خدا اور رسول مشرکین سے بری ہیں

بَرَاءةٌ مِّنَ اللّهِ وَرَسُولِهِ إِلَى الَّذِينَ عَاهَدتُّم مِّنَ
الْمُشْرِكِينَ {التوبة/1}
بیزاری اللہ اور اس کے رسول
کی طرف ان کے جن سے تونے عہد کیاتھا مشرکین میں 
سے 
 براۃ من اللہ    یعنی خداور رسول کا ذمہ مشرکین سےبری ہے ان
سےجن سے عہد کیا جاچکا ہے  تو  یہاں ایک سوال پیدا ہو تاہےکہ عہد شکنی کو اس
مقام پر کیوں روا رکھا گیا ہے حالانکہ عہد کی وفاواجب ہواکرتی ہے تو اس کا جواب یہ
ہےکہ
تین صورتوں میں عہد کا توڑنا جائز ہوا کرتاہے 
جب کہ عہد مشروط ہو مثلا یہ کہاجائے 
کہ ہمارے درمیان عہد اس وقت تک ہے جب تک 
کہ خدابزریعہ  وحی  اس کو اٹھا نہ دے  مشرکین 
کی جانب سے خیانت اور عہد شکنی کی ابتداہو چکی ہو  عہد کی مدت مقرر ہو اور تفسیر مجمع البیان میں
ہے کہ روایت میں ہے حضور نے مشرکین کے ساتھ عہد مشروط کیا تھ ااور نیز یہ بھی مروہ
ہےکہ مشرکین نے  عہد شکنی کی ابتدا کی تھی
یایہ کہ وہ عہد شکنی  کا ارادہ رکھتے  تھے پس خداوند کریم  نےسورہ برات نازل فرمادی
فَسِيحُواْ فِي الأَرْضِ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَاعْلَمُواْ أَنَّكُمْ
غَيْرُ مُعْجِزِي اللّهِ وَأَنَّ اللّهَ مُخْزِي الْكَافِرِينَ {التوبة/2}

پس چل
پھر  لو زمین میں  چار مہینے اور جانو کہ تحقیق تم نہیں عاجز کرنے
والے  اللہ کو اور تحقیق اللہ  رسواکرنے والا ہے کافروں کو 

فسیحو افی الارض    یعنی
چار ماہ تک کی مدت یعنی   10 
ذلحجہ سے  10   ربیع الثانی تک  تم زمین میں بامن وامان چلو پھرو اس میعاد کے
گذرنے  کے بعد مسلمان  پر تمہارا خون مباح ہوگا اور بعضوں نے کہا ہے
کہ اس سال حج   10  ذوالقعدہ کو تھی اور یہی قربانی  کا دن تھا 
لہذا چار ماہ کی مدت    10 ربیع
الاول تک تھی اور دوسرے سال حجۃ الوداع کے موقع پر  10 ذی الحجہ قربانی کا دن مقرر ہوا مجمع البیان 

Similar Posts

  • احکام ، مراتب اور آداب مساجد

    إِنَّمَا يَعْمُرُ مَسَاجِدَ اللّهِ مَنْ آمَنَ بِاللّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ وَأَقَامَ الصَّلاَةَ وَآتَى الزَّكَاةَ وَلَمْ يَخْشَ إِلاَّ اللّهَ فَعَسَى أُوْلَئِكَ أَن يَكُونُواْ مِنَ الْمُهْتَدِينَ {التوبة/18} صرف تعمیر مساجد خدا  ان کا حق  ہے جو ایمان لائیں اللہ پر  اور قیامت  پر اور قائم کریں  نماز کو اور دیں زکوۃ  اور نہ ڈریں  مگر اللہ  سے  تو یقین  ہے کہ ایسے…

  • رکوع نمبر 8

    كَيْفَ يَكُونُ لِلْمُشْرِكِينَ عَهْدٌ عِندَ اللّهِ وَعِندَ رَسُولِهِ إِلاَّ الَّذِينَ عَاهَدتُّمْ عِندَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ فَمَا اسْتَقَامُواْ لَكُمْ فَاسْتَقِيمُواْ لَهُمْ إِنَّ اللّهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِينَ {التوبة/7} كَيْفَ وَإِن يَظْهَرُوا عَلَيْكُمْ لاَ يَرْقُبُواْ فِيكُمْ إِلاًّ وَلاَ ذِمَّةً يُرْضُونَكُم بِأَفْوَاهِهِمْ وَتَأْبَى قُلُوبُهُمْ وَأَكْثَرُهُمْ فَاسِقُونَ {التوبة/8}  کیسے  رہ سکتا ہے مشرکوں کا عہد  اللہ اور  اس کے رسول کے نزدیک…

  • روایات بطریق اھل بیتؑ

    تفسیر برہان میں بروایت علی بن ابراہیم حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول ہے  کہ سنہ 9ھ کو جب جناب رسالتمآبﷺ غزوہ تبوک سے واپس تشریف لائے تو یہ آیتیں اُتریں اور حضورؐﷺ  نے جب مکہ فتح کیا تو مشرکین کو اس سال حج کرنے سے منع نہیں فرمایا تھا اور عربوں کا…

  • نجاست مشرکین

    يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ إِنَّمَا الْمُشْرِكُونَ نَجَسٌ فَلاَ يَقْرَبُواْ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ بَعْدَ عَامِهِمْ هَذَا وَإِنْ خِفْتُمْ عَيْلَةً فَسَوْفَ يُغْنِيكُمُ اللّهُ مِن فَضْلِهِ إِن شَاء إِنَّ اللّهَ عَلِيمٌ حَكِيمٌ {التوبة/28} ترجمہ: اے ایمان والو  تحقیق مشرک پلید ہیں پس نہ نزدیک جائیں مسجد الحرام  کے  بعد اس سال کے اور اگر ڈور فقر سے تو عنقریب غنی کردے گا  تم کو اللہ …

  • دلیل خلافت

    حدیث  برات  دلیل  خلافت  حدیث  کے الفاظ پر غور  کرنے اور مطلب کی تہ تک  پہنچنے  کے بعد یہ حقیقت  روزروشن  کی طرح عیاں ہو جاتی ہے کہ حضرت علیؑ  تبلیغ  آیات قرآنیہ کےلئے  خداوند کریم کی جانب سے  نامزد تھے اور ان کی حیثبت  تھی تو جب قرآن کےایک مختصر حصہ  کی تبلیغ کےلئے …

  • ناکثین ، قاسطین

    وَإِن نَّكَثُواْ أَيْمَانَهُم مِّن بَعْدِ عَهْدِهِمْ وَطَعَنُواْ فِي دِينِكُمْ فَقَاتِلُواْ أَئِمَّةَ الْكُفْرِ إِنَّهُمْ لاَ أَيْمَانَ لَهُمْ لَعَلَّهُمْ يَنتَهُونَ {التوبة/12}أَلاَ تُقَاتِلُونَ قَوْمًا نَّكَثُواْ أَيْمَانَهُمْ وَهَمُّواْ بِإِخْرَاجِ الرَّسُولِ وَهُم بَدَؤُوكُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ أَتَخْشَوْنَهُمْ فَاللّهُ أَحَقُّ أَن تَخْشَوْهُ إِن كُنتُم مُّؤُمِنِينَ {التوبة/13}قَاتِلُوهُمْ يُعَذِّبْهُمُ اللّهُ بِأَيْدِيكُمْ وَيُخْزِهِمْ وَيَنصُرْكُمْ عَلَيْهِمْ وَيَشْفِ صُدُورَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِينَ {التوبة/14} وَيُذْهِبْ غَيْظَ قُلُوبِهِمْ وَيَتُوبُ اللّهُ…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *