anwarulnajaf.com

شرائطِ پیش نماز

 شرائطِ پیش نماز

۱۔       مومن ہو۔ پس
غیر مومن کے پیچھے نماز نہیں ہوسکتی۔

۲۔      صحیح العقیدہ
ہو لہذا غالی اور مقصر کی اقتداء میں نماز صحیح نہیں ہے۔

۳۔       اگر اقتداء
کرنے والے مرد ہوں تو پیش نماز کا مرد ہونا ضروری ہے۔ البتہ عورتیں عورت کی اقتداء
میں نماز ادا کرسکتی ہیں۔

۴۔      حلال زادہ ہو
لہذا ولد الزنا کی اقتداء میں نماز نہیں ہوسکتی۔

۵۔      قرأت اور
اذکار نماز کو صحیح ادا کرسکتا ہو۔

۶۔      ضروری مسائل
نماز سے واقفیت رکھتا ہو۔

۷۔      عادل ہو یعنی
گناہانِ کبیرہ کا مرتکب نہ ہو اور واجبات کا تارک نہ ہو۔

۸۔      صاحب وقار و
متانت ہو، ایسے افعال کا مرتکب نہ ہو جن سے لوگوں کی نگاہوں میں اس کا احترام نہ
رہے۔

۹۔      بنا بر
استحباب ایسا پیشہ نہ رکھتا ہو جس کی بناء پر لوگ اسے گری ہوئی نگاہوں سے دیکھیں۔

۱۰۔     پیش نماز اگر
خود مجتہد یا محتاط نہیں تو اس کا مقلد ہونا ضروری ہے اگر کسی الشرائط مجتہد کا مقلد نہیں تو اس کی اقتداء میں
نماز پڑھنسے گریز کریں۔

۱۱۔      بالغ ہو،
لہذا طفلِ ممیز کے پیچھے نماز نہیں ہوسکتی۔

۱۲۔     عاقل ہو،
دیوانے اور پاگل کی اقتداء میں نماز نہیں ہوسکتی۔

۱۳۔    قیام سے عاجز
نہ ہو پس قیام کرنے والوں کی نماز بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کے پیچھے جائز نہیں ہے۔

۱۴۔    گونگا نہ ہو۔ اسی
طرح اس کی زبان میں لکنت نہ ہو، جس سے حروف کو صحیح ادا نہ کرسکے۔

۱۵۔    جذام و
برص  کا مریض نہ ہو، ورنہ اس کی اقتداء میں
نما زپڑھنا مکروہ ہے۔

۱۶۔     اس پر حد
شرعی نہ لگ چکی ہو۔ پس توبہ کر لینے کے بعد بھی اس کا پیش نماز ہونا مکروہ ہے۔

۱۷۔    ختنہ شدہ ہو۔


by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *