anwarulnajaf.com

پارہ2 رکوع 8

یَسْئَلُوْنَکَ عَنِ الْاَھِلَّةِ  قُلْ ھِیَ مَوَاقِیْتُ لِلنَّاسِ وَالْحَجِّ وَلَیْسَ
الْبِرُّ بِاَنْ تَاْتُوا الْبُیُوتَ مِنْ ظُھُوْرِھَا وَلَکِنَّ الْبِرَّ مَنِ
اتَّقٰی  وَاْ تُوا الْبُیُوْتَ مِنْ
اَبْوَابِھَا  وَاتَّقُوا اللّٰہَ
لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْن ( 189) 
ترجمہ :
آپ سے دریافت کرتے ہیں پہلی رات کے
چاندوں کے متعلق فرمادیجئے کہ یہ تعیین اوقات کا ذریعہ ہیں لوگوں کے لئے، اورحج کے
لئے اورنیکی یہ نہیں کہ تم گھروں میں آ
پیچھے سے، لیکن نیکی اس کی ہے جو تقویٰ کرے اور آ
گھروں میں دروازوں سے اوراللہ سے ڈرو تاکہ فلاح پاو
o 

تفسیر رکوع 8

یَسْئَلُوْنَکَ:  اس کے شانِ نزول کے متعلق وارد ہے کہ معاذبن جبل
نے عرض کیا یارسول اللہ!  یہود ی لوگ ہم سے
چاند کی بابت دریافت کرتے ہیں کہ یہ چھوٹا بڑا کیوں ہوتا رہتا ہے؟ اورہمیشہ یکساں
حالت میں کیوں نہیں رہتا؟ تب یہ آیت اُتری۔
قُلْ
ھِیَ مَوَاقِیْتُ:   خداوند کریم نے چاند
کی کمی اورزیادتی کی مصلحت کو اس کے جواب میں ارشاد فرمایا کہ اسی کمی وبیشی کی
وجہ سے لوگوں کے وقتوں کی تعیین ہو تی ہے، روزوں کا زمانہ افطار کا زمانہ حج کا
وقت عورتوں کی عدت حمل کا زمانہ اوردودھ پلانے کی میعاد وغیرہ یہ سب باتیں اسی سے
معلوم ہوتی ہےں، اگر چاند ہمیشہ ایک حالت میں رہتا تو اس سے اوقات کی تعیین نہ کی
جاسکتی، یعنی تمہارے سامنے علم ہیئت کی باریکیاں اورعلم الافلاک کی گتھیاں سلجھانے
کی ضرورت نہیں اورنہ تمہیں چاند کی زیادتی کے واقعی علل واسباب پر اطلاع حاصل کرنا
چنداں مفید ہے البتہ اس کی مصلحتوں کا علم تمہارے لئے کسی حد تک فائدہ مند ہے
اوروہ ہم بتائے دیتے ہیں۔
وَلَیْسَ الْبِرُّ:  اس کے معنی میں کئی وجہیں بیان کی گئی ہیں:
(1) عرب لوگ احرام کے زمانہ میں
اپنے گھروں کے اندر دروازوں کے بجائے پیچھے کی طرف سے دیوار وں میں نقب لگا کر
آمدورفت کرتے تھے، بعض کہتے ہیں کہ قریش کا یہی دستور تھا پس یہ آیت اُتری کہ نیکی
کا معیار یہ نہیں جسے تم نے سمجھاہوا ہے بلکہ نیکی تقویٰ کا نام ہے
(2) بیوت سے مراد اُمور ہیں اورمعنی
یہ ہے کہ ہر کام کو اُلٹے طریقے سے کرنا خوبی کی بات نہیں بلکہ خوبی واچھائی اس
میں ہے کہ تمام امور کی بجا آوری صحیح طریقہ سے ہو
(3) مراد یہ ہے کہ نااہل سے اچھائی
کی امید رکھنا اچھا نہیں بلکہ معروف کی امید اہل معروف سے ہی ہونی چاہیے


Posted

in

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *