anwarulnajaf.com

مسجد کوفہ

  حدیث  میں وارد  ہے  کہ
یہ جنت کے باغات
  میں سے ایک باغ ہے  اس میں ایک ہزار ستر نبیوں  نے 
نماز پڑھی ہے  حضرت امام جعفر صادق
علیہ السلام سے مروی ہے کہ
  اس میں ایک
ہرار نبی اور ایک ہزار وصی نے
  نماز ادا کی
ہے
  بلکہ ایک روایت  میں ہے 
کہ کوئی عبد  صالح نہیں گزرا  جس نے اس مسجد میں نماز ادا نہ کی ہو حتی کہ شب
معراج
  حضرت رسالتماۤب  نے بھی اس میں نماز ادافرمائی اس مسجد میں
نماز
  فریضہ  ایک ہزار کے برابر اور نافلہ پانچسوکے
برابر
  ہے اس مسجد میں بغیر تلاوت
وعبادت
  پیٹھنا بھی عبادت  ہے 
پہلے  پہل اس کا نشان  حضرت آدمؑ 
نے قائم کیا تھا امام محمد باقر علیہ السلام  سے 
پوچھا گیاکہ حرم خدا ورسول کے بعد کونسی زمین اشرف  ہے تو آپ نے فرمایا کوفہ یہ پاک وپاکیزہ ٹکڑا
ہے اس میں انبیاء واوصیاء
 کی قبریں  ہیں  اس
میں مسجد ہے
  جس میں ہر نبی نے نماز ادا کی
ہے اسی میں اللہ کا عدل قائم ہوگا
 
(شاہد  اس سے حضرت قائم آل
محمؐد
  کی دولت ساطعہ مرادہو )

امام جعفر  علیہ السلام نے فرمایا مکہ اللہ کا حرم  اور نبیؐ علیؑ 
کا حرم  بھی ہے اس میں ایک نماز ایک
لاکھ  کے برابر ہے اور ایک درہم راہ خدا
میں خرچ کرنا ایک لاکھ  کے خرچ کے برابر ہے
اور مدینہ  اللہ  نبی ؐوعلیؑ کا حرم  ہے  اس
مین ایک نماز  ایک ہزار نماز کے برابر
ہے  حجرت امیرالمومنین  علیہ السلام 
نے  ایک دن فرمایا اے اہل کوفہ تم
کو اللہ نے  ایک ایسی چیز عطاکی ہے جو اور
کسی کو عطا نہیں ہوئی تمہاری جائے عبادت آدمؑ 
کا گھر نوح ؑ کا گھر  اور
ادریسؑ  کا گھر ہے  حضرت ابراہیمؑ 
کا حضرت خضرؑ  اور میرا مصلا ہے اور
تمہاری مسجد ان چاروں  مسجدوں میں سے ہے
جنکو خدانے چنا ہے ( مسجد  نبوی مسجدالحرام
مسجد اقصی  اور مسجد کوفہ یہ مسجد بروز
مھشر اپنے اہل کے لئے اور ان لوگوں کے لئے شفاعت کرے گی  جنہوں 
نے اس میں نماز پڑھی ہوگی اور اس کی شفاعت قبول ہوگی اور زمانہ نہ گزارے گا
کہ اسی میں حجرا سود  نصب  ہوگا (شاید زمانہ قائم آل محمد علیہ السلام
مرادہو)   اور ایک زمانہ آئے  گاکہ یہ مسجد حضرت مہدی کا مصلا ہوگی  جو میری اولاد سے ہوگا  اور ہر مومن کا مصلا ہوگا اور مومن جہاں  بھی ہوں گے 
اس میں اکٹھے ہوں گے  پس اس کو نہ
چھوڑو اور اللہ کی خوشنودی کی خاطر اس میں  نماز ادا کیا کرو  اور اللہ سے اپنی حاجات طلب کیاکرو  اگر لوگ اس کی برکات   کو جانتے 
ہوتے تو اس کی طرف اطراف زمین  سے
کھچ کر آجاتے   اگر چہ برف پر ہی انکو
چلنا  پڑتا   تفسیر انوار النجف جلد4

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *