Mindblown: a blog about philosophy.
-
اعتکاف
اعتکاف وانتم عاکفون فی المساجد یعنی زمانہ اعتکاف میں رات کے وقت بھی عورت سے مجامت کر نا ناجائز ہے اعتکاف کے لئے روزہ کا ہونا شرط ہے لہذاجس زمانہ میں روزہ صحیح نہیں ہو سکتا اس زمانہ میں اعتکاف بھی نہیں ہو سکتا اوراعتکاف کے لئے بہتر وقت ماہ رمصان مبارک ہے اورماہ مبادک…
-
غیر کا مال کھانا حرام ہے
غیر کا مال کھانا حرام ہے ولاتاکلوااموالکم یعنی باطل اورغلط طریقہ سے ایک دوسرے کا مال نہ کھاو شرعی جائز طریقہ کے علاوہ اورجس طریقہ سے انسان کو ئی مال حاصل کرے وہ سب باطل ہے چوری ڈاکہ ٹھگی دھوکا جوابازی رشوت غصب نااجائز بیع وشرا ء خیانت وغیرہ ان تمام کے ذریعہ مال کا حاصل کرنا باطل اوراس کا کھانا حرام ہے امام محمد باقرسے مروی ہے کہ جھوٹی قسم کے ذریعہ سے مال حاصل کرنا باطل ہے بعض کتب میں مروی ہے کہ اگر انسان قرض لے اورنیت ادائیگی کی نہ رکھتا ہو تو وہ بھی باطل میں داخل ہے وتدلو ابھا الی الحکام ابو بصیر سے مروی ہے کہ امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا اے ابو بصیر تحقیق اللہ کو علم تھا کہ امت میں حکام جو رہوں گے پس اس آیت میں اس نے حکام عدل مراد نہیں لئے بلکہ حکام جو ر مراد لئے ہیں اے ابو محمد اگر تیرا کسی شخص پر کچھ حق ہو اورتو اس کو حکام عدل کے فیصلہ کی طرف دعوت دے اوروہ تجھے حکام فور کی طرف جانے کے لئے مجبور کرے تو البتہ وہ طاغوت کے فیصلہ کو ماننے والاہے اس کے بعد آپ نے ایک آیت پڑھی جس کا مطلب یہ ہے کہ بعض لو گ ایسے ہیں جو قرآن اورسابقہ کتابوں پر ایمان لانے کے دعویدار ہیں حالانکہ اپنے فیصلے طاغوت کی طرف لے جانے کے خواہشمند ہوتے ہیں مسئلہ حاکم جائز کی طرف مقدمہ لے جانا حرام ہے اوراس کے فیصلہ سے جو مال حاصل ہو وہ بھی حرام ہے خواہ واقع میں یہ اس کا حقدار ہی کیوں نہ ہو وماتوفیقی الا باللہ العلی العظیم وھو حسبی ونعم الوکیل اللھم صل علی محمد وآل محمد
-
سلسلۂ اسناد
اکابر ملتِ بیضا ٔ و مصابیح شریعت غرّا ٔ حضرات علمائے عراق سے اجازہ ٔ روایت حاصل کرنے اور سلسلہ جلیلۂ راویانِ احادیث آئمہ اطہار علیہم السلام میں منسلک ہونے کے بعد چاہتا ہوں کہ حاصل شدہ نعمتِ عظمیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بارگاہِ ربّ العزت میںبنہایت عجز و انکساری دعا مانگوں کہ مجھے…
-
تمہید — تفسیر انوار النجف
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ تمہید حَامِداً وَّ مُصَلِّیاً: مدت سے طبیعت میں خیال پیدا ہوا تھا اور چند روزہ دل میںتڑپ بھی پیدا ہوئی تھی لیکن عرصہ محدود کیلئے اور وہ صرف اس لئے کہ نہ حالات مقتضی تھے اور نہ اسباب موافق تھے، نہ وقت میں گنجائش تھی اور نہ ہمت میں اس قدر…
-
علم کی ضرورت
اس میں شک نہیں کہ بینائی نابینائی سے نور ظلمت سے اور علم جہل سے بہتر ہے لیکن کیا ہر جہالت گردن زدنی اور ہر علم واجب التحصیل ہے؟ تو ہر ذی شعور کی طرف سے اس کا جواب نفی میں ہوگا کیونکہ ہر علم کی تحصیل امکانِ بشری سے بالاتر ہے، بلکہ ہر جہل…
-
علم کی عظمت (قرآن مجید میں)
اس میں کوئی شک نہیں کہ نعمت ِ وجود کے بعد خزانہ ٔ وحدت میں علم سے بڑھ کر اور کوئی نعمت نہیں، جبھی تو تمام انبیا ٔ علیہم السلام کو اس نعمت سے نواز کر مبعوث فرمایا گیا، حضرت آدم ؑ کو خلعت علم سے آراستہ فرما کر ملائکہ کہ گردنیں جھکا دیں جس…
-
علم کی اہمیت (احادیث کی روشنی میں)
علم اور اہل علم کے فضائل میں کتب عامہ و خاصہ سے احادیث بکثرت موجود ہیں، شہید ثانی قدّس سرّہ نے کتب فریقین سے کافی احادیث کو یکجا کیا ہے، یہاں چند ایک کا ذکر کافی ہے۔ احادیث ِ نبویہ ٭ قَالَ مَنْ اَرَادَ اَنْ یَّنْظُرَ اِلٰی عُتَقَائِ اللّٰہِ مِنَ النَّارِ فَلْیَنْظُرْ اِلٰی الْمُتَعَلِّمِیْنَ…
-
علمِ تفسیر
اس میں کسی کو شک و شبہ کرنے کی گنجائش نہیں کہ دین اسلام کی اصل و اساس قرآن مجید ہی ہے اور جناب رسالتمآبؐ اور آئمہ طاہرین علیہم افضل الصلاۃ والسلام کی احادیث شریفہ بھی گو شریعت ِ اسلامی میں بنیادی حیثیت کی حامل ہیں، لیکن وہ اس لئے کہ ان کی زبانِ حق…
-
علوم کی ترتیب
شہید ثانی قدّس سرہ نے جو ترتیب بیان فرمائی ہے ہم اُسی کا ترجمہ ذکرتے ہیں: متعلّم کو سب سے پہلے قرآن مجید حفظ کر لینا چاہیے اور علم تجوید کو بھی ضبط کر لینا چاہیے تاکہ قرآن مجید سے دل نورانی ہو کرباقی علوم کی تحصیل کا موجب ہو، پھر علوم عربیہ میںسے پہلے…
-
فضائلِ قرآن
قرآنِ محمدی کے فضائل کی حد معین کرنا انسان کی کوتاہ نظری اور نافہمی ہے کیونکہ اس مقد س کلام کو دوسرے کلاموں سے وہی نسبت ہے جو خالق کو مخلوق سے ہے، جب افکارِ انسانی خدا وند ِعالم کے احسانات و نعمات میں سے ایک ادنیٰ نعمت کی جملہ خوبیوں کا اِحصا نہیں کر…
Got any book recommendations?