ذکر موت

 ذکر موت

جہاں آبادی  کے تناسب کو قائم رکھنے  کےلئے موت ضروری ہے وہاں اخلاق ناشائستہ  سے گریز کرنے اور شائستہ عادات سے مزین ہونے
کےلئے موت کا ڈر بہت بڑا محرک ہے اسی لئے جب کسی نے اپنی قساوت قلبی یاکسی دوسری
نہ چھوٹنے  والی بدعادت  کا شکوہ 
کیا تو معصوم نے اس کو ذکر موت کی ہدایت فرمائی چنانچہ اس مضمون کی ایک
روایت گزرچکی ہے  اور اسی ہی مصلحت کی بناء
پر قبر ستان میں جان اور اہل قبور کا فاتحہ پڑھنا مستحب قرار دیا گیا ہے  تاکہ جہاں 
انکےایصال ثواب کافائدہ ہو وہاں خوف موت کی وجہ سےبرائیوں سے نفرت کی دعوت
بھی ہو اور نیک لوگ اپنی زندگی میں اپنی قبر اور کفن تیار کرلیتے ہیں تاکہ انکو
دیکھ کر نیک اعمال کی طرف رغبت پیداہو اور برائیوں سےکنارہ کشی حاصل ہو لمبی
امیدیں جو انسان کو آخرت  کےاعمال سے غافل
کردیتی ہیں انکو ذکر موت سے ہی گھٹایا جاسکتاہے

خداوندکریم نے  موت کو اپنے علم تک محدود رکھا ہے اور مخلوق کو
اس کا علم نہیں دیا تاکہ زندگی کےکاروبا ر میں 
روکاوٹ پیدا نہ ہو اور تمدنی زندگی کی رونق خراب نہ ہونیز اچانک موت کی آمد  کےخطرہ سے انسان ہر وقت اپنے آپ کو تیار رکھ
سکے پس نیکی کےکاموں میںعجلت اور برائیوں کو چھوڑنے اور توبہ کرنے میں تعجیل اسی
صورت میں ہی ہوسکتی ہے جب موت کے وقت کا پتہ نہ ہو

Similar Posts

  • عقل و جہل کی افواج

    عقل و جہل کی افواج اس میں شک و شبہ کی کوئی گنجائش نہیں کہ عقل انسانی بذات خود رسول باطنی کی حیثیت سے تعمیر کردار کے لئے ہی پیدا ہوئی ہے اور اس کے مقابلہ میں جہالت تخریب کاری کی اصل جڑ ہے پس عقل اوصاف حسنہ اور اخلاق جمیلہ کے ساتھ موزونیت رکھتی…

  • امامت

    امامت سلسلہ تبلیغ کو جاری رکھنے اور بند گان خدا تک احکام خداوندی پہنچانے کےلئے ضروری ہے کہ نبی  کے چلے جانے کے بعد اس کاکوئی ایساجانشین ہو جس کو اللہ کی جانب سے نیابت  نبی  کا عہد ہ عطاہوتاکہ نبی کے بعد پوری امت کی صحیح رہبری کرتے ہوئے اللہ کی طرف سے  نمائندگی…

  • جنت الخلد

    خداوندکریم نے اپنے فضل وکرم سے اپنے اطاعت گذاروں کےلیے  آخرت میں جنت کا انتظام فرمایاہے اور دنیاوی زندگی کی کامیابی  کےلئے  جنت کا تصور ایک بہت بڑا محرک ہے اور اللہ نے اس جنت میں ہر قسم کی سہولت  وآرام  اورراحت وعیش کا سامان مہیافرمایاہے وہاں دکھ دردبیماری تکلیف نہ ہوگی حتاکہ موت بھی…

  • قیامت

    قیامت خداوند کریم نے اپنے لطف عمیم اور فیض جسیم  سے انسانی زندگی کو خوشگور بنانے اور پر امن وپر سکون کرنے کےلئے جہاں اقدار انسانیہ کی تعلیم وترویج کے لئے  اپنی جانب  سے معصوم نمائندے بھیجے  وہاں کرامت وشرافت  انسانیہ  کے مقبول عام کرنے کی خاطر باز پرس کےلئے بھی ایک  دن مقرر فرمادیا…

  • جادوگری اور شعبدہ بازی

     جادوگری اور شعبدہ بازی جادوگری اور شعبدہ بازی بھی صفت بد کی افسوسناک جزئیات میں سے ہیں ۔ شیطان نے انسان کو پیسہ کمانے کے لئے کئی راستے رکھائے ہیں لیکن اگر انسان اپنی کرامت فطری اور شرافت ذاتی کا جائزہ لیتا تو یقیناً اس قسم کے غلط اقدامات کے بجاے بھوکا مرنا گوارا کر…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *