anwarulnajaf.com

تفسیر سورہ فاتحہ

سورہ  فاتحہ

اس سورہ کو بعض مکی کہتے ہیں
اور بعض مدنی کہتے ہیں اور بعض روایات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سورہ مبارکہ دو دفعہ
نازل ہوا ایک دفعہ مکہ میں اور ایک دفعہ مدینہ میں، لہذا مکی بھی ہے اور مدنی بھی،
اس سورہ کی کل آیات سات ہیں ج
ن میں بسم اللہ الرحمن الرحیم  بھی شامل
ہے-

سورہ فاتحہ کے خواص

§            
بیمار پر چالیس مرتبہ پڑھنے
سے  باذن اللہ تعالیٰ تندرست ہو گا-
§            
حضرت امام جعفر صادقفرماتے ہیں کہ اگر مردہ پر ستر دفعہ سورہ فاتحہ پڑھی جائے اور وہ زندہ ہو جائے
تو اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں
§      
پانی کے پیالہ پر چالیس مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر مریض پر چھڑکا جائے تو اس کو
شفا ہو گی-
§      
درد کے مقام پر سترّ مرتبہ پڑھی جائے تو 
درد ختم ہو جائے گا-
 
اَعُوْذُ
بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم
(1)
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ
(2) الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ (3) مَالِكِ يَوْمِ الدِّيْنِ (4) إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ
نَسْتَعِينُ
(5) اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيْمَ
(6) صِرَاطَ الَّذِيْنَ أَنْعَمْتَ
عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّآ لِّيْنَ
(7)
ترجمہ :
اللہ کی پناہ لیتا ہوں شیطان سے جو راندہ درگاہ ہے
اللہ کے نام سے
جو رحمن و رحیم ہے (شروع کرتا ہوں)
(1)  حمد صرف اللہ کیلئے ہی ہے جو عالمین کا پروردگار (2) رحمن و رحیم (3) (اور) مالک روزِ جزا ہے (4) (میرے اللہ) صرف تیری ہم عبادت کرتے ہیں اور صرف تجھ سے ہی مدد چاہتے ہیں (5) ثابت قدم رکھ ہم کو سیدھے رستے پر (6) (یعنی) ان لوگوں کارستہ جن پر تو نے انعام کیا نہ کہ جن پر غضب ہوا اور نہ
گمراہوں کا
(7)


Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *