خدا وند عالم نے جس قدر انبیا
مبعوث فرمائے ہیں ان میں سے بعض کو صاحب کتاب بنا یا ہے اور بعض انبیا پر صحیفے
نازل فرمائے پس ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ خدا نے انبیا پرجس قدر صحیفے نازل فرمائے اس
وقت کے لحاظ سے وہ معاشرہ انسانی کی اصلاح کامکمل کورس تھے اور خدا نے جس قدر
کتابیں اتاریں حضرت موسی کی تورات حضرت داود کی زبور اور حضرت عیسی کی انجیل یا
باقی انبیاسابقین کے صحیفے سب پر حق تھے
لیکن اس وقت تک کہ تحریف و تصحیف کی وجہ سے ان کی تعلیمات و آیات کو بدل نہ دیا گیا تھا موجودہ کتب جن کو
تورات یا انجیل یا زبور کا نام دیا جاتا
ہے یہ تحریف شدہ کتابیں ہیں جن کے مضامین اکثر
ناقابل قبول ہیں پس ان پر ہمارا کوئی اعتقاد نہیں ہے اور اصل کتابوں پر بھی
ا عتقاد رکھنا اجمالی طور پر کافی ہے اور ہمارا عقیدہ ہے کہ قرآن مجید ان کتب
سمادیہ کے علوم کی جامع کتاب ہے اور ان کی ناسخ اور ان سے افضل و اکمل کتاب ہے۔
کتب سماویہ
Tags:
Leave a Reply