شراب نوشی

 شراب نوشی

حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا کہ جناب رسالتمابؐ نے شراب کے بارے
میں دس آدمیوں پر لعنت بھیجی ہے کاشت کرنے والال نگہانی کرنے والا، نچوڑنے والا،
پینے والا ، پلانے والا، اٹھانے والا جس کی طرف لے جایا جائے ، بیچنے والا، خریدنے
والا اور اس کی قیمت کو کھانے والا، کسی شخص نے حضرت امیر المومنین علیہ السلام سے
سوال کیا کہ حضورؐ ! کیا آپ شراب نوشی کو زنا اور چوری سے بھی بد تر جانتے ہیں تو
آپ نے فرمایا کہ ہاں کیونکہ زنا کے متعلق تو کہا جا سکتا ہے کہ یہ شخص اس گناہ سے
آ گے نہ بڑے گا لیکن شراب پینے والا صرف اسی ایک گناہ پر رکتا کیونکہ اس کے نتیجے
میں وہ زنا بھی کرتا ہے چوری بھی کرتا ہے ۔ قتل کے بھیانک جرم کا ارتکاب بھی کرتا
ہے اور نماز بھی چھوڑ بیٹھتا ہے ۔

امام محمد باقر علیہ السلام سے منقول ہے جب کہ آپ سے دریافت کیا گیا کہ تمام
گناہوں میں بڑا گناہ کونسا ہے تو آپ نے فرمایا شراب نوشی اور ایک روایت میں ہے کہ
ہر نشہ شراب ہے ہم نے نشہ کے اقسام اپنی تفسیر جلد 6 ص 62 پر تفصیل درج کی ہیں۔

آپ نے فرمایا کہ شراب کے نشے میں آکر ایک طرف تو انسان نماز کو چھوڑ بیٹھتا ہے
اور دوسری طرف ماں بہن اور بیٹی کو بھی نشانہ شہوت بنا لیتا ہے ۔

Similar Posts

  • بخل

    اس کے متعلق قرآن مجید میں ارشاد ہے : الزین یکنزون الذھب والفضۃ ولا ینفقونھا فی سبیل اللہ فبشرھم بعذاب الیم: وہ لوگ جو سونے اور چاندی کا ذخیرہ کرتے ہیں اور ان کو راہ خدا میں خرچ نہیں کرتے ان کو درد ناک عذاب کی خوشخبری سناؤ۔ دوسرے مقام پر ارشاد ہے : لاتحسبن…

  • گداگری | begging in view of Islam

    گداگری ایک حدیث میں ہے ایسے لوگوں کو گھروں سے نکال دیا کرو کیونکہ یہ بد ترین لوگ ہوا کرتے ہیں یہ بیماری لالچ اور طمع کی پیداوار ہے حضرت امام علی زین العابدین علیہ السلام نے فرمایا میں نے آزمایا ہے کہ تمام نیکی طمع کو ختم کر دینے میں مضمر ہے پس جو…

  • کوثر

    کوثر حضرت رسالتمآب  نےارشاد فرمایا جو شخص میرے خوض پر ایمان نہیں رکھتا خدا اسکو اس سےسیراب نہ کرے آپ نے فرمایا تم لوگ حوض کوثر پر میرے پاس پہنچوگے  جس کی چوڑائی شام سےیمن تک  کےبرابر ہے  اور اس پر پیالے ستاروں کی تعداد کے برابر ہوں گے اسکا پانی دودھ  سےسفید تر اور…

  • امامت

    امامت سلسلہ تبلیغ کو جاری رکھنے اور بند گان خدا تک احکام خداوندی پہنچانے کےلئے ضروری ہے کہ نبی  کے چلے جانے کے بعد اس کاکوئی ایساجانشین ہو جس کو اللہ کی جانب سے نیابت  نبی  کا عہد ہ عطاہوتاکہ نبی کے بعد پوری امت کی صحیح رہبری کرتے ہوئے اللہ کی طرف سے  نمائندگی…

  • عقل و جہل کی افواج

    عقل و جہل کی افواج اس میں شک و شبہ کی کوئی گنجائش نہیں کہ عقل انسانی بذات خود رسول باطنی کی حیثیت سے تعمیر کردار کے لئے ہی پیدا ہوئی ہے اور اس کے مقابلہ میں جہالت تخریب کاری کی اصل جڑ ہے پس عقل اوصاف حسنہ اور اخلاق جمیلہ کے ساتھ موزونیت رکھتی…

  • رضابقضاء

    رضابقضاء  حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول ہے کہ حدیث قدسی میں اللہ فرمایا ہے کہ مومن انسان کو میں جس حالت میں پلٹاتاہوں اس میں اس کے لئے بھلائی کو مضمر کرتا ہو لہذا اسکو بھی چاہئے  کہ میری قضا( فیصلہ ) پر راضی رہے اور میری دی ہوئی مصیبت پر صبر…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *