مادی مسائل | maadi masail
یہ حقیقت نا قابل انکار ہے کہ جہاں مادی عوامل ارتقائی منازل کے طے کرنے کا پیش خیمہ ثابت ہوتے ہیں۔ وہاں یہی مادی انسان کے انحطاط کا سبب بن سکتے ہین نلکہ بنتے ہیں پس مشکالات اور الجھنوں اور پچیدگیاں انہی عوامل سے ہی جنم لیتی ہین،چنانچہ پوری، ڈاکہ، قتل و غارت، لوٹ کھسوٹ، بے حیائی، بے شرمی، قانون شکنی، جھوٹ فریب دغا بازی، مکاری، عیاری، غداری وغیرہ جیسے تمام امن دشمن اور سکون ریا مسائل انہی مادی عوامل کا ہی کرشمہ ہیں جس کیلئے فوج پولیس وغیرہ محکمے تشکیل دئیے گئے ہیں پس حدود و تعزیرات اور جیلوں کی تعمیر اور عدلیہ و انتظامیہ کا سلسلہ ان پیدہ شدہ مادی مسائل کا ردِ عمل یا ان کا قیرہ نتیجہ ہے اور ان چیزوں کو مادی مسائل کا حل یا علاج کہنا نہایت غلط ہے بلکہ عقل کے ساتھ مزاق ہے کیونکہ سرمیں درد ہونے کی صورت میں سرکا کاٹ لینا دانت میں درد ہو تو اس کو اکھڑوا لینا ہاتھ میں درد ہو تو اس کو قطع کر دینا یہ علاج نہیں کہلاتا بلکہ علاج یہ ہے کہ اس کو وجوہات کو تلاش کت کے اصل علت کو نیست و نابود کرنے کی کوشش کی جائے تا کہ موجودہ تکلیف بھی ختم ہو اور آئندہ بھی اس کے غور کرنے کا خطرہ لاحق نہ ہو۔

Leave a Reply