anwarulnajaf.com

تفسیر میں موجود ” ض ” سے شروع ہونے والے موضوعات | تفسیر انوار النجف جلد 15 | tafseer anwar ul najaf jild 15 | shia books online

ضبط اعمال: ضبط اعمال اور حبط اعمال کا فرق
(مقدمہ تفسیرص۴۴۲)

٭      احباط اعمال کے ذیل میں ملاحظہ ہو نیز
(ج۷ص۷۹۱- ج۲۱ص۳۳۱) پر بھی وضاحت کی گئی ہے اور اس کا خلاصہ یہ ہے کہ کسی کے صحیح
اعمال کو کسی دوسری غلطی کی وجہ سے جزا سے محروم کرنا ضبط ہے اور ظلم ہے لیکن کسی
کے اعمال کا باطل ہونے کی وجہ سے جزا سے محروم ہونا حبط ہے اور یہ عین عدل ہے مثلا
عبادت کی صحت میں عقیدہ کی درستی شرط ہے پس جو عبادت عقیدہ فاسدہ سے ہو وہ باطل
اور حبط ہے لائق جزا نہیں لیکن اس کے مقابلہ میں عقیدہ صحیحہ کے ساتھ بجا لانے
والے کی جزا کو کالعدم قرار دینا ضبط ہے اور ظلم ہے۔

ضرائح مقدسہ: تعظیم ضرائح مقدسہ ”اِیَّاکَ
نَعْبُدُ“ کے منافی نہیں (ج۲ ص ۸۲)

٭      جو شعائر اللہ اور ضرائح مقدسہ کی تعظیم و
احترام کوشرک سمجھتے ہیں ان کیلئے دندان شکن جوابات (ج۲ص ۸۲)

 


Posted

in

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *