فضائل جمعہ

 فضائل جمعہ

وسائل الشیعہ میں حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے مروی
ہے کہ جس شخص کو جمعہ کا دن نصیب ہو اسے اس دن عبادت کے علاوہ اور کوئی کام نہ
کرنا چاہئے، کیونکہ بندوں کی بخشش اور نزول رحمت کا دن ہے۔

حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام نے ایک دن جمعہ کے خطبہ میں
فرمایا کہ جمعہ کے دن میں ایک ایسی ساعت ہے کہ اس میں ہر جائز دعا مقبول ہوتی ہے۔
آپ نے ایک حدیث میں فرمایا جو جمعہ کی رات کو مرے وہ فشارِ قبر سے محفوظ ہوتا ہے
اور جمعہ کے دن مرے تو عذابِ جہنم سے آزاد ہوتا ہے۔ امام جعفر صادق علیہ السلام نے
فرمایا اگر کوئی شخص کسی نیک کام کا ارادہ رکھتا ہو، مثلاً صدقہ و خیرات وغیرہ تو
وہ جمعہ کے دن کرے، کیونکہ اس دن اس کا عمل دوگنا شمار ہوگا۔

حضور ﷺ نے فرمایا: جمعہ کے دن رات کے چوبیس گھنٹوں میں سے
ہر گھنٹہ میں چھ لاکھ گنہگاروں کو جہنم سے آزادی کا پروانہ ملتا ہے۔ حضرت امام
جعفر صادق علیہ السلام سے منقول ہے کہ ہفتہ کا دن ہمارا، اتوار ہمارے شیعوں کا
سوموار،  ہمارے دشمنوں کا منگل، بنو امیہ
کے لئے بدھ اور دوا پینے کے لئے خمیس قضاءِ حوائج کے لئے اور جمعہ کا دن خوشبو اور
پاکیزگی کے لئے ہے اور یہ مسلمانوں کی عید ہے اور عید الفطر و عید قربان سے افضل
ہے اور یوم عید غدیر خم تمام عیدوں سے افضل ہے جو ۱۸ ذوالحجہ کا روز ہے اور قائم
آلِ محمدؐ کا خروج جمعہ کے دن ہوگا اور قیامت بھی اسی دن قائم ہوگی اور اس دن میں
درود سے افضل اور کوئی عمل نہیں ہے۔

Similar Posts

  • غسل مس میت

      غسل مس میت: انسان کے میت کو ٹھنڈا ہوجانے کے بعد اور غسل کےمکمل ہونے سے پہلے جو بھی مس کرے گا ۔ اس پر غسل مس میت واجب ہوگا۔ مسئلہ :۔ غسل مس میت کا بھی وہی طریقہ جو باقی اغسال کا ہے ۔ مسئلہ:۔ اگر غسل دینے والے نے میت کو کفن…

  • غسل کا بیان

      غسل کا بیان:    واجب ہونے والے غسل سات ہیں                 1۔غسل   جنابت                                  2۔ غسلِ حیض                           3۔غسل استحاضہ  4۔       غسل نفاس     5۔ فسل میّت       6۔ غسل س میّت                               7۔غسل  نذر وعید

  • خطبۂِ جمعہ

     خطبۂِ جمعہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ اَحْمَدُہٗ وَ اَسْتَعِیْنُہٗ وَ اَسْتَغْفِرُہٗ وَ اَسْتَھْدِیْہِ وَ اُؤْمِنُ بِہٖ وَ لَا اَکْفِرُہٗ وَ اُعَادِیْ مَنْ یَّکْفُرُہٗ وَ اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَ اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَ رَسُوْلُہٗۤ اَرْسَلَہٗ بِالْھُدٰی وَالنُّوْرِ وَالْمَوْعِظَۃِ عَلٰی فَتْرَۃٍ مِّنَ الرُّسُلِ وَ قِلَّۃٍ مِّنَ الْعِلْمِ وَ ضَلَالَۃٍ مِّنَ النَّاسِ…

  • کعبہ جائے امن ہے

     کعبہ جائے امن ہے کعبہ کی خصوصیات میں سے ہے کہ  مَنْ دَخَلَہٗ کَانَ اٰمِنًا  جو بھی اس میں داخل ہو وہ با امن رہے گا ، یہ خصوصیت صرف مکانِ کعبہ کی نہیں بلکہ حدود حرم کے اندر کا علاقہ سب کا سب اسی خصوصیت کا حامل ہے اور زمانۂ جاہلیت میں بھی جاہلی…

  • کیفیت اذان و اقامت و نماز

     کیفیت اذان و اقامت و نماز  مستحب ہے کہ پہلے اذان کہے اور پھر اقامت اور اس کے بعد نماز شروع کرے اور غالباً یہ مقدمات توجہ ّ اور التفات کو مجتمع کرنے کے لئے ہیں تا کہ نمازی اپنے آپ کو بارگاہِ ایزدی میں حاضر کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہوجائے اذان کا…

  • افعال حج . احرام حج

     افعال حج :        (1)     احرام   (2)      وقوف عرفات    (3)     وقوف مشعر             (4)      افاضہ (5)     ۔۔۔جمرہ عقبہ     (6)      نحر یا ذبح            (7)      حلق کرانا           (8)            مکہ میں آکر طواف زیارت (9)      دورکعت طواف  (10)   سعی درمیاں صفا و مروہ کے          (11)   طواف نساء (12)   دو رکعت نماز طواف         (13)   مبیت منی           (14)   رعیٰ…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *