anwarulnajaf.com

Surah Mulk With Urdu Translation

Read online Surah Mulk with Urdu translation. This chapter, also known as Surah Al-Mulk, holds great significance in the Quran. It’s a beautiful reminder of the power and blessings of Allah. 


Surah Mulk With Urdu Translation

Surah Mulk With Urdu Translation

تَبَارَكَ ٱلَّذِى بِيَدِهِ ٱلْمُلْكُ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ﴿١﴾
 بلند و برتر ہے وہ ذات جس کے قبضہ میں ملک ہے اور وہ ہر شے پر قدرت والا ہے ﴿١﴾

ٱلَّذِى خَلَقَ ٱلْمَوْتَ وَٱلْحَيَاةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلاً وَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلْغَفُورُ ﴿٢﴾

 جس نے موت و حیات کو پیدا کیا تاکہ تمہارے آزمائے کہ تم میں سے کس کے عمل اچھے ہیں اور وہ غالب بخشنے والا ہے ﴿٢﴾

ٱلَّذِى خَلَقَ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ طِبَاقاً مَّا تَرَىٰ فِى خَلْقِ ٱلرَّحْمَـٰنِ مِن تَفَاوُتِ فَٱرْجِعِ ٱلْبَصَرَ هَلْ تَرَىٰ مِن فُطُورٍ ﴿٣﴾

 جس نے سات آسمان تہ بہ تہ پیدا کئے کہ رحمٰن کی مخلوق میں تمہیں کوئی فرق نظر نہ آئے گا پس بار بار دیکھو کیا تمہیں کوئی عیب نظر آتا ہے ﴿٣﴾

ثُمَّ ارجِعِ البَصَرَ كَرَّتَيْنِ يَنْقَلِبْ إِلَيْكَ البَصَرُ خَاسِئاً وَهُوَ حَسِيرٌ ﴿٤﴾

 پھر نگاہ کو بار بار اٹھا کر دیکھو (اور عیب تلاش کرو) تو تمہاری نظر تھک کر ناکام واپس پلٹے گی ﴿٤﴾

وَلَقَدْ زَيَّنَّا ٱلسَّمَآءَ ٱلدُّنْيَا بِمَصَابِيحَ وَجَعَلْنَاهَا رُجُوماً لِّلشَّيَاطِينِ وَأَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابَ ٱلسَّعِيرِ ﴿٥﴾

 اور تحقیق ہم نے زینت دی آسمانِ دنیا کو چراغوں (ستاروں) سے اور ان کو شیطانوں کے بھگانے کا ذریعہ بنایا اور ہم نے تیار کیا ہے ان (شیطانوں) کے لئے عذاب دوزخ ﴿٥﴾
وَلِلَّذِينَ كَفَرُواْ بِرَبِّهِمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَبِئْسَ ٱلْمَصِيرُ ﴿٦﴾
 اور جو اپنے رب کا انکار کریں ان کے لئے دوزخ کا عذاب ہے اور وہ بُرا ٹھکانا ہے ﴿٦﴾
إِذَآ أُلْقُواْ فِيهَا سَمِعُواْ لَهَا شَهِيقاً وَهِىَ تَفُورُ ﴿٧﴾
 جب اس میں ڈالے جائیں گے اور اس کی چیخ سُنیں گے درحالیکہ وہ کھولتا ہوگا ﴿٧﴾
تَكَادُ تَمَيَّزُ مِنَ الغَيْظِ كُلَّمَا أُلْقِىَ فِيهَا فَوْجٌ سَأَلَهُمْ خَزَنَتُهَآ أَلَمْ يَأْتِكُمْ نَذِيرٌ ﴿٨﴾
 قریب ہوگا کہ غصے سے پھٹ جائے جب بھی اس میں کوئی گروہ ڈالا جائے گا تو ان سے اس کے دربان پوچھیں گے کہ کیا تمہارے پاس ڈرانے والا کوئی نہ آیا؟ ﴿٨﴾
قَالُواْ بَلَىٰ قَدْ جَآءَنَا نَذِيرٌ فَكَذَّبْنَا وَقُلْنَا مَا نَزَّلَ ٱللَّهُ مِن شَيْءٍ إِنْ أَنتُمْ إِلاَّ فِى ضَلاَلٍ كَبِيرٍ ﴿٩﴾ 
تو کہیں گے ہاں بے شک ڈرانے والا آیا تھا تو ہم نے اس کو جھٹلایا اور کہا کہ نہیں اتاری کوئی چیز اللہ نے تم نہیں ہو مگر بڑی گمراہی میں ﴿٩﴾
وَقَالُواْ لَوْ كُنَّا نَسْمَعُ أَوْ نَعْقِلُ مَا كُنَّا فِيۤ أَصْحَابِ ٱلسَّعِيرِ ﴿١٠﴾
 اور کہیں گے کہ اگر ہم سُنتے یا عقل رکھتے ہوتے تو دوزخیوں میں سے نہ ہوتے ﴿١٠﴾
فَٱعْتَرَفُواْ بِذَنبِهِمْ فَسُحْقاً ِلأَصْحَابِ ٱلسَّعِيرِ ﴿١١﴾
 پس اپنی غلطیوں کو مان لیں گے پس دُوری ہے دوزخیوں کے لئے ﴿١١﴾
إِنَّ ٱلَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُم بِٱلْغَيْبِ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَأَجْرٌ كَبِيرٌ ﴿١٢﴾
 تحقیق جو لوگ غائبانہ طور پر اپنے رب دے ڈرتے ہیں ان کے لئے بخشش اور بڑا اجر ہے ﴿١٢﴾
وَأَسِرُّواْ قَوْلَكُمْ أَوِ ٱجْهَرُواْ بِهِ إِنَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ ٱلصُّدُورِ ﴿١٣﴾
 اور تم پوشیدہ کرو بات اپنی یا اسے ظاہر کرو وہ سینوں کی بات کوبھی جانتا ہے ﴿١٣﴾
أَلاَ يَعْلَمُ مَنْ خَلَقَ وَهُوَ ٱللَّطِيفُ ٱلْخَبِيرُ ﴿١٤﴾
 کیا نہیں جانتا وہ جس نے پید اکیا حالانکہ وہ لطیف و خبیر ہے ﴿١٤﴾
هُوَ ٱلَّذِى جَعَلَ لَكُمُ ٱلأَرْضَ ذَلُولاً فَٱمْشُواْ فِى مَنَاكِبِهَا وَكُلُواْ مِن رِّزْقِهِ وَإِلَيْهِ ٱلنُّشُورُ ﴿١٥﴾
 وہ وہ ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو مطیع بنایا پس اس کے راستوں میں چلو اور اس کے رزق سے کھاؤ اور اسی کی طرف ہی بازگشت ہوگی ﴿١٥﴾
أَأَمِنتُمْ مَّن فِى ٱلسَّمَآءِ أَن يَخْسِفَ بِكُمُ ٱلأَرْضَ فَإِذَا هِىَ تَمُورُ ﴿١٦﴾
 کیا تم نڈر ہو اس کی گرفت سے جس کا اقتدار آسمان پر بھی ہے کہ تمہیں زمین نگل جائے درحالیکہ وہ حرکت کر رہی ہو ﴿١٦﴾
أَمْ أَمِنتُمْ مِّن فِى ٱلسَّمَآءِ أَن يُرْسِلَ عَلَيْكُمْ حَاصِباً فَسَتَعْلَمُونَ كَيْفَ نَذِيرِ ﴿١٧﴾
 یا کیا تم نڈر ہو اس سے جس کی حکومت آسمان میں ہے کہ برسائے تم پر پتھروں کی بارش پھر تمہیں پتہ چلے گا کہ میرا ڈرانا کیسا ہے؟ ﴿١٧﴾
وَلَقَدْ كَذَّبَ ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ فَكَيْفَ كَانَ نكِيرِ ﴿١٨﴾
 اور تحقیق جھٹلایا ان لوگوں نے جو پہلے تھے تو میرا عذاب کیسا تھا؟ ﴿١٨﴾
أَوَلَمْ يَرَوْا إِلَى ٱلطَّيْرِ فَوْقَهُمْ صَافَّاتٍ وَيَقْبِضْنَ مَا يُمْسِكُهُنَّ إِلاَّ ٱلرَّحْمَـٰنُ إِنَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ بَصِيرٌ ﴿١٩﴾
 کیا انہوں نے نہیں دیکھا پرندوں کو اپنے اوپر جو پر کھولتے اور سمیٹتے ہیں ان کو (فضائے آسمانی میں) روکنے والا اللہ ہی ہے بے شک وہ ہر شے کو دیکھنے والا ہے ﴿١٩﴾
أَمَّنْ هَـٰذَا ٱلَّذِى هُوَ جُندٌ لَّكُمْ يَنصُرُكُمْ مِّن دُونِ ٱلرَّحْمَـٰنِ إِنِ ٱلْكَافِرُونَ إِلاَّ فِى غُرُورٍ ﴿٢٠﴾
 تمہارے پاس کونسا ایسا لشکر ہے جو تمہاری مدد کرے اللہ کے سامنے کافر لوگ تو دھوکے میں ہی ہیں ﴿٢٠﴾
أَمَّنْ هَـٰذَا ٱلَّذِى يَرْزُقُكُمْ إِنْ أَمْسَكَ رِزْقَهُ بَل لَّجُّواْ فِى عُتُوٍّ وَنُفُورٍ ﴿٢١﴾
 تمہیں کون ہے جو رزق دے سکے اگر وہ اپنا رزق بند کردے بلکہ گھس گئے ہیں سرکشی اور دُوری میں ﴿٢١﴾
أَفَمَن يَمْشِى مُكِبّاً عَلَىٰ وَجْهِهِ أَهْدَىٰ أَمَّن يَمْشِى سَوِيّاً عَلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ ﴿٢٢﴾
 کیا وہ جو چلتا ہے؟ اوندھا منہ کے بل زیادہ صحیح ہے یا وہ جو سیدھا ہو کر سیدھے راستہ پر چلتا ہے؟ ﴿٢٢﴾
قُلْ هُوَ ٱلَّذِيۤ أَنشَأَكُمْ وَجَعَلَ لَكُمُ ٱلسَّمْعَ وَٱلأَبْصَارَ وَٱلأَفْئِدَةَ قَلِيلاً مَّا تَشْكُرُونَ ﴿٢٣﴾
 کہہ دیجئے وہ وہ ہے جس نے تمہیں پیدا کیا اور تمہیں کان اور آنکھیں اور دل عطا فرمائے تم (اس کا ) کم ہی شکر ادا کرتے ہو ﴿٢٣﴾
قُلْ هُوَ ٱلَّذِى ذَرَأَكُمْ فِى ٱلأَرْضِ وَإِلَيْهِ تُحْشَرُونَ ﴿٢٤﴾
 کہہ دیجئے وہ وہ ہے جس نے تم کو زمین میں پیدا کیا اور اسی کی طرف جمع کئے جاؤ گے ﴿٢٤﴾
وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَـٰذَا ٱلْوَعْدُ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ ﴿٢٥﴾
 اور وہ کہتے ہیں یہ وعدہ کب پورا ہوگا اگر تم سچے ہو؟ ﴿٢٥﴾
قُلْ إِنَّمَا ٱلْعِلْمُ عِنْدَ ٱللَّهِ وَإِنَّمَآ أَنَاْ نَذِيرٌ مُّبِينٌ ﴿٢٦﴾ 
کہہ دیجئے اس کا علم اللہ کو ہی ہے اور بجز اس کے نہیں کہ میں تو صرف ڈرانے والا ہوں ﴿٢٦﴾
فَلَمَّا رَأَوْهُ زُلْفَةً سِيئَتْ وُجُوهُ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ وَقِيلَ هَـٰذَا ٱلَّذِى كُنتُم بِهِ تَدَّعُونَ ﴿٢٧﴾
 پس جب اس کو اپنے قریب دیکھیں گے تو بُرے ہوجائیں گے چہرے ان لوگوں کے جو کافر ہیں اور کہا جائے گا یہ وہ ہے جو تم طلب کرتے تھے ﴿٢٧﴾
قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِنْ أَهْلَكَنِىَ ٱللَّهُ وَمَن مَّعِىَ أَوْ رَحِمَنَا فَمَن يُجِيرُ ٱلْكَافِرِينَ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ ﴿٢٨﴾
 کہہ دیجئے کیا تم دیکھتے ہو اگر مجھے اور میرے ساتھیوں کو خدا ہلاک کرے یا ہم پر رحم کرے تو کافروں کو درد ناک عذاب سے کون بچائے گا؟ ﴿٢٨﴾
قُلْ هُوَ ٱلرَّحْمَـٰنُ آمَنَّا بِهِ وَعَلَيْهِ تَوَكَّلْنَا فَسَتَعْلَمُونَ مَنْ هُوَ فِى ضَلاَلٍ مُّبِينٍ ﴿٢٩﴾
 کہہ دیجئے وہ رحمان ہے جس پر ہم ایمان رکھتے ہیں اور اسی پر ہم نے توکل کی ہے تم جان لو گے کہ کھلی گمراہی میں کون تھا؟ ﴿٢٩﴾
قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِنْ أَصْبَحَ مَآؤُكُمْ غَوْراً فَمَن يَأْتِيكُمْ بِمَآءٍ مَّعِينٍ ﴿٣٠﴾
 کہہ دیجئے تم کیا دیکھتے ہو اگر تمہارا پانی زمین میں نیچے چلا جائے تو تم کو میٹھا پانی کون مہیا کرے گا ﴿٣٠﴾

Posted

in

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *