عمروبن مطاع جعفی
معلوم نہیں۔
شیعانِ بصرہ میں سے تھا روز عاشور جہاد کرکے شہید ہوا، کہتے ہیں کہ حجاج سعدی کے ہمراہ یہ بھی بصرہ سے آیا تھا، زیارت ناحیہ مقدسہ اس پر سلام وارد ہے۔
زیارت رجبیہ وناحیہ میں اس پر سلام وارد ہے، اس کی والدہ کا نام خوصا بنت عمروکلابی منقول ہے، رجز پڑھتے ہوئے میدان کارزار میں آئے اورپندرہ ملاعین کو دارالبوار پہنچایا، آخر عبداللہ بن عروہ خثعمی نے ایک تیر مارا جس سے یہ زمین پرگرپڑے اوربشربن خوط ملعون نے اس مظلوم کا سرتن سے جداکردیا۔
جب امیر مختار نے کوفہ کو دشمنانِ حسین ؑ سے پاک صاف کر دیا باختلاف روایات ابرہیم بن مالک اشتر کو ۹، ۱۲ ، ۲۰ہزارکے لگ بھگ فوج دے کر ۲۲ذوالحجہ کوابن زیادکے مقابلہ کے لئے روانہ کیا، مختارخود ابراہیم کی مشایعت کے لئے شہرسے باہر تک آیا پس ابراہیم کوچند ہدایات دے کرروانہ کیا اورخود واپس آگیا، چنانچہ ابراہیم…
اس ملعون نے امام ؑ کے دل پرتیر ماراتھا جس کو امام مظلوم ؑ نے پس پشت سے کھینچا تھا۔
یہ شخص عمر بن سعد کے ہمراہ کربلا میں آیا تھا۔۔۔ جب دیکھا کہ ابن سعد نے امام حسین ؑ کی تمام شرائط کو ٹھکرا دیا ہے تو دوسرے چند ساتھیوں کے ہمراہ رات کو امام حسین ؑ کی خدمت میں حاضر ہو گیا اور حملہ اولیٰ میں درجہ شہادت پر فائز ہوا۔۔ یہ شخص…
زیارت ناحیہ مقد سہ میں حضرت حجت ؑ نے ان پران لفظوں میں سلام بھیجا: اَلسّلامُ عَلٰی عَوْنِ بْنِ عَبْداللّٰہِ بْنِ جَعْفَرِ الطَّیَّارِ فِی الْجِنَانِ حَلِیْفُ الْاِیْمَانِ وَمَنَازِلُ الْاقْرَانِ النَاصِر لِلرَّحْمٰنِ التّالِیْ لِلْمَثَانِیْ وَالْقُرْآنِ لَعَنَ اللّٰہ قَاتَلَہُ عَبْداللّٰہ بْنِ قطْنَۃ الطّائِیْ النّبْھَانِیْ۔ یہ حضرت زینب خاتون کے فرزند ہیں حضرت عبداللہ نے اپنے دونوں بیٹوں…