anwarulnajaf.com

استحاضہ کا بیان

 استحاضہ کا بیان

 یہ خون عورتوں کو رحم سے آتا ہے اور یہ بیماری
کی وجہ سے ہوتا ہے اس کےلئے کم وبیش کی کوئی حد مقرر نہیں ہے یعنی تین دن سےکم
ہوتا ہے اور دس دن سے زیادہ بھی ہوا کرتا ہے۔

            اس کی تین قسمیں ہیں ۔ قلیلہ ، متوسطہ
اور کثیرہ

مسئلہ:۔ استحاضہ والی عورت کو چاہئے کہ باقی کپڑوں کو نجاست سے
بچانے کیلئے مقام شرم پر کپاس رکھ کر اوپر پٹی باندہ دے۔

            اگر خون کپاس کے اندحصہ کو لگا ہو۔ او
ر ساری روئی کو اس نے ترنہ کیا ہو تو وہ استحاضہ قلیلہ ہوگا۔ اس کا حکم یہ ہے کہ
ہر نماز کےلئے عورت کو روئی بھی بدلنے چاہیئے اور وضو بھی کر نا چاہئے (جسمانی
طہارت کے علاوہ)

            اگر خون ساری روئی کو تر کردے لیکن
پٹی تک رُک جائے اور جاری نہ ہو تو وہ اسحاضہ متوسطہ ہوگا اور اس کا حکم یہ ہے کہ
ازالہ نجاست کے بعد ہر نماز کےلئے روئی اور پٹی کو تبدیل کرنا پڑیگا اور ہر نماز
کے لئے وضو بھی کرنا ہوگا اور صبح کی نماز کے لئے ان کے علاہ غسل استحاضہ بھی کرنا
ہوگا اگر خون  روئی کو ترکرکے جاری ہوجائے
تو وہ استحاضہ کثیرہ  ہوگا اور اس کا حکم
یہ ہے کہ ازالہ نجاست کے بعد ہر نماز کیلئے روئی اور پٹی کی تبدیلی اور وضو کے
علاوہ صبح کی نماز کیلئے غسل ظہر و عصر کی نماز کے لئے ایک غسل ظہر سے پہلے اور
دونوں نمازوں کو اکٹھا کرکے پڑھے اور مغرب وعشاء کی نماز کے لئے ایک غسل نماز مغرب
سے پہلے جبکہ دونوں نمازوں کو اکٹھا کرکے پڑھے ۔

مسئلہ:۔ غسل استحاضہ کا طریقہ وہی ہے جو غسل حیض کا ہے۔


Posted

in

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *