anwarulnajaf.com

عامر بن ابی سلامہ دالانی

ابن زیاد نے زجر بن قیس جعفی کو پانچ سو سوار کا افسر مقرر کر کے کربلا سے
کوفہ جانے والے راستوں کی ناکہ بندی پر تعیینات کیا تھا تاکہ کوئی شخص امام حسین ؑ
کی مدد کے لئے نہ جا سکے، لیکن جب عامر بن ابی سلامہ شوقِ شہادت کے خمار میں سرشار
ہو کر نکلا تو زجر بن قیس نے اس کو روکنے کی کوشش کی لیکن اس شیر بیشہ شجاعت نے ایک
ہی حملہ میں ان کے حوصلے پست کر دئیے پس وارد کربلا ہوا اور روز عاشور درجہ شہادت
پر فائز ہوا۔۔۔ یہ بزرگوار حضرت امیرالمومنین ؑ کے مایہ ناز غلاموں میں سے تھا اور
جنگ جمل و صفین و نہروان میں حضرت شاہِ ولایت کے ہمرکاب رہا۔ (مقتل عبدالرزاق ص
۲۳۸)

Posted

in

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *