مسئلہ تقلید | masla taqleed

مسئلہ تقلید | masla taqleed

مسئلہ تقلید | masla taqleed

تفصیل  مذکور سے یہ
حقیقت روز روشن کی طرح واضح ہوگئی کہ زبان غیبت امام میں جن علماء سے عوام
الناس
  کو ہدایت حاصل کرنے کی ضرورت  ہے وہ ہر شیعہ عالم نہیں بلکہ ایسا عالم ہو جس
کی شکل
  یاد خداکو تازہ  کرے اور جس کے کردار سے سیرت محؐمد  وآل محمؐد 
کی جھلک نظر آتی ہو لیکن  ایسے
علماء جن کا ظاہر کچھ
  ہو اور باطن  کچھ  ہو
جوظاہر میں محؐمد
  وآل محمؐد  کےفضائل 
کو بیان کریں اور باطن کے لحاظ سے ان 
ان کے روحانی فیوضات وبرکات اور عملی رجحانات سے بالکل  بے بہرہ ہوں 
جن کا مطمح نگاہ صرف  مال ودولت کو
اکٹھاکرنا ہو جومقام تقاریر میں ہوں
  تو اس
قدر خلوص کا مظاہرہ کریںکہ عوام انہیں سچ مچ
 
نائب امام سمجھنے لگ جائیں  لیکن جب
نجی ومعاشرتی وخانگی
  معاملات میں ان کو
دیکھاجائے تو بدترین کردار کا مظاہرہ کرنے والے ہوں جو ازراہ تکبر کسی دوسرے شریف
انسان کو انسان سمجھنا بھی بار ظاطر سمجھتے ہوں جن کا ظاہر اتفاق
  واتحاد ہو اور باطن  اختلاف وانتشار  ہو جو لوگوں کو بجائے مومن  کے صرف کافر کہنااور مشرک کہنا ہی اپنا طرۃ
امتیاز
  سمجھیں جو روشاوامراء کی کاسہ
لیسی
  میں اپنے ارتقاء کا راز مضمر سمجھتے
ہوں

خلاصہ یہ کہ جن کے اعمال وافعال سابق  روایت کے مطابق یہودی  علماء کی طرز زندگی کی عکاسی کرتے ہوں  ایسوں سے بے زاری اختیار کرنا ضروری ہے اور جن
علماء کی سیرت وصورت ظاہرو باطن اور خلوت وجلوت نیابت امام کا نمونہ پیش کرنے والی
ہو ان سے تمام شعبہ ہائے زنگی  میں ہدایات
لینا ضروری اور ان ہی کی تقلید کرنا واجب ہے

تقلید کا مطلب صرف ضروری مسائل میں فتوی حاصل کرلینے تک
محدود نہیں بلکہ پورے شوؤن زندگی میں ان کی سیرت کو مشعل راہ  بناکر حقیقی انسانیت  کی منازل ارتقاء  کو طے کرکے 
اوج کمال تک پہنچنے کی کوشش کرنا ہے جس کی بناء پر انسان  کو تاج کرامت کااہل  قرار دیاگیا ہے اور افواج جہل جنکا پہلے
ذکرکیاجاچکاہے ان سے نبرد آزماہونے کےلئے 
عقل کی تربیت ایسے حق پرست عالم دین کی زیر ہدایت ہوجوخود کسی حد تک اس
جہاد اکبر میں  فاتحانہ حیثیت رکھتا ہو اسی
بناء پر معصوم نے فرمایا  من کان من
الفقھاء الخبر

یعنی فقہاء میں سے جو شخص اپنے نفس کی نگہبانی کرنے
والا  اپنے دین کا محافظ اپنی خواہش نفس کا
مخالف اور اپنے مولاکا اطاعت گزار  ہو عوام
کےلئے ضروری ہے کہ اس کی تقلید کریں اور اس کے بعد فرمایاکہ اس قسم کے علماء شیعوں
میں بہت کم ہیں

 اس میں شک  کرنے کی گنجائش نہیں کہ عالم دین جومجتہد ہو اس
کی تقلید کے بغٰر اعمال کی اصلاح ومقبولیت مشکل ہے اس لئے مجتہد ین  کے عملیہ جات میں  یہ مسئلہ سرعنوان ہواکرتاہے  کہ عام انسان کا عمل کسی مجتہد کی تقلید کے
بغیر باطل وعاطل ہے  یہ ضروری نہیں  کہ دنیا بھر 
کے شیعہ صرف ایک ہی مجتہد کی تقلید کریں جو سب سے اعلم ہو جس کے چندوجوہ
ہیں

1           
اگر صرف  ایک مجتہد  کی تقلید واجب ہوتو دوردارزکے مومنین کےلئے پیش
آمدہ مسائل میں کافی مشکلات کا سامناہوگا

2           
  صرف ایک مجتہد حالات حاضرہ کے ماتحت
اورپھیلی ہوئی ضرورت کے پیش نظر تمام عالمی لوگوں کے مسائل حل نہیں کرسکتا

3           
 شریعت چونکہ
سہلہ ہے لہذا خدا نہیں چاہتاکہ تمام انسانوں کی ضروریات کو صرف  ایک انسان کے حوالہ کردے

4           
قرآن مجید میں ہر قوم سے متعدد لوگوں کو فقی بن کر پلٹے اور قوموں کو ہدایت
کرنے  کی تلقینہے

5           
آئمہ  معصومیؐن  نے اپنے دور زندگی میں دور دراز کےلوگوں کےلئے
مقامی فقہاء  کی طرف رجوعکرنے کا حکم
فرمایا

6           
اگر ایک اعلم کی تقلید کو واجب قرار دیاجائے تو اعلم کی تشخیص کون کرے گا جبکہ
علماء پوری روئے زمین پر پھیلے  ہوئے ہیں

7           
اگر ایک جگہ بھی سب علمائ کے اکٹھے ہونے کی صورت نکل ائے  تب بھی تشخیص اعلم غیر ممکن ہے بہرکیف ہر مومن
اپنی وسعت وسہولت کے پیش نظر ایسے عالم دین کی تقلید کرے جو اس سے قریب تر ہو ہاں
اگر قریب والے عالم میں وہ صفات میسر نہیں جو ہادی کےلئے  ضروری 
ہیں تو پھر دور والے کی طرف رجوع کرے جو ان صفات کا حامل ہو

عالم دین جس میں مندرجہ
ذیل شرائط پائی جائیں  اس کی تقلید ضروری
ہے شرائط کی تفصیل یہہے

 1 قرآن 
وحدیث سے مسائل فقیہ کا استنباطکرنے کی اہلیت وملکہ  رکھتاہوں

2 عاقل وبالغ ہو دیوانے
اور نابالغ کی تقلید نہیں ہوسکتی

3 حلال زادہ ہو یعنی
صحیح نکاح سے پیداہوا ہو

4 عقائد صحیحہ رکھتا ہو
تو حید وعدل ونبوت وامامت وقیامت  کے متعلق
اس کے عقائد  پر لغزش نہ ہو

5 عمل کے اعتبار سےعام
انسانوں سے امتیاز رکھتاہوں  عادات بد سے
پرہیز کرتا ہو اور عادات خیر سے متصف ہو

6  ایسے مباح امور بھی نہ بجالاتا ہو جو مروت
وشرافت کےخلاف سمجھتے جاتے ہو

7مر د ہو کیونکہ عورت
کی تقلید جائز نہیں ہے

8           
تقلید اس مجتہد کی کی جائے گی  جو زندہ
ہو کیونکہ ابتداء میت کی تقلید جائز نہیں ہے

Similar Posts

  • چہل حدیث | chehl hadees

    چہل حدیث | chehl hadees جناب رسالتمآب  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  نے حضرت علی علیہ السلام کو بطور وصیت  کےارشاد فرمایا یاعلؑی  میری امت میں سے جو شخص خوشنودی خدا کےلئے چالیس حدیثیں  یادکرے تو قیامت کے روز انبیاء صدیقین شہداوصالحین کےساتھ محشور ہوگا حضرت علیؑ علیہ السلام نے عرض کی یارسوؐل اللہ  بیان…

  • عدل کی فضیلت

    عدل کی فضیلت عدل کا معنی  ہے ہر شیئ کو اس کے موزوں ومناسب مقام پر رکھنا اور صاحبان  حقوق کے حقوق کی پاسداری کرنا عدل مخلوق کےدرمیان اللہ کا قائم کردہ میزان ہے اور عدل ہی سے آسمان وزمین قائم ہیں عقلی احکام میں وجوب عدل سے واضح تر کوئی حکم نہیں کیونکہ کوکئی…

  • حقیقت نفس اور اس کے اقسام

    حقیقت نفس اور اس کے اقسام محمد بن حسن عاملی کی کتاب “اثنا عشریہ” سے بروایت کمیل بن زیادہ منقول ہے کہ میں نے حضرت امیر المومنین علیہ السلام سے عرض کی کہ مجھے آپ نفس کی پہچان کرائیں آپ نے فرمایا تو کون سے نفس کی پہچان چاہتا ہے؟ تو میں نے عرض کی…

  • لواطہ

     لواطہ یعنی لڑکوں اور مردوں کے ساتھ خلاف فطرت فعل کا مرتکب ہونا حضرت رسالتمابؐ نے فرمایا کہ جو شخص کسی عورت کے ساتھ دبر سے مجامعت کرے یا کسی لڑکے کے ساتھ بد فعلی کرے وہ جب قیامت کے دن محشور ہو گا تو مردار جانور کی بد بو سے بھی اس کی بدبو…

  • نفخ صور

     نفخ صور خداوندکریم نے اس عالم کی تخلیق  کےساتھ اس کی انتہاء کی بھی ایک حد مقرر کی ہے لیکن جس طرح اس کی ابتداء ہے لیکن یہ معلوم نہیں کہ ابتداء  کی تاریخ کونسی ہے کیونکہ زمانہ اور زمانیات کا تعین کائنات  عالم  کی ابتداء کے بعد  ہوا ہے پس جس طرح اس کی…

  • دیاثت

     دیاثت  حضرت رسالتمابؐ نے فرمایا کہ خوشبو پاچ سو سال کے فاصلہ سے سونگھی جا سکتی ہے لیکن اپنے والدین کا نافرمان اور دیوث جنت کی خوشبو سے بھی محروم رہیں گے  لوگوں نے دیوث کا معنی پوچھا تو آپ نے فرمایا دیوث وہ ہے جس کی عورت زناکار ہو اور اس کے علم میں…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *