anwarulnajaf.com

جو کرنا ہے کر گزرو

💥 جو کرنا ہے کر گزرو 💥

ایک آدمی دریا کے کنارے بیٹھا تھا۔ کچھ لوگوں نے پوچھا کیا کررہے ہو؟
وہ بولا: پانی کے ختم ہونے کا انتظار کررہا ہوں جب سارا پانی ختم ہوگا … تب دریا پار کروں گا۔
وہ لوگ کہنے لگے: کیسی بیوقوفی کی بات کررہے ہو، پانی ختم ہونے کے انتظار میں تو تمھاری زندگی ختم ہو جائے گی … گزرنا ھے تو ہمت کرو اور گزر جاؤ۔
یہ سن کر اس بندے نے ان کی طرف دیکھا اور درد بھرے لہجے میں بولا: یہی تو میں تمھیں سمجھانا چاہتا ہوں کہ … تم لوگ جو یہ ہمیشہ سوچتے ہو کہ جب زندگی کی مصروفیات ختم ہوں گی تب … اللہ کے فرمانبردار بنیں گے، نماز پڑھیں گے، نیکی کے کام کریں گے۔۔۔
تو یاد رکھو❗جس طرح دریا کا پانی ختم ہونے سے پہلے میری زندگی ختم ہو جائے گی … اسی طرح تمھاری مصروفیات ختم ہونے سے پہلے تمھاری زندگی ختم ہو جائے گی۔
اگر اپنی آخرت کیلئے کچھ کرنا ھے تو پھر ہمت کرو اور کر گزرو کیونکہ❗جو کچھ بھی کرنا ھے تم نے خود ہی کرنا ھے۔

Posted

in

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *