رُوحانی تربیت | rohani tarbiat
والدین پر اور تمام ارباب حل و عقد پر یہ بات واجب و لازم ہے۔ کہ جس طرح بچنے کی تربیت مین صرف اس کی مادی نشوونما کا انتظام و اہتمام کیا جاتا ہے اس کی روحانی نشوونما کا انتظام بھی کریں تا کہ جہاں ایک طرف وہ مادی ارتقائی منازل طے کرے ساتھ ساتھ روحانی طور پر بھی وہ انسانیت کے صحیح خدوخال سے واقف ہو سکے اور اپنے اوپر خالق فطرت کی طرف سے عائد شدہ ذمہ داریوں کو سمجھ کر اُن سے عہدہ برآ ہونے کی جرأت کرے اور اس سلسلہ میں ہماری کتاب “معیارشرافت” کا مطالعہ ضروری ہے جس میں ہم نے ان تمام مسائل کا ذکر کیا ہے جو انسان کے وجود میں جنم لے کر تخریب کاری یا تعمیر کاری کے موجب بنتے ہیں اور پھر ہم نے ان کا علاج بھی ذکر کیا ہے۔

Leave a Reply