مبطلاتِ نماز

 مبطلاتِ نماز

مسئلہ:  جو اسبابِ وضو کو
توڑ دیتے ہیں ان کے عارض ہونے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے اور علاوہ ازیں مندرجہ ذیل
چیزیں مبطل نماز ہیں:۔

۱۔  کھانا           ۲۔  پینا اگرچہ قلیل مقدار میں ہی کیوں نہ ہو       ۳۔ 
عمداً کلام کرنا

۴۔  خوفِ خدا یا غم
آلِ محمدؐ کے علاوہ کسی دنیاوی کام کے لئے گریہ کرنا

۵۔  ہاتھ باندھنا
جبکہ ضرورتِ تقیہ نہ ہو            ۶۔ آمین کہنا سورہ فاتحہ کے بعد

۷۔  جان بوجھ کر کسی
واجب کو ترک کرنا حتّٰی کہ طمانیت اور موالات کا عمدی ترک بھی مبطل نماز ہے، البتہ
جلسۂ استراحت کا ترک مبطل نماز نہیں ہے۔  

۸۔  قبلہ سے منحرف
ہوجانا حتّٰی کہ دائیں یا بائیں ہوجائے پس معمولی انحراف سے نماز باطل نہیں ہوتی۔                 ۹۔
کوئی سا فعلِ کثیر کرنا           ۱۰۔ لباس یا بدن کا نجس ہونا

۱۱۔  جائے سجدہ کا
نجس ہو جانا کہ اس سے انتقال کی کوئی صورت نہ ہو

۱۲۔  جائے نماز کا
نجاستِ متعدیہ سے مثلوث ہوجا نا کہ اس سے بچنے کی کوئی صورت نہ ہو

۱۳۔  لباس یا فرش کے
غصبی ہونے کا علم ہوجانا               ۱۴۔ 
کپڑے پر سجدہ کرنا

۱۵۔  کھانےکی چیز پر
سجدہ کرنا             ۱۶۔  کسی رکن نماز کا
چھوٹ جانا

۱۷۔  شکیات کی وہ
صورتیں جو قابلِ علاج نہیں، ان میں سے کسی کا عارض ہونا۔

مسئلہ:   کاغذ پر سجدہ ہو سکتا ہے اور بہتر ہے کہ اس پر
تحریر نہ ہو۔

مسئلہ:  خاک شفا پر سجدہ
کرنا مقبولیتِ نماز کا موجب ہے اور منقول ہے کہ مقبولیت اعمال کی رکاوٹ کے سات
حجاب خاک شفا پر سجدہ کرنے سے دور ہوجاتے ہیں۔ خاکِ شفا کے فضائل تفسیر انوار
النجف جلد نمبر ۴، ص ۱۳ پر ملاحظہ ہوں۔

مسئلہ:  وہ سبزیاں جو
کھائی جاتی ہیں ان پر سجدہ نہیں ہوسکتا۔ باقی درختوں کے پتوں پر اور لکڑی پر سجدہ
جائز ہے اور جو سبزیاں بعض علاقوں میں کھائی جاتی ہیں ان پر بھی بالعموم سجدہ نہیں
ہسکتا مثلاً پان کے پتے۔

مسئلہ:  جن میوہ جات کے
اوپر کا چھلکا کھایا نہیں جاتا مثلاً اخروٹ یا بادام وغیرہ کا چھلکا اس پر سجدہ
جائز ہے۔

مسئلہ:  جن درختوں کا پھل
کھایا جاتا ہے ان کے پتوں یا لکڑی پر سجدہ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

مسئلہ:  اون، پٹ سن، ریشم،
کپاس وغیرہ (جن سے کپڑا تیار ہوتا ہے) پر سجدہ نہیں ہوسکتا، لیکن کپاس کے پتوں اور
لکڑی پر سجدہ جائز ہے۔

Similar Posts

  • زکواۃ ک ابیان

     زکواۃ ک ابیان (1)        بروایت کافی امام ضعفر صادق علیہ السلام  نے فرمایا جو زکواۃ  کا ایک قیراط (کم از کم مقدار) نہ اا کرے وہ نہ مومن ہے نہ مسلم ۔ (2)         ایک روایت میں آپ نے فرمایا جو ایک قیراط بھی زکواۃ نہ دے وہ چاہے یہودی ہو کر مرے چاہے نصرانی ہوکر…

  • نماز جمعہ

     نماز جمعہ حضرت امام محمد باقر علیہ السلام سے مروی ہے کہ جمعہ سے جمعہ تک کل ۳۵ نمازیں فرض ہیں اور کسی نماز میں جماعت فرض نہیں سوائے ایک نماز جمعہ کے اور نو آدمیوں سے اس کا وجوب ساقط ہے:۔             ۱۔ بچہ                ۲۔ بوڑھا           ۳۔ پاگل            ۴۔ مسافر            ۵۔ بیمار            …

  • خمس ارباح مکاسب

      خمس ارباح مکاسب : مسئلہ :- اصل جائیداد پر خمس نہ ہوگا بلکہ اس کی آمدنی پر ہوگا جو اس کے ضروری اخراجات سے زائد ہو۔ مسئلہ : – اگر کوئی شخص اپنی آمدنی میں سے ضروری مصارف کے علاوہ کوئی ایسی چیز خرید کرے جو اس کی ضروریات سے زائد ہو تو اس…

  • شرائطِ جماعت

     شرائطِ جماعت ۱۔       پیش نماز اور مقتدی کے درمیان پردہ حائل نہ ہو۔جس کی وجہ سے مقتدی پیش نماز کو دیکھ نہ سکے۔ اسی طرح پچھلی اور اگلی صف کے درمیان بھی حائل نہیں ہونا چاہیے۔ البتہ اگر پچھلی صف عورتوں کی ہو تو عورتوں کی صف اور پیش نما زکے درمیان یا عورتوں کی…

  • طواف

     طواف: عمرہ تمتع کا احرام باندھنے کے بعد جب مکہ میں داخل ہوتو مکہ میں داخلے کے لئے غسل مستحب کرے اور پھر امسجد الحرام کے داخلے کے لئے ایک اور غسل مستحب کرے اور طواف واجب کرے طواف بیت اللہ کے گرد سات چکر پھرنے کا نام ہے طواف میں طہارت جسم (حدث اور…

  • مُستحباتِ جماعت

      ۱۔       مقتدی اگر ایک ہو تو پیش نماز کی دائیں جانب کھڑا ہو اور اگر زیادہ ہوں تو پیچھے صف باندھ لیں۔ ۲۔      متقدی اگر صرف ایک عورت ہو اور پیش نماز مرد ہو تو عورت کو پیش نماز کی دائیں جانب پیچھے ہٹ کر کھڑا ہونا چاہیے کہ اس کا سجدہ پیش نماز…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *