anwarulnajaf.com

Category: اصحاب الیمین | ashab ul yameen

  • عباس بن جعدہ

    یہ شخص حضرت امیرالمومنین ؑکے شیعوں میں سے تھا اورخود مسلم کی بیعت کرنے کے بعد لوگوں سے امیر مسلم کے لئے بیعت لیا کرتاتھا۔ جب ہانی گرفتارہوا اورابن زیاد نے اس پرتشددکیا تو اس وقت حضرت مسلم نے دارُالامارہ پرچڑھائی کی اورعباس بن جعدہ کو ایک چوتھائی فوج کا سالارمقررکیا پھر واقعات بدل گئے…

  • عبداللہ بن حارث صحابی

    اس کو صحبتِ رسولؐ کاشرف حاصل تھا اورواقعہ صفین میں حضرت امیر ؑ کے ہمرکاب رہا، کوفہ میںحضرت مسلم کے لئے لوگوں سے بیعت لیا کرتاتھا اورحضرت مسلم کی شہادت کے بعد ابن زیاد کے دربار میں گرفتار ہوکر پیش ہوا اوراس ملعون نے اس کو قتل کرنے کا حکم دے دیا۔۔۔۔ اورمامقانی سے منقول…

  • عبیداللہ بن عمروالکندی

    یہ شخص نامی گرامی بہادر۔۔شہسوار اورمرد میدان تھااورشیعان امیرالمومنین ؑ میں ممتاز فرد تھا، جنگ جمل وصفین ونہروان میں شاہِ ولایت کے ہمرکاب رہا، کوفہ میں حضرت مسلم کی طرف سے لوگوں کی بیعت لیا کرتاتھا، حضرت مسلم نے قبیلہ کندہ وربیعہ کی  ۴/۱ فوج کا اس کو سپہ سالار مقررفرمایا تھا جب حضرت مسلم…

  • عبداللہ بن یقطر

    امام حسین ؑ کے اصحاب میں سے اس کا شمار ہے اورزیارت رجبیہ میں اس پر سلام بھی وارد ہے، یقطر جناب رسالتمآبؐ کا خادم تھا اوراس کی زوجہ میمونہ حضرت امیرالمومنین ؑ کے گھر میں رہتی تھی، جب حضرت امام حسین ؑ پیداہوئے تو ان سے تین دن بعد عبداللہ بن یقطر پیداہوا اسی…

  • قیس بن مصہّر صیداوی

    یہ شخص امام حسین ؑ کا خاص شیدائی تھا اور شجاعت۔۔ دلاوری۔۔ شرافت اور بزرگی میں اپنی نظیر آپ تھا، معاویہ کی موت کے بعد جب شیعان کوفہ کا سلیمان بن صرو خزاعی کے گھر میں اجتماع ہوا اور صلاح و مشورہ کے بعد امام ؑ کودعوتی خطوط لکھے گئے تو وہاں سے مکہ کی…

  • محمد بن کثیراوراُسکا فرزند

    جب حضرت مسلم کی نصرت سے اہل کوفہ نے منہ پھیرلیا اور بیعت توڑ دی تو تاریکی شب میں حضرت مسلم اپنے گھوڑے پر سوار ہوئے اور شہر سے نکل جانے کا ارادہ فرمایا لیکن صحیح راستہ معلوم نہ ہو سکا، سعید بن احنف نامی ایک شخص سے ملاقات ہوئی اس نے آپ کی پریشانی…

  • عمارہ بن صلخب ازدی

    شیعانِ کوفہ میں نہایت معروف ومشہور آدمی تھا، حضرت مسلم کی گرفتاری کے وقت محمد بن اشعث نے بنی عمارہ کے محلہ میں چکر لگایا توعمارہ بن صلخب ہتھیار لگا کر گھر سے نکل رہاتھا، چنانچہ اس کو فوراً گرفتار کرکے ابن زیاد کے پیش کیا گیااور اس ملعون کے حکم سے اس کو قید…

  • حضرت مسلم بن عقیل

    ان کی والدہ ماجدہ بقول ابن قتیبہ دینوری در معارف ایرانی النسل تھی، حضرت عقیل کی تمام تر اولاد میں جناب مسلم شجاع ترین انسان تھے، مناقب ابن شہر آشوب سے منقول ہے کہ جنگ صفین کے موقعہ پر ماہِ صفر  ۳۷  ھ میں حضرت امیر ؑ نے جب اپنی فوج کی ترتیب دی تومیمنہ…

  • شریک بن اعور

    یہ شخص حضرت علی ؑ کا خاص شیعہ تھا، ایک دفعہ معاویہ کے پاس گیا تو معاویہ نے دیکھتے ہی کہا:  تو شریک ہے حالانکہ اللہ کا کوئی شریک نہیں اورتیراباپ اعور (یک چشم) تھا حالانکہ آنکھوں والااعور (ایک چشم ) سے اچھا ہوا کرتاہے اورنیز توبد صورت ہے اورخوبصورت بد صورت سے بہتر ہے؟…

  • حضرت مـسـلم کا نقشۂ جنگ

    طوعہ نے ایک بار پھر عرض کیا کہ آقا کیا مرنے کا ارادہ ہے؟ تو فرمایا خداکی قسم اس کے سوااورکوئی چارہ نہیں ہے، پس آگ برسانے والی بجلی بن کر تلوار شرربار ہاتھ میں تھا م کرحیدرکرارکی طرح للکارتاہوا میدانِ قتال میں اُترا کہ ان کی تلوار کی جنبش سے ہاتھ اورسر پرندوں کی…