غلو اور تفویض

غلو اور تفویض

علمائے امامیہ کے نزدیک آئمہ طاہرین علیہ السلام  کے حق میں غلویاتفویض  کاقول غرف باطل ہی نہیں بلکہ کفر وشرک  ہے اوریہ بات بالکل واضح ہے کہ قرآن مجید نے
یہود ونصاریٰ کا حضرت عزیر  وحضرت عیسیٰ
علیہما السلام  کے حق میں غلو برداشت نہیں
کیااور انکو شدت سے روکا ہے چنانچہ ارشاد ہوا لاتغلو افی دینکم  یعنی اپنے دین کے معاملہ میں حد سے تجاوز نہ
کرو پس اگر محمدوآل محمد علیہم السلام  کے
حق میں غلو کو جائز قرار دیاجائے تو دو صورتوں میں سے ایک صورت ضرورلازم  آئے گی یاتویہود ونصاریٰ کے غلو کے خلاف قرآن
مجید کے غیر مبہم فیصلے کوکلعدم ماننا پڑے گا اور اسے منسوخ ثابت  کرنا ہو گا اور یہ ناممکن ہے کیونکہ اس
سےدعوت  توحید کی سراسر نفی لازم آتی
ہے  اوریاقرآن مجید میں حنبیہ  داری تسلیم کرنی پڑے گی کہ جس نظرئیے  کو غلط قرار دیکر اس نے یہود ونصاریٰ  کو اس سے روکا ہے یعینہہ اسی نظرئیے  کو مسلمانوں کےلئے اس نے صحیح قرار دیاہے اوریہ
بات جہاں ایک طرف قرآن میں تضاد بیانی کو ظاہر کرتی  ہے وہاں اسلامی تعلیمات  کے تقدس کو پامال کرکے رکھ دیتی ہے جو قرآن
مجید ایسی عظیم الشان  کتاب کےلئے شایان
شان نہیں ہے پس مانناپڑتا ہے کہ غلو کرنا کسی بھی قوم کےلئے قرآن مجید کی رو سے
جائز نہیں  ہے خواہ حضرت عزیرؑ کے حق میں
ہو یاحضرت عیسیٰ کے حق میں ہو یاحضرت محؐمد وآل محمد علیہم السلام کے حق میں ہو

 معصومین  علیہم السلام 
سے ایک حدیث میں منقول ہے لاتقولو نا رباوقولو  فینا ماشئتم 
ولن تبلغوا  یعنی ہمیں رب  نہ کہو اور باقی جوکہو درست ہے اور اس کا مطلب
یہ ہے کہ ہمیں خدا کا شریک نہ بناؤ اور خدائی افعال واوصاف ہماری طرف منسوب نہ کرو
البتہ مخلوق ہونے کی حیثیت  سے جو کمال
ہماری طرف منسوب کرو درست ہے بلکہ پھر بھی تم جو کچھ ہمارے متعلق  بیان کرو گے وہ ہماری حق دائیگی نہ ہوگی یعنی
ہمارے مراتب تمہاری فہم  ودانش  سے بالاتر 
ہیں غلو کا معنی ہے محمد وآل محمد علیہم السلام  کو خُدایاخُدا 
کاشریک ماننا اور تفویض میں کئی 
اقوال  اور صورتیں بیان کی گئی ہیں
اور اس کی واضح صورت  یہ ہے کہ کیاجائے کہ
خدانے انکو پیداکرکے باقی تمام مخلوق کی پیدائش روزی اورجملہ  کائنات 
کا نظم ونسق ان کے حوالے کردیا ہے اور خود بے کار محض اور مجبور مطلق  ہے یایہ کہ انکو اختیارات دے کر خود ان کا
محتاج وبے بس ہے اور اب اس کے پاس کچھ نہیں رہا لہذانہ اس سے دعامانگنے  کی ضرورت ہے اور نہ اس کو پکارنے کا کوئی فائدہ
ہے تو یہ عقیدہ رکھنا بالکل     نہ  ہے اور ایساعقیدہ رکھنے والایقینا  کافر ومشرک ہے اور جو بھی شیعہ ہے وہ مُحمد وآل
محمدُ علیہم السلام  اللہ کے متعلق نہ غو
کا قائل ہے اور نہ تفویض کا قائل ہے بلکہ شیعوں کے نزدیک مُحمد  وآل مُحمد 
علیہم السلام  اللہ کے مخلوق ہیں
اور اول مخلوق ہیں اشرف مخلوق اور افضل واکمل 
ہے پس انکا نور تمام انوار  میں بے
مثال  ہے اور ان کے اجسام  جسموں میں بے مثال  ہیں اور ان کی طینت طینتوں  میں بے مثال ہے لہذایہ خدائے بے مثال  مخلوق ہیں 
اسی لئے ارشاد ہے لایقاس بنااحد یعنی ہمارے ساتھ  کسی کا قیاس نہ کرو یعنی انکو کسی جیساکہنا اور
سمجھنا  غلطی ہے پس ان کو خداجیساکہنا شرک
ہے لیس کمثلہ شئیٌ  اور ان کو اپنے
جیساکہنا کفر ہے کیونکہ یہ اپنی مثال آپ ہیں نوری جنبے کے لحاظ سے یہ خد اسے
وابستہ ہیں اور نشری جنبے  کے اعتبار سے ہم
ان تک رسائی حاصؒ کرسکتے ہیں پس وہ فیوض 
توحید ادھر سے لے کر ہم تک پہنچاتے 
ہیں اور ہماری دعائیں ان ہی کی وساطت سے بارگہ اجابت تک پہنچ سکتی ہیں

Similar Posts

  • فقہا اور حسد

    فقہا اور حسد حدیث میں حسد نسبت فقہاء کی طرف دی گئی ہے کیونکہ تمام نعمات پروردگار میں علم دین بہت بڑی نعمت ہے لہذا جس انسان میں یہ نعمت ہو تو گھٹیا قسم کے لوگوں کےلئے وہ محل حسد ہی بن جاتا ہے ہر وہ فقیہ جو اپنے سے بلند مرتبہ فقیہ کے مرتبہ…

  • شہوت

     شہوت یہ صفات مذمومہ کی اصل ہے اور اسی کی مطلق العنانی ہی غضب، حرص اور حسد کو  بلکہ فروعی تمام قسم کی برائیوں کو جنم دیتی ہے شہوت سے مراد نفس کی چاہت اور انسان دنیا میں قدم رکھتے ہی اسی صفت میں اپنی آزادی منوانے کا عادی چلا آیا ہے اور زمان بچپن…

  • عالم برزخ

    عالم برزخ بروایت کافی حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام  سے عمر بن یزید نےسوال کیاکہ حضور میں نے آپ سے سنا ہے کہ ہمارے شیعہ جنت میں جائیں گے آپ نے فرمایامیں نے سچ کہاہے خداکی قسم وہجنت میں جائیں گے راوی نے عرض کی کہ گناہان کبیرہ کاکیا بنے گا ؟ تو آپ…

  • فلم بینی

     فلم بینی صنعت فلم بھی اگرچہ افادیت کا اہلم پہلو اپنے اندر رکھتی ہے نیز اسلامی اقدار و روایات کی ترویک و اشاعت اس کے ذریعے سے کافی آسان ہے لیکن اس کو بھی کافی حد تک عیاشی تک ہی محدود کر دیا گیا ہے عموماً نوجوان طبقہ چونکہ آوارگی کا دلدادہ ہوتا ہے لہذا…

  • گناہان کبیرہ

     گناہان کبیرہ بعض علماء رضوان اللہ علیہم فرماتے ہیں کہ ہر گناہ کبیرہ ہوا کرتا ہے کیونکہ اللہ کی نافرمانی کا نام جب گناہ ہے  تو ہر نافرمانی ہی گناہ کبیرہ  ہے البتہ عام اصطلاح میں صغیرہ و کبیرہ کی تقسیم گناہوں کی باہمی نسبت کی وجہ سے کی جاتی ہے کیونکہ گناہوں میں سے…

  • معجزات ، معراج، قرآن

    معجزات تمام انبیاء کے مجموعی معجزات آپ سے منظر عام پر ظاہر  ہوئے اور آپ کے معجزات میں سے اہم  ترین معجرے دو ہیں ایک معراج اور دوسرا قرآن مجید معراج بعض لوگ معراج روحانی کے قائل ہیں لیکن شیعہ  عقیدہ یہ ہے کہ آپ  بنفس نفیس اس جسم عنصری کےساتھ اور جسمانی لوازمات کے…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *