سے بچنا چاہئیے ۔
(1)
جنگلی جانوار کا شکار ، خودکرنا یا کسی کو حکم دینا، مشورہ
دینا، اشارہ کرنا، ذبح کرنا وغیرہ محرم کے لئے سب حرام ہیں اور محرم کا ذبح شدہ
شکار مردار کی طرح حرام ہوا کرتا ہے۔ اس کا کھانا ہر ایک پر حرام ہے۔
مسئلہ:۔ دریائی جانواروں کا شکار حرام نہیں ہے اس طرح
گھریلو حٰوانات کا ذبح کرنا اور کھانا محرم پر حرام نہیں ہے۔
(2)
عورت:۔عورت سے ہمبستری کرنا ، بوس و کفار کرنا یا شہوت اس
پر نظر کرنا سب حرام ہے۔
مسئلہ:۔ اگر کوئی شخص حالتِ احرام عمرہ میں سعی کرنے سے
پہلے اپنی عورت سے ہمبستری کرے تو اس پر اک اونٹ کفارہ واجب ہے اور اس سال اس کی
حج بھی فائدے سے لہٰذا اس پر واجب ہے کہ یہ حج بھی پوری کرے اور آئندہ سال اس کی
قضا بھی کرے۔
مسئلہ:۔ اگر احرام حج میں وقوفِ مشعر سے پہلے عورت کے ساتھ
ہمبستر ہو جائے تو حج بھی فاسد اور اونٹ
کا کفّارہ بھی واجب ہے لیکن اس سال اس حج
فاسد کا پورا کرنا واجب ہے اور اگلے سال اس کی قضا بھی ضروری ہے۔
مسئلہ:۔ عورت کے ساتھ بوس و کنار سے بھی اونٹ کا کفارہ واجب
ہے اور نظر شہوت کرنے سے اگر خروج منی ہوجائے تب بھی واجب ہے کہ اونٹ کفارہ دے۔
(3)
عورت سے نکاح کرنا ۔ یا کسی اور کا نکاح پڑھنا محرم پر حرام
ہے بلکہ خواست گاری کرنے اور کسی کے نکاح میں شریک ہونے اور گواہ بننے اور گواہی
دینے سے بھی پرہیز کرے۔
(4)
استمناء یعنی مشت
زنی یا سی قسم کے کسی کر توت سے منی کا خارج کرنا۔
(5)
خوشبو ، مشک ، زعفران
وغیرہ کا سونگھنا ، بدن پر لمنا اور کھانا
وغیرہ اس کا کفارہ ایک گوسنفد ہے)
(6)
سیا ہوا لباس یا وہ نئے ہوئے کے مانند ہو جس طرح نمدہ وغیرہ
(7)
بقصد زینت سیاہ سرمہ لگانا۔
(8)
آئینہ دیکھنا
(9)
جراب یا موزہ یا جوتا وغیرہ جو پاؤں کے ظاہر حصہ کو دھانپ
لیں البتہ نعل عربی میں کوئی حرج نہیں ۔
(10)
جھوٹ بولنا۔
(11) قسم کھانا مثلا الا وللہ
بلے واللہ کہنا۔
مسئلہ:۔ جھوٹی قسم کا کفارہ پہلی بار ایک گوسفند ، دوسری
بار ایک گائے اور تیسری دفعہ ایک اونٹ ہے اور سچی قسم کے لئے پہلی دو فعہ صرف توبہ
و استغفار کافی ہے اور تیسری بار اگر کرے تو ایک گوسفند کفارہ ہے۔
(12) مچھر، جوں اور
کٹھمل وغیرہ کا مارنا ، بلکہ حصہ جسم سے دوسرے غیر محفوظ حصہ پر اس کا منتقل کرنا
بھی خلاف احتیاط ہے۔
(13) مہندی لگانا ،
زینت کے لئے بلکہ احرام سے پہلے مہندی لگانا بھی ٹھیک نہیں۔ اگر اس کا اثر احرام
کے بعد تک رہنے ولا ہو۔
(14) عورت کا حالت
احرام میں زینت کےلئے زیورات کا استعمال کرنا ۔
(15) تیل یا گھی یا
دیگر دوسری چیزوں کا ملنا اگر چھ خوشبودار نہ بھی ہو۔
(16) اپنے بدن سے
یا کسی دوسرے محرم کے بدن سے بال دور کرنا۔
مسئلہ:۔ اگر کسی کی آنکھ میں بال پیدا ہوجائے تو ا س کو دور
کرنا جائز ہے اسی طرح وضو یا غسل وغیرہ سے اگر کوئی بال جدا ہو جائے تو حرج نہیں نیز
سردردی وغیرہ کی وجہ سے اگر سر منڈوا لیا جائے تو بھی گناہ نہیں۔
مسئلہ:۔ جسم سے بال دور کرنے کا کفارہ ایک گو سفند ہے اگر
مجبوری کی وجہ سے ایسا کیا ہو تو تین روزے یا د س مدکفار دے ۔
مسئلہ:۔ سر داڑھی پر ہاتھ پھیرنے سے اگر کوئی بال گر جائے
تو ایک مٹھی گندم صدقہ دے
(17) مرد کا سر
کوڈھانپنا حالت احرام میں حرام ہے اور اس کا کفارہ ایک گوسفند ہے۔
(18) عورت کا حالت
احرام میں منہ کو ڈھانپنا اور اس کا کفارہ بھی ایک گوسفند ہے۔
(19) مرد کا حالت
احرام میں اپنے سر پر سایہ کرنا ۔ یعنی متحرک سایہ ممنوع ہے جو محرم کی حرکت کے
ساتھ حرکت کرتا ہے ورنہ ساکن سایہ نقصان دہ نہیں ہے لہٰذا چھت والی بس پر نہ
بیٹھنا چاہیئے بلکہ ایسی سواری پر سفر نہ رکھتی ہو اسی طرح اگر بحالت تو بھی حرج نہیں۔ یا اگر بحالت سکون ساکن یا
متحرک سایہ اوپر آجائے تو بھی حرج نہیں ہے۔
مسئلہ:۔ اگر کسی بیماری کا کمزوری یا کسی تکلیف کی وجہ سے
سایہ میں بیٹھنا ضروی ہو جائے اس صورت میں سیہ کے نیچے چل سکتا ہے لیکن ایک گوسفند
کفارہ دینا ہوگا ھض اس کی صحیح ہوگی۔
(20) اپنے دبن سے
خون نکالنا اور اس کا کفارہ دیک گوسفند ہے۔
(21) ناخن لینا ۔
ایک ناخن کا کفارہ ایک مُد ہے اور پورے ہاتھوں اور پاؤں کے ناخن اتارنے سے ایک
گوسفند کفارہ دینا ہوگا۔
(22) دانت نکلوانا
۔ اس کا کفارہ بھی ایک گوسفند ہے۔
(23) حرم کے درخت
یا گھاس وغیرہ کا کاٹنا ۔ درخت کاٹنے کا کفارہ ایک گوسفند ہے۔
Leave a Reply