غلافِ کعبہ
تعمیرِ کعبہ کی
تکمیل کے بعد پہلے پہل حضرت ہاجرہ نے اپنی چادر اس کے دروازہ پر آویزاں کی تھی،
لیکن کعبہ کا پورا غلاف پہلے پہل تبع ابو بکر نے ردپہلی چادروں سے چرھایا اور اس
کے جانشین اس کی سنت پر عمل پیرا رہے اور لوگ مختلف قسم کی چادروں کا غلاف چڑھاتے
رہے اور جب ایک غلاف کہنہ ہوجاتا تو اس پر دوسرا چڑھا دیا جاتا تھا۔ اور جب قصی
متولی اعلیٰ ہوا تو اس نے سالانہ غلاف چڑھانے کا اہتمام کیا اور اس کی اولاد میں
یہ سلسلہ باقی رہا۔ یہاں تک کہ جناب رسالت مآب ﷺ نے یمنی چادروں سے غلاف چڑھایا
اور آپ کے بعد ایسا ہی ہوتا رہا، لیکن جب مہدی عبادی خلیفہ ہوا تو بیت اللہ کے
دربانوں نے غلاف کی زیادتی کا شکوہ کیا تو اس نے تمام غلاف اتار کر صرف ایک غلاف
کے باقی رکھنے کا حکم جاری کیا اور آج تک پھر یہی طریقہ ہے اور کعبہ کے اندر چادر
چرھانے کی ابتداء حضرت عباس بن عبدالمطلب کی والدہ نے کی تھی کیونکہ یہ اس کی نذر
تھی۔
Leave a Reply