ملائکہ

قرآن  اور نبوی فرمانکی رو سے ملائکہ پر ایمان رکھنا
ضروری ہے جنکی تعداد روایات میں
  جن وانس
سے زیادہ ہے یہ روحانی مخلوق
  ہیں اور انکی
غذا تسبیح وتقدیس پروردگار ؛؛وہ معصوم ہیں اور ان سے کسی قسم کی نافرمانی سرزد
نہیں ہوتی ان میں سے چار فرشتے جبرئیل میکائیل اسرافیل اور عزائیل تمام فرشتوں کے
سردار ہیں اور حضرت جبرئیل
 تمام ملائکہ کےسردار
ہیں جو انبیا کی طرف وحی لانے پر مامور ہیں

شیعہ عقیدہ کی رو سے
انبیا  ملائکہ سے افضل ہیں چنانچہ
تمام  ملائکہ کا حضرت آدم  کے سامنے جھک جان ااس امر کی دلیل ہے اور حضرت
خاتم الانبیاء تمام انبیاء وملائکہ  وارواح
سے افضل ہیں حضرت علی علیہ السلام  پیغمبر
آخرالزمان کے صحیح قائم مقام اور جانشین ہونے کی حیثیت سے نیز مصداق انفسنا ہونے
کے اعتبار سے حضرت محمد مصطفؐے  کے علاوہ
خدا کی ساری مخلوق سے افضل وبرتر ہیں خواہ وہ انبیا ء  ہوں یاملائکہ اور حضرت مہدی علیہ السلام  جب ظہور فرمائیں گے  تو حضرت عیسیٰ 
علیہ السلام  کا انکے پیچھے
نماز  اداکرنا اس امر کی دلیل بین  ہے کہ خاتم الانبیاء کے جانشین سابق
انبیاء   سے افضل ہیں بلکہ ان پر حق حکومت رکھتے ہیں اور
جب انبیاء سے افضل ہیں تو ملائکہ سے انکا فضل ہوتا خود بخود واضح ہے۔

x

Similar Posts

  • وادئ سلام

     وادئ سلام بروایت کافی حضرت امیرالمومنین علیہ السلام  سے مروی ہے کہ اگر تمہارے سامنے سے پردے اٹھادئیے  جائیں تو تم دیکھو گے کہ مومن گروہ گروہ بن کر بیٹھے آپس میں باتیں کررہے ہوتے ہیں آپ سے سوال کیاگیا کہ وہ اجسام ہوتے ہیں یاارواح  تو آپ نے فرمایاکہارواح ہوتے ہیں اور مومن جہاں…

  • مومن کی موت

    بروایت کافی حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام  نے حضرت رسالتمآب  سے نقل فرمایاکہ جب مومن کی موت کا وقت آتا ہے تو خدا دو2 ہواؤں کا رخ اس کی طرف پھیر دیتاہے ایک کانام منسیہ  اور دوسری کانام مسخیہ  ہے پس جب ہوائے  منسیہ چلتی ہے تو اس کو اپنے عزیز واقارت سب بھول…

  • علمائے صالحین اور علمائے سوء

    خداوند کریم جو نمائندگان اپنی جانب سے بھیجتا ہے ان میں صفت عصمت کی بدولت خطا کا امکان نہیں ہوتا لیکن نبی یا امام کی نیابت میں جن علماء کی طرف رجوع کرنے کا حکم دیا گیا ہے چونکہ وہ معصوم نہیں ہوتے لہذا ان کو خطا اور غلطی کے امکان سے مبرا نہیں کہا…

  • عدل وانصاف

     عدل وانصاف  حضرت رسالتمآبؐ  نے ایک خطبہ کے آخر میں سات قسم  کے آدمیوں  کے لئے  فرمایا کہ انکے لئے طوبیٰ ہے (1) جس کا خلق اچھا ہو  (2) جس کی طینت  پاکیزہ ہو (3) جس کا باطن پاکیزہ ہو  (4) جس کا ظاہر خوب ہو  (5) جو اپنے مال کی بچت مستحقین پر خرچ…

  • عدل قضا و قدر

    عدل توحید کے ساتھ ساتھ یہ اعتقاد رکھنا قرین عقل ہے کہ خدا وندکریم ظالم نہیں بلکہ عادل  ہے اور لوگوں کو بھی عدل وانصاف کا حکم دیتاہے  پس بروز محشر اپنے عدل سے گنہگاروں  اور نافرمانوں کو جہنم  میں ڈالے گا اور اپنے فضل وکرم سے نیک لوگوں کو جنت عطافرمائے گا قضاء وقدر…

  • علت غائیہ

    علت غائیہ  محمد و آل محمد علیہم السلام  کو پوری کائنات  کےلئے علت غائیہ  کہنا بھی مجھے پسند نہیں ہے بلکہ میں اس کو درست نہیں سمجھتا جبتک  کہ تاویل وجووجوجیہ کا دروازہ نہکھولاجائے حالانکہعلت فاعلیہ وصوریہ ومادیہ ان کو نہ تسلیم کرنے والے بھی علت غائیہ  محؐمد  وصل محؐمد  کو تسلیم کرنے میں شیخ…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *