anwarulnajaf.com

مطہرات

 مطہرات: یعنی پاک کرنے والی چیزیں چودہ ہیں۔

1)       مطلق پانی جسم لباس برتن اور دیگر اشیاء کو
پاک کرتا ہے جن سے پانی ڈالنے کے بعد غسالہ الگ ہوسکتا ہے۔

2)        زمین ، پاءو اور جوتے کے تلوے کو چلنے سے
پاک کر دیتی ہے۔

3)       سورج ، جس نجس زمین یا دیوار کو اپنی روشنی
سے خشک کردے وہ پاک ہوجاتی ہے ۔

4)        استحالہ مثلا شراب اگر کسی علاج سے یا خود
بخود سر کہ ہوجائے تو پاک ہوجائے گا۔

5)       انتقال ۔ مثلاً انسان کا خون مچھر کا جزوبن
جائے۔

6)        انقلاب جسطرح کتا نمک کی کان میں گر کر
نمک ہوجائے۔

7)        اسلام ۔ کافر یا جو بھی کفر کے حکم میں
ہیں اگر اپنے کفر یہ عقائد سے توبہ کر کے اسلامی صحیح عقائد کو تسلیم کر لیں تو
پاک ہوجائیں گے اور ان کی تبیعت میں ان کا لباس اور بدن کے بال بھی پاک ہوجائیں
گے۔

8)       تبیعت کافر کے مسلمان  ہوجانے کے بعد اس کی چھوٹی اور لاد طبعاً پاک
سمجھی جائے گی

9)        غیبت اگر ایک مسلمان ایک وقت تک غائب ہوکر
واپس آئے تو بوقت غیبت جونجس کپڑا اس کے بدن پر تھا۔ اب اسے پاک سمجھا جائے گا
بشرطیکہ اس قدر وقت گزرجائے جس میں اسے پاک کر سکنے کا امکان ہو۔

10)     زوال عین نجاست حیوانات کے جسم سے عین نجاست
کا دُور ہونا اُن کو پاک کر دیتا ہے اسے طرح ناک یا آنکھ کے اندرونی حِصہ کی نجاست
زوال عین سے پاک ہوگی نیز زمین پر اُگی ہوئی سبزیوں اور میوہ جا ت کا بھی یہی حکم
ہے ہاں اگر ان کو کوٹ لیا جائے تو پھر نجاست کے بعدان کو پانی سے پاک کرنا ہوگا۔

11)     خون مُعتاد کا نکلنا ذبح شدہ جانور کا عادت
کے مطابق خون نکل جانے کے بعد باقی اندر کا خون پاک ہوگا۔

12)     نجس جسم یا کپڑا یا بدن دھو لینے کے بعد جو
تری اس میں رہ جائے وہ پاک ہے۔

13)     استبراء نجاست خور حلال جانور کو مقررہ مدّت
تک قید رکھنے کے بعد وہ پاک ہوجاتا ہے۔ اونٹ کا استبراء چالیس دن ، گائے بھینس کا
بیس دن، بھیڑبکری کادس دن اور مرغی کے لئے تین دن ہوا کرتا ہے۔

14)     دو تہائی کم ہوجانا ، شیرہ انگور جوش کھانے
کے بعد نجس ہوجاتا ہے لیکن آگ پر دوتہائی جل جانے کے بعد پاک ہوجاتے ہے۔


Posted

in

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *