شرائطِ جماعت
۱۔ پیش نماز
اور مقتدی کے درمیان پردہ حائل نہ ہو۔جس کی وجہ سے مقتدی پیش نماز کو دیکھ نہ سکے۔
اسی طرح پچھلی اور اگلی صف کے درمیان بھی حائل نہیں ہونا چاہیے۔ البتہ اگر پچھلی
صف عورتوں کی ہو تو عورتوں کی صف اور پیش نما زکے درمیان یا عورتوں کی صف اور اگلی
مردوں کی صف کے درمیان حائل (پردہ) کی کوئی حرج نہیں ہے ہاں البتہ اگر عورتوں کی
پیش نماز عورت ہو تو درمیان میں حائل (پردہ) نہیں ہونا چاہیے ورنہ جماعت باطل ہوگی
بلکہ درمیان شیشے کا پردہ بھی جائز نہیں ہے اور جالی دار حائل بھی ممنوع ہے۔
۲۔ پیش نماز کی
جگہ مقتدیوں سے بلند نہیں ہونی چاہیے البتہ معمولی بلندی جو عرف عام نظر انداز
سمجھی جاتی ہے اس میں کوئی حرج نہیں اور اسی طرح مقتدیوں کا مقام اگر پیش نماز سے
بلند ہو تو وہ بھی جائز ہے۔
۳۔ پیش نماز اور
مقتدیوں کے درمیان زیادہ فاصلہ نہ ہو، اسی طرح اگلی اور پچھلی صف میں بھی زیادہ
فاصلہ نہیں ہونا چاہیے۔ پس پیش نماز کے کھڑے ہونے کی جگہ اور مقتدی کے سجدہ کی جگہ
یا اگلی صف کے کھڑے ہونے کی جگہ اور پچھلی صف کے سجدہ کی جگہ حدِ ضرورت سے زیادہ دور نہیں ہونی چاہیے۔
۴۔ مقتدی کے
کھڑے ہونے کی جگہ پیش نماز کی جائے قیام سے کسی حالت میں بھی آگے بڑھی ہوئی نہ ہو۔
مسئلہ: اگر صف اول میں سب
کی نماز قصر ہو اور دوسری رکعت میں ان کی نماز ختم ہوجائے تو ان سے پچھلی صف کی
اقتداء ٹوٹ جائے گی۔ پس وہ انفراد کی نیت کرلیں، لیکن اگر اگلی صف میں بعض لوگوں
کی نماز قصر نہ ہو۔ جن کا پیش نماز سے اتصال ہو تو پچھلی صف ان سے متصل ہوجائے گی
اور اقتداء درست ہوگی۔
مسئلہ: پچھلی صف والوں کو
چاہیے کہ اگلی صف والوں سے پہلے نیت نہ کریں۔ ورنہ ان کے اور پیش نماز کے درمیان
پہلی صف حائل ہوگی اور فاصلہ بھی زیادہ ہوگا۔ لہذا اقتداء صحیح نہ رہے گی۔ البتہ
اگلی صف والے بھی نیت جماعت کے لئے بالکل تیار کھڑے ہوں تو پچھلی صف والوں کا
تکبیر الاحرام میں سبقت کرنا نقصان دہ نہ ہوگا۔
مسئلہ: اگر کسی وجہ سے
اگلی صف والوں کی نماز باطل ہوگئی تو پچھلی صف والوں کی بھی باطل ہوجائے گی کیونکہ
پیش نماز اور ان کے درمیان فاصلہ زیادہ ہے اور اگلی صف ان کے لئے بھی حائل بھی ہے۔
مسئلہ: اگر صف کو متصل
ہونا چاہیے ورنہ اگر دو آدمیوں کی جگہ درمیان میں خالی رہ گئی یا دو آدمیوں کی
درمیان میں نماز باطل ہوگئی تو ان سے پرلی طرف والوں کی نماز باطل ہوجائے گی،
کیونکہ ان کا پیش نماز سے اتصال نہیں۔ البتہ ایک آدمی کا فاصلہ عرفاً اتصال کے منافی
نہیں ہے، اگرچہ خلافِ احتیاط ہے اسی طرح دو
غیر ممیز لڑ کے درمیان میں کھڑے ہوجائیں تو یہ بھی فاصلہ شمار ہوگا۔ البتہ
ممیز لڑکے جن کی نماز صحیح ہو ان کا درمیان میں آجانا اتصال کے لئے منافی نہیں ہے۔
مسئلہ: کعبہ کے ارد گرد
گول صفوں میں نماز جماعت صحیح ہے لیکن پہلی صف کے مقتدیوں کو پیش نماز سے آگے نہیں
ہونا چاہیے، یعنی پیش نماز کا کعبہ کے سب سے زیادہ قریب ہونا چاہیے۔
Leave a Reply