حقوق کا احساس

حقوق کا احساس

اس مقام پر انسان عقل کی روشنی میں سوچنے پر مجبور ہو تا ہے یہ کہ میں کیا ہوں
؟ کہاں سے آیا ہوں ؟ خود آیا ہوں یا لایا گیا ہوں؟ مجھے کون لایا ہے ؟ جس ماحول
میں میں نے آنکھ کھولی ہے یہ خود بنا ہے یا بنایا گیا ہے اور کس نے بنایا ہے؟ کیوں
بنایا ہے ؟ اور میں چونکہ عام مخلوق کی طرح نہیں ہوں بلکہ اپنے ارد گردوپیش کی
تمام موجودات میری خدمت کے لئے ہیں اور میں اپر حق حکومت رکھتا ہوں لہذا زندگی کے
سفر میں میرے ضوریات جس طرح جداگانہ ہیں میرے فرائض بھی جاگانہ ہونے چاہییں لہذا
سوچتا ہے کہ مجھے کیا یا کیسا ہونا چاہیے؟ مجھے اس مقام پر لاکھڑا کرنے والے خالق
محسن سے کیا سلوک کرنا چاہیے؟ اور انسانی معاشرہ میں مجھے زندگی کی منازل کیسے طے
کرنی چاہئیں ؟ اور باقی مخلوق عالم میں اس بلندی مقام کے پیش نظر میری طرز زندگی
کی حدود کیا ہونی چاہیئیں ؟

بہر کیف انسان پر تخلیق قدرت کے عظیم شاہکار کی حیثیت سے فرائض و ذمہ داریوں
کا ایک بہت بڑ بوجھ عائد ہوتا ہے جس کی جزئیات کی تفصیلات ایک عظیم طومار کی شکل
میں ظاہر ہر سکتی ہے؟ تاہم ان تمام فرائض کو بصورت اصول اجمالی طور پر تین حدوں
میں بند کیا جا سکتا ہے ۔ (1) حقوق نفس (2) حقوق اللہ (3) حقوق الناس پس حقوق
النفس کی دوسری تعیبیر اخلاقیات ہے اور حقوق اللہ کی تفصیل عبادات ہے  اور حقوق الناس کو دوسرے لفظوں میں معاملات کہا
جاتا ہے اس کتاب میں ہم اخلاقیات کا تذکرہ کریں گے اس کے بعد عبادات و معاملات کو
سپرد قلم کرنے کی نو بت آئی گی

Similar Posts

  • عدل قضا و قدر

    عدل توحید کے ساتھ ساتھ یہ اعتقاد رکھنا قرین عقل ہے کہ خدا وندکریم ظالم نہیں بلکہ عادل  ہے اور لوگوں کو بھی عدل وانصاف کا حکم دیتاہے  پس بروز محشر اپنے عدل سے گنہگاروں  اور نافرمانوں کو جہنم  میں ڈالے گا اور اپنے فضل وکرم سے نیک لوگوں کو جنت عطافرمائے گا قضاء وقدر…

  • میزان اور حساب

     میزان اور حساب  یعنی انسانوں کی نیکیوں اور برائیوں کا حساب ہوگا اور ذرہ ذرہ کا  سوال ہوگا نہ ایک ذرہ برابر نیکی کو نظرانداز کیاجائے گا اور نہ ذرہ برابر گناہ کو چھپایا جاسکے گا  اور حضرت امام علی زین العابدین علیہ السلام  سے منقول ہے کہ مشرکین کےلئے میزان کی ضرورت نہ ہوگی…

  • تعداد انبیاء – نور پیغمبر

    تعداد  انبیاء ہمارے عقیدہ کے مطابق  بنا بر مشہور ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء اللہ نے مبعوث فرمائے ہیں سب سے پہلا نبی حضرت آدم علیہ السلام  اور سب سے آخری  نبی حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں اور آخری پیغمبر جس کا ہم کلمہ پڑھتے ہیں  وہ تمام گذشتہ انبیاء سے…

  • شفاعت

     بروز محشر محؐمد  وآل محؐمد  کےلئے حق شفاعت  ہے اور وہ گنہگاروں کے حق میں سفارش کریں گے آپ نے فرمایا بروز محشر تین قسم کےلوگ شفاعت کریں گے  انبیاء علماء اور شہداء  اور آپ نے فرمایا جو شخص میری شفاعت پر ایمان نہیں رکھتا خدا اس کو میری شفاعت نصیب نہکرے  حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام  سے منقول ہے  جو شخص…

  • غیر شائستہ عادات

    یہاں ایسی صفات کا بیان ہو گا جو اچھی نہیں ہیں خواہ ان کو شریعیت کی زبان میں حرام کہا جائے یا مکروہ سے تعبیر کیا جائے چونکہ احادیث ان کو ذکر کیا گیا ہے لہذا ہو سکتا ہے کہ بعض مقامات پر تکرار ہو جائے ۔ حضرت رسالتمآبؐ نے ارشاد فرمایا کیا میں تمہیں…

  • دیاثت

     دیاثت  حضرت رسالتمابؐ نے فرمایا کہ خوشبو پاچ سو سال کے فاصلہ سے سونگھی جا سکتی ہے لیکن اپنے والدین کا نافرمان اور دیوث جنت کی خوشبو سے بھی محروم رہیں گے  لوگوں نے دیوث کا معنی پوچھا تو آپ نے فرمایا دیوث وہ ہے جس کی عورت زناکار ہو اور اس کے علم میں…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *