میزان اور حساب

 میزان اور حساب

 یعنی انسانوں کی نیکیوں اور برائیوں کا حساب
ہوگا اور ذرہ ذرہ کا
  سوال ہوگا نہ ایک ذرہ
برابر نیکی کو نظرانداز کیاجائے گا اور نہ ذرہ برابر گناہ کو چھپایا جاسکے گا
  اور حضرت امام علی زین العابدین علیہ
السلام
  سے منقول ہے کہ مشرکین کےلئے میزان
کی ضرورت نہ ہوگی کیونکہ وہ بلاحساب جہنم میں جائیں گے پس میزان اور حساب صرف اہل
اسلام کےلئے ہوگا یعنی جن کےعقائد صحیح ہوں گے اور امام جعفرصادق علیہ السلام
  نے فرمایا اعمال کو تولا نہیں جاتا بلکہ میزان
سے مراد یہاں عدل ہے پس جس
  کےاعمال خیر کا
پلڑا بھاری
  ہوگا یعنی نیکیاں  زیادہ ہونگی 
وہ جنت میں جائے گا اور جس کی برائیوں کا پلڑا بھارا ہوگا یعنی برائیاں
زیادہ ہوں گی وہ دوزخ میں جائے گا۔

امام محمد باقر علیہ
السلام  سےمروی ہے کہ حساب ومیزان کی سختی
یانرمی عقل وعلم کے ماتحت ہوگی یعنی جس کو دنیا میں اس نے عقل  وعلم عطافرمایا اس سے باز پرس بھی زیادہ
ہوگی  اور جو عقل وعلم میں کمزور ہوں گے
انکا حساب بھی سرسری اور آسان ہوگا  حضرت
امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول ہے کل امۃ یحاسبھاامام  زمانھا یعنی ہر امت  کا حساب 
اس کے امام زمانہ
کےسپرد ہوگا

Similar Posts

  • تعصب اور حسد

    تعصب اور حسد یہ یاد رکھنا چاہیے کہ تعصب اور حسد دو الگ الگ بیماریوں ہیں حسد یہ ہے کہ کسی انسان پر اللہ کی نعمت دیکھ کر جلتے رہنا اور پھر عملی طور پر اس سے زوال نعمت کی کوشش کرنا اور تعصب یہ ہے کہ کسی انسان پر خدا کی نعمت کو دیکھے…

  • عدل کی تقسیم

    عدل کی تقسیم یہ ملحوظ  رہے کہ عدل وانصاف کے تین مقامات ہیں  اپنے نفس کے ساتھ عدل اپنے اللہ کےساتھ عدل  اور اللہ کی مخلوق کے ساتھ عدل  اپنے نفس کےساتھ عدل یہ  ہے کہ اس کو عادات بد سے محفوظ کرے  اور عادات حسنہ کا عادی بنائے  اور اللہ کےساتھ عدل یہ ہے …

  • کوثر

    کوثر حضرت رسالتمآب  نےارشاد فرمایا جو شخص میرے خوض پر ایمان نہیں رکھتا خدا اسکو اس سےسیراب نہ کرے آپ نے فرمایا تم لوگ حوض کوثر پر میرے پاس پہنچوگے  جس کی چوڑائی شام سےیمن تک  کےبرابر ہے  اور اس پر پیالے ستاروں کی تعداد کے برابر ہوں گے اسکا پانی دودھ  سےسفید تر اور…

  • عدل وانصاف

     عدل وانصاف  حضرت رسالتمآبؐ  نے ایک خطبہ کے آخر میں سات قسم  کے آدمیوں  کے لئے  فرمایا کہ انکے لئے طوبیٰ ہے (1) جس کا خلق اچھا ہو  (2) جس کی طینت  پاکیزہ ہو (3) جس کا باطن پاکیزہ ہو  (4) جس کا ظاہر خوب ہو  (5) جو اپنے مال کی بچت مستحقین پر خرچ…

  • اسم اعظم

     اسم اعظم اس میں شک نہیں کہ خواہش نفس ہی تمام بد عادات کا سرچشمہ ہے دیکھئے خداوند کریم کے اسماء طاہرہ میں سے ہر اسم ، اسم اکبر اور اسم اعظم ہے اور جس کے پاس ایک اسم اعظم بھی ہو وہ صاحب کرامات ہو جاتا ہے لیکن اس کا مطلب یہ ہر گز…

  • ملائکہ

    قرآن  اور نبوی فرمانکی رو سے ملائکہ پر ایمان رکھنا ضروری ہے جنکی تعداد روایات میں  جن وانس سے زیادہ ہے یہ روحانی مخلوق  ہیں اور انکی غذا تسبیح وتقدیس پروردگار ؛؛وہ معصوم ہیں اور ان سے کسی قسم کی نافرمانی سرزد نہیں ہوتی ان میں سے چار فرشتے جبرئیل میکائیل اسرافیل اور عزائیل تمام…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *