anwarulnajaf.com

غوص۔ کافر ذمی

 

4۔ غوص:-

            یعنی دریا سمندر میں غوظہ لگا نے سے
جو قیمتی چیز موتی وغیرہ نکالے اخراجات غوص کے بعد اگر اس کی قیمت ایک دینار تک
پہنچ جائے تو اس میں خمس واجب ہوگا اور اگر دینار سے کم ہو تو ارباح مکاسب میں
داخل ہوگا۔

مسئلہ:- عنبر پر بھی
خمس واجب ہے پس اگر غوطہ سے حاصل ہو تو ایک دینار نصاب ہوگا اور اگر ساحل سے حاصل
ہو تو چونکہ اس کے لئے روایت میں نصاب کی تعین نہیں لہٰذا مطلقاً اس پر خمس واجب
ہوگا خواہ کم ہو یا زیادہ ۔

5۔ کافر ذمی:

            اگر مسلمان سے زمین خرید کرے تو اس پر
زمین کا خمس واجب ہوگا یعنی فروخت کنندہ کو پوری زمین کی قیمت ادا کرنے کے بعد اس
خمس بھی واجب ہوگا۔ جیساکہ احادیث میں اس کی صراحت موجود ہے چنانچہ صحیحہ ابو
عبیدہ میں حضرت امام محمد باقر ؑ سے مروی ہے کہ جو ذمی مسلمان سے کوئی زمین خرید
کرے اس اس کا خمس واجب ہے یعنی خواہ وہ کاشت کے لئے ہو یا مکانات وغیرہ کے لئے ہو۔
اور صاحبِ خمس کی مرضی خواہ زمین سے پانچواں حصہ لے لے یا اس کی قیمت سے پانچواں
حصہ وصول کر لے۔


Posted

in

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *