عدل وانصاف

 عدل وانصاف

 حضرت رسالتمآبؐ  نے ایک خطبہ کے آخر میں سات قسم  کے آدمیوں 
کے لئے  فرمایا کہ انکے لئے طوبیٰ
ہے (1) جس کا خلق اچھا ہو  (2) جس کی
طینت  پاکیزہ ہو (3) جس کا باطن پاکیزہ
ہو  (4) جس کا ظاہر خوب ہو  (5) جو اپنے مال کی بچت مستحقین پر خرچ کرتا ہو
(6) جو اپنے زائد بے فائدہ اقوال کو اپنے اندر محفوظ رکھتا ہو (7)  اور جولوگوں 
کو اپنے نفس وذات  سے بھی ازراہ
انصاف حق دیتا ہو

ایک شخص نے حضرت رسالتمآب 
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کی کسی
جنگ کی طرف روانہ ہوتے وقت  سوای کی باگ
تھام  کرروک لیا  اور عرض کی کہ حضور مجھے  کوئی ایسا عمل تعلیم فرمائیے  جو داخلہ جنت کا باعث ہو  اپ نے فرمایا کہ لوگوں سے جس قسم  کےسلوک 
کا تو خواہش مند ہوتاہے  پس لوگوں
سے خود اس قسم کا ہی سلوک  کیا کرو اور
سواری کا راستہ چھوڑدو

آپ نے فرمایا  جو
شخص  اپنے مال سے فقیر  کی ہمدردی کرے 
اور اپنی ذات  سے ازراہ انصاف  لوگوں 
کو انکا حق دلوائے  پس وہ سچ
مچ  مومن 
ہے  حضرت امیرالمومنین  علیہ السلام 
نے فرمایا جوشخص  لوگوں  کو اپنی ذات سے ازراہ انصاف حق دلواتا ہے
خدااسکی  عزت  کو بڑھاتاہے

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام  نے فرمایا چار خصلتوں سے جنت میں چارمکانات کی
ضمانت ملتی ہے

1راہ خدا میں خرچ کرو اور تنگستی  کی فکر نہ کرو 2 عالم میں سلام کو عام کرو
3جھگڑ نہکرو اگر چہ  تم حق بجانت ہی ہو
4اپنی ذات سے لوگوں کو انصاف دلواؤ اپ نے فرمایا تمام اعمال میں سے چوٹی کے عمل
تین ہیں   1لوگوں کو اپنی ذات سے انصاف
دلوانا یعنی جو کچھ تم اپنی ذات کے لئے چاہو لوگوں کے لئے  بھی وہ کچھ چاہو  2 اپنے مال میں سے اپنے بھائی کی ہمدردی
کرو  3 اور ہر حال  میں 
اللہ کو یاد کرو  اور یاد کرنے  کا یہ مطلب نہیں کہ زبان پر سبحان اللہ الحمد
اللہ  اور لاالہ الااللہ کا ورد رکھو  بلکہ 
مقصد  یہ  ہے 
کہ  جب بھی تمہارے سامنے کوئی کام
آئے  جس سے بچنے  کا حکم 
ہے تو اللہ کو یاد کرکے اس سےرک جاؤ

آپ نے فرمایاتین قسم کے لوگ بوقت حساب اللہ کے قریب تر
ہوں  گے 
وہ 1وہ شخص  جس نے قدرت وطاقت کے
باوجود حالت غصہ میں اپنے ماتحت  پر ظلم نہ
کیا ہو  اور اس سےدرگزر کیا ہو 2 وہ
شخص  جو دوآدمیوں کےدرمیان ہو لیکن  ان میں سےکسی 
ایک کی طرف ایک جو کےدانے  کے برابر
بھی جھکاؤ نہ کرے 3 وہ شخص جو حق بولے 
خواہ اس کا نتیجہ اس کی ذات کے خلاف ہو تا موافق  ہو اور فرمایا کہ عدل اوہ شیرین  ترین پانی 
ہے جو پیاسوں  کے پینے  کے قابل 
ہے

 

Similar Posts

  • ملائکہ

    قرآن  اور نبوی فرمانکی رو سے ملائکہ پر ایمان رکھنا ضروری ہے جنکی تعداد روایات میں  جن وانس سے زیادہ ہے یہ روحانی مخلوق  ہیں اور انکی غذا تسبیح وتقدیس پروردگار ؛؛وہ معصوم ہیں اور ان سے کسی قسم کی نافرمانی سرزد نہیں ہوتی ان میں سے چار فرشتے جبرئیل میکائیل اسرافیل اور عزائیل تمام…

  • علت غائیہ

    علت غائیہ  محمد و آل محمد علیہم السلام  کو پوری کائنات  کےلئے علت غائیہ  کہنا بھی مجھے پسند نہیں ہے بلکہ میں اس کو درست نہیں سمجھتا جبتک  کہ تاویل وجووجوجیہ کا دروازہ نہکھولاجائے حالانکہعلت فاعلیہ وصوریہ ومادیہ ان کو نہ تسلیم کرنے والے بھی علت غائیہ  محؐمد  وصل محؐمد  کو تسلیم کرنے میں شیخ…

  • افراط وتقصیر

    حضرت امیرالمومنین علیہ السلام  سے منقول ہے صپ نے فرمایا ھلک فی رجلان  محب غال ومبغض قال یعنی میرے بارے میں دو قسم کے لوگ ہلاک ہوں گے یعنی اپنی عاقبت کوبرباد کریں گے ایک وہ جو محبت کے نشہ  میں آکر مجھے حد سے بڑھاتے ہوئے غلو کریں گے اور دوسرے وہ جو بغض…

  • ریڈیو یا ٹیلی ویژن

     ریڈیو یا ٹیلی ویژن یہ دونوں چیزیں زمانہ حاضہ میں ابلاغ عامہ کے بہترین ذرائع میں سے ہیں ۔ ان کے ذریعے سے اسلامی حقائق اور اس کی تعلیمات کو بڑی آسانی سے عام کیا جا سکتا ہے نیز عالمی حالات دنیا کے ایک گوشے سے دوسرے گوشے تک فوری طور پر پہنچائے جا سکتے…

  • رشوت

    رشوت فرائض سے کوتاہی کی بد ترین محرک رشوت ہوا کرتی ہے جس کو شریعت مقدسہ اسلامیہ نے حرام اور سحت قرار دیا ہے پس رشوت لینا بھی حرام ہے کیونکہ فرائض ناشناسی اور انسانی اقدار کی پامالی کے لئے یہ پیش خیمہ ہے اور رشوت دینا بھی حرام ہے کیونکہ اس میں دوسروں کو…

  • لواء الحمد

    لواء الحمد  بروایت بحارالانوار حجرت پیغمبرؐ  سےمنقول ہے فرمایا  یاعلؑی تمام امتوں  میں سے سب سے پہلے میری امت کا حسابہوگا اور بروز محشر سب سے پہلےنداتجھے آئے گی اور تجھےمیرا جھنڈا دیاجائے گا جس کانام لواء الحمد  ہے اور آدم سےلے کر آخر  تک تمام مخلوق میرے جھنڈے  کےسایہ کے نیچے  ہوگی جس کی…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *