مکروہاتِ جماعت

 مکروہاتِ جماعت

 

۱۔       جب صف میں
جگہ ہو تو مقتدی کا الگ تنہا صف میں کھڑا ہونا مکروہ ہے۔

۲۔      اقامت شرو ع
ہوجانے کے بعد نافلہ شروع کرنا مکروہ ہے۔

۳۔      قد قامت
الصَّلٰوۃ
کے بعد باتیں کرنا
مکروہ ہے۔

۴۔      پیش نماز کا
مخصوص اپنے لئے دعا مانگنا مکروہ ہے۔ بلکہ مقتدیوں کو ساتھ شامل کرتے ہوئے جمع کے
صیغے سے دعا مانگے۔

۵۔      اگر منقول
دعائیں پڑھے، جن میں صیغہ واحد متکلم مستعمل ہو تو کوئی حرج نہیں۔

۶۔      مقتدی کا
قرأت یا ذکر کو اتنا بلند آواز سے پڑھنا کہ پیش نماز تک اس کی آواز پہنچے مکروہ
ہے۔

۷۔      صبح اور مغرب
کی نمازوں کے علاوہ باقی نمازوں میں حاضر کا مسافر کے پیچھے اور مسافر کا حاضر کے
پیچھے پڑھنا مکروہ ہے۔

نوٹ:  یہ کراہت اس وقت ہے جبکہ پیش نماز اور مل سکتے
ہوں۔ نیز کراہت سے مراد ثواب کی کمی ہے، یعنی مسافر کی مسافر کے پیچھے اور حاضر کی
حاضر کے پیچھے نماز پڑھنے کا جو ثواب ہوگا۔ اختلاف کی صورت میں ثواب اس سے کم ہوگا
اور جماعت کا ثواب تو ہر صورت میں ملے گا۔

مسئلہ:  پیش نماز کے لئے
مستحب ہے کہ اگر پہلے پہنچے تو مقتدیوں کو انتظار کرے اور مقتدیوں کے لئے مستحب ہے
کہ اگر پہلے آجائیں تو پیش نماز کا انتظار کریں کیونکہ اول وقت کی انفرادی نماز سے
جماعت کے ساتھ پڑھنا افضل ہے خواہ دیر ہی ہوجائے۔

مسئلہ:  نماز جماعت میں
مقتدیوں کے ثواب سے پیش نماز کا ثواب زیادہ ہوتا ہے، حتّٰی کہ اس کے پیچھے تمام
نماز پڑھنے والوں کے ثواب کے برابر پیش نماز کا ثواب ہوتا ہے اور مقتدیوں کے ثواب
میں بھی کمی نہیں ہوگی۔

مسئلہ:  پہلی صف میں بچوں
کو جگہ نہ دی جائے اگرچہ متمیز ہی ہوں بلکہ ان کا مقام پچھلی صف ہے۔

 

Similar Posts

  • خمس ارباح مکاسب

      خمس ارباح مکاسب : مسئلہ :- اصل جائیداد پر خمس نہ ہوگا بلکہ اس کی آمدنی پر ہوگا جو اس کے ضروری اخراجات سے زائد ہو۔ مسئلہ : – اگر کوئی شخص اپنی آمدنی میں سے ضروری مصارف کے علاوہ کوئی ایسی چیز خرید کرے جو اس کی ضروریات سے زائد ہو تو اس…

  • غسل کا بیان

      غسل کا بیان:    واجب ہونے والے غسل سات ہیں                 1۔غسل   جنابت                                  2۔ غسلِ حیض                           3۔غسل استحاضہ  4۔       غسل نفاس     5۔ فسل میّت       6۔ غسل س میّت                               7۔غسل  نذر وعید

  • احرام کا بیان

    احرام کا بیان:             مسئلہ:۔ جنب حیض ، نفاس احرام سے مانع نہیں ہیں۔                 مسئلہ:۔ اگر بھول کر بغیر احرام باندھنے کے میقات سے آگے گزرجائے تو اس پر واجب ہے کہ واپس آکر میقات سے احرام باندھ کر جائے ۔ ہاں اگر واپسی ناممکن ہو تو جس مقام پر یا د آجائے وہیں…

  • سجدۂِ سہو

     سجدۂِ سہو مسئلہ:  سجدۂِ سہو چند مقامات پر واجب ہوا کرتا ہے:۔ ۱۔       زیادتیِٔ کلام یعنی حالتِ نماز میں بھول کر کوئی بات منہ سے نکل جائے تو نماز کو باطل نہ کرے بلکہ بعد از سلام اس کے لئے  دو سجدے سہو کے دے دے، نماز صحیح ہوگی۔ ۲۔      زیادتیِٔ سلام اگر بے جا…

  • نماز نذر و عہد

     نماز نذر و عہد اگرکسی جائز کام کے لئے نذر مانے یا اللہ سےعہد و اقرار کرے تو مراد ملنے پر اس نماز کو نماز صبح کی طرف دو رکعت ادا کرنا  واجب ہوتا ہے بشرطیکہ صیغۂ نذر اور صیغۂ عہد پڑھا ہو، صیغۂ نذر اس طرح پڑھے مثلاً کہے: اِنْ شَفَانِیَ اللّٰہُ فَلِلّٰہُ عَلَیَّ…

  • نماز طواف

     نماز طواف: طواف کے بعد دو رکعت نماز طواف پڑھنی چاہئے ۔ طواف ِ ۔۔کے لئے نماز طواف واجب اور طواف مستحب کےلئے ۔۔طواف کے فواً بعد مقام ابراہیم پر جاکر دو  رکعت  نماز طواف ادا کرے مقام ابراہیم  سے وہ مقام ہے جہاں حضر ت ابراہیم کے پاؤں مباک کا نشان باقی ہے اگر…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *