anwarulnajaf.com

surah al maun read online sura al maa’oon pdf al maa’oon sharif arabic english urdu

surah al maun read online sura al maa’oon pdf al maa’oon sharif arabic english urdu

surah al maun read online sura al maa'oon pdf al maa'oon sharif arabic english urdu


سورة الماعون (107)    al-Ma`un    The Daily
Necessaries
    المَاعُونِ

بِسْمِ اللّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
أَرَأَيْتَ الَّذِي يُكَذِّبُ بِالدِّينِ (1) فَذَلِكَ
الَّذِي يَدُعُّ الْيَتِيمَ (2) وَلَا يَحُضُّ عَلَى طَعَامِ الْمِسْكِينِ (3)
فَوَيْلٌ لِّلْمُصَلِّينَ (4) الَّذِينَ هُمْ عَن صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ (5)
الَّذِينَ هُمْ يُرَاؤُونَ (6) وَيَمْنَعُونَ الْمَاعُونَ (7)
اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم (شروع
کرتا ہوں)
کیا تو نے دیکھا وہ شخص جو دین کو
جھٹلاتا ہے (2) پس وہ وہ ہے جو یتیم کو دھکّے دیتا ہے (3) اور مسکین کو کھلانے پر
(نہ رغبت کرتا ہےاور ) نہ رغبت دلاتا ہے (4) پس ویل ہے ان نمازیوں کے لئے (5) جو
اپنی نماز سے غفلت کرتے ہیں (6) ایسے لوگ جو ریا کرتے ہیں (7) اور معمول ضروریات
زندگی سے لوگوں کو محروم رکھتے ہیں (8)
سورہ الماعون
۞    
اس سورہ کے مکی و مدنی ہونے میں اختلاف ہے اور تفسیر برہان میں ہے کہ پہلی تین آیتیں مدنی ہیں اور بعد والی چار آیتیں مکی ہیں بسم اللہ الرحمن الرحیم کے علاوہ اس کی آیات کی کل تعداد سات ہے ۔
۞    حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام منقول ہے کہ جو شخص اس سورہ کو فرائض و نوافل میں پڑھے اس کی نمازیں اور روزے مقبول ہوں گے اور قیامت کے دن اس کا حساب نہ ہو گا۔
۞    حدیث نبوی میں ہے جو شخص اس سورہ کو پڑھے گا اس کے گناہ بخشے جائیں گے بشرطیکہ زکواہ ادا کر چکا ہو اور جو شخص نماز صبح کے بعد ایک سو مرتبہ اس کو پڑھے آئندہ صبح تک وہ خدا کی حفاظت میں ہو گا۔
۞    فوائد القرآن میں منقول ہے کہ امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا جو شخص سورہ ماعون کو اکتالیس مرتبہ پڑھے وہ اور اس کی اولاد محتاج نہ ہوں گے اور سورہ کی تلاوت شروع کرنے سے پہلے دس مرتبہ درود شریف پڑھ لینا چاہیے
۞    (اقول) اس سے ظاہر ہے کہ یہ علم صرف ایک دن کا نہیں بلکہ وقت مقرر، پر ہر روز اس عمل کو جاری رکھا جائے۔
رکوع نمبر 32۔ ءایت ۔ چونکہ پہلی تین آیتیں مکی ہیں لہذا ان کے شان نزول میں اختلاف ہے کہ اس سے مراد عاص بن وائل یا ولید بن مغیرہ یا ابو سفیان ہے کہتے ہیں کہ وہ ایک ہفتہ میں دو اونٹ نحر کرتا تھا ایک دفعہ اس کے دستر خوان پر ایک یتیم آیا تو اس نے اس کو لاٹھی کی نوک سے دھکیل کر باہر کر دیا بہر کیف جو بھی یہ صفات رکھتا ہو وہ ان آیات کا قیامت تک مصداق بن سکتا ہے اور تاویل باطنی کے اعتبار سے دین سے مراد ولایت علی ہے ۔
ویل۔ نماز سے سہو کرنے کا مطلب یہ ہے کہ نماز کو معمولی سمجھتے ہیں اور اس کے ترک ہو جانے کی پرواہ نہیں کرتے اور اس سے تارک نماز مراد ہیں اور وہ وہی لوگ ہوتے ہیں کہ جب پڑھتے ہیں تو لوگوں کے دکھاوے کے لئے پڑھتے ہیں ۔
الماعون۔ اس سے مراد وہ عام ضروریات زندگی کی چیزیں ہیں جو لوگ ایک دوسرے کو عاریۃً دے دیا کرتے ہیں مثلاً ڈول ، گلاس ، بالٹی، ہتھوڑا، چاقو چھری وغیرہ یا وہ چیزیں جن سے روکا نہیں جاتا جس طرح پانی اور بعض روایات میں قرضہ اور زکوٰۃ بھی مراد لی گئی ہے اور بعضوں نے ہر معروف اس سے مراد لی ہے پس ضروریات زندگی کی ان چیزوں کی لین دین سے دوسروں کو محروم کرنا ناجائز ہے البتہ وہ شخص ضائع کرنے والا یا خیانت کرنے والا ہو تو ایسی صورت میں اس کو نہ دینا گناہ نہیں ہے چنانچہ تفسیر برہان میں ہے امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک شخص نے ماعون کی تفسیر پوچھی جب آپ نے وضاحت کی تو سائل نے عرض کی کہ حضورؐ ہمارا ایک ہمسایہ ہے جو مانگنے پر چیز لے جاتا ہے لیکن اسے توڑ دیتا ہے یا ضائع کر دیتا ہے تو پھر کیا کریں آپ نے فرمایا ایسے شخص کو نہ دینا گناہ نہیں ہے ۔


Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *