نماز جمعہ کا بیان
مروی ہے کہ حضرت نبی کریم ﷺ نے جو پہلا جمعہ پڑھا وہ مسجد
بنی سالم میں ادا کیا گیا، کیونکہ آپ مکہ سے ہجرت کرکے ۱۲ ربیع الاول بروز سوموار
چاشت کے وقت مقام قبا پر پہنچے جہاں عمرو بن عوف کی اولاد کا ڈیرہ تھا، پس وہاں ان
کے لئے مسجد کی بنیاد بھی رکھی، جسے مسجد قبا کہا جاتا ہے اور جمعہ تک وہاں قیام
فرمایا اور جمعہ کے روز وہاں سے کوچ فرمایا اور نمازِ جمعہ کے وقت بنی سالم کے
ڈیرہ پر پہنچے جو ایک وادی میں تھا، پس وہاں آپ نے نمازِ جمعہ ادا فرمائی اور یہ
پہلی نماز جمعہ تھی جو حضور ﷺ نے اپنے صحابہ کو پڑھائی، اس کے بعد انہوں نے اسی
جگہ کو مسجد کے لئے وقف کردیا اور مسجد بنا لی گئی اور نماز جمعہ سے پہلے آپ نے
ایک خطبہ ارشاد فرمایا، جس میں خوفِ خدا اور دعوتِ تقویٰ اور دیگر اسلامی بنیادی
مسائل کو ایک جامع انداز سے واضح فرمایا، پس جمعہ نماز سے پہلے خطبے ضروری قرار
دیئے گئے۔ حضور ﷺ کا جمعہ کا خطبہ تفسیر مجمع البیان میں مکمل موجود ہے، جس کے نقل
کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں۔
Leave a Reply