anwarulnajaf.com

زکواۃ ک ابیان

 زکواۃ ک ابیان

(1)       
بروایت کافی امام ضعفر صادق
علیہ السلام  نے فرمایا جو زکواۃ  کا ایک قیراط (کم از کم مقدار) نہ اا کرے وہ نہ
مومن ہے نہ مسلم ۔

(2)        
ایک روایت میں آپ نے فرمایا
جو ایک قیراط بھی زکواۃ نہ دے وہ چاہے یہودی ہو کر مرے چاہے نصرانی ہوکر مرے۔

(3)       
فقیہ کی ایک روایت میں  حضرت امیر علیہ السلام سے منقول ہے کہ جناب
رسالتماب نے فرمایا اے علیؑ اس امت کے دس قسم کے لوگ کفر کے مرتکب ہوں گے اور ان
میں سے ایک وہ ہے جو زکواۃ  ادا نہ کرے نیز
آٹھ قسم کے لوگ ہیں جن کی دُعا مقبول نہیں ہوتی اور اُن میں سے ایک تارکب الزکواۃ
ہے۔ الحدیث

(4)        
بروایت فقیہ و کافی امام
موسیٰ کاظم علیہ اسلام سے منقول ہے ک زکواۃ کا وجوب فقراء کا پیٹ بھرنے اور امرا
کا رزق بڑھانے کے لئے ہے۔

(5)       
کافی سے بروایت امام رضا علیہ
السلام امام جعفر صادق علیہ السلام  سے
منقول ہے کہ خداوند کریم نے ایک ہزار سے پچیس (چالیسواں حِصہ ) زکواۃ اس لئے فرض
کی ہے کہ اتنی مقدار مقراء کے گذارہ کے لئے کافی ہے اگر اگر لوگ اتنا ہی حِصہ
زکواۃ  ادا کرتے تو کوئی محتاج نہ رہتا۔

بروایت  فقیہ
امام جعفر صادق علیہ اسلام سے منقول ہے کہ زکواۃ کا وجوب امیر و غنی طبقہ کے
امتحان اور فقراء طبقہ کا اعانت کےلئے ہے اگر لوگ اپنے مالوں سے  زکواۃ ادا کرتے تو کوئی فقیر و محتاج نہ رہتا
اور زکواۃ  کی مفروضہ مقدار سے ہی سب لوگ
غنی ہوجاتے اور لوگوں کا فقرو احتیاج اور بھوک وننگ صرف امراء ومالدار بطقہ کے
گناہ کا نتیجہ ہے (یعنی وہ اپنا فض ادا کرتے تو ایسا نہ ہوتا) اور اللہ کےلئے
سزاوار ہے کہ اس کا حق ادا نہ کرنے والے پر رحمت بند کردے اور مجھے خدا کی قسم جس
نے مخلوق کو پیدا کیا اور رزوق کو عام کیا کہ خشکی یا تری میں جہاں بھی کوئی مال
تلف ہوتا ہے وہ صرف زکواۃ ادا نہ کرنے سےہی ہوتا ہے اور ایسا ہی کہیں بھی کوئی
شکار دام میاد میں نہیں آتا جب تک کہ اپنی تسبیح کو ترک نہ کر دے خواہ خشکی میں  ہو خواہ تری میں ہو اور خدا کا محبوب ترین
انسان وہی ہے جو سخی ترین انسان وہ  ہے جو
زکواۃ  ادا کرتا ہو اور اپنے فرض کی
ادائیگی میں مومنین پر بخل نہ کرتا ہو۔


by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *