anwarulnajaf.com

عدل کی فضیلت

عدل کی فضیلت

عدل کا معنی  ہے ہر شیئ
کو اس کے موزوں ومناسب مقام پر رکھنا اور صاحبان 
حقوق کے حقوق کی پاسداری کرنا

عدل مخلوق کےدرمیان اللہ کا قائم کردہ میزان ہے اور عدل ہی
سے آسمان وزمین قائم ہیں عقلی احکام میں وجوب عدل سے واضح تر کوئی حکم نہیں کیونکہ
کوکئی مذہب وملت اس کے وجوب کاحکم دے یانہ دے عقل خود غیر متزلزل انداز میں وجوب
عدل حسن احسانکرامت ضلم  اور قبح عدوان کا
فیصلہ کرتی ہے  بے شک عدل تمدن انسانی کی
روح انسانیت کی زندگی اور زہر ہلاکت کا تریاق ہے

عدم شموس رحمت کا مطلع اور عیون حکمت کا منبع ہے عدل ملک
وسلطنت کی بقاکا ذریعہ ہے عدل شرافت وکرامت کا وسیلہ  ہے عدل بیت وحرم کعبہ والم اور فوج وعلم کا
پاسبان  ہے نیز امور میں دیانت ورعایا کی
رعایت اور فوج وسپاہ کی ہیبت کا نگران ہے عدل مظلوم  کا دادرس محروم کادستگیر  شمس معرفت کا مطع اور نیز علم عرفان  کے لئے مشرق 
ہے عدل ملک کی آبادی  اور خلق  خدا کیلئے  امن کاکفیل 
ہے عدل شوکت قوت بہاء  وسطوت  رافت ومروت اور صدق وفتوت کا نشان ہے عدل باران
رحمت کا بادل اور بلندی عظمت  کا مینار ہے
عدل ہلاکت سے نجات  کا تعویز تنہائیوں  میں ساتھی اور تاریکیوں میں محافظ وانیس  ہے عدل سلامتی کی سیڑھی  اور کرامت کا معراج ہے بخلاف  اس کے ظلم وعدوان یاس وناامیدی کی گھڑاٹوپ  تاریکی 
ہے عدل کمزور حکومتوں کی قوت ضعیف قوموں 
کی طاقت گمنام ممالک کی شہرت متفرق جماعتوں  کی باہمی الفت خوفزدہ فرتوں  کی ہیبت نادار اقوام  کی ثروت 
ودولت ذلیل لوگوں کی عزت پس ماندہ قوموں 
کی علمی خلعت اور وحشی قوموں  کی
تمدنی مانوسعیت  کا واحد ذریعہ ہے  اور اس کے مقابلہ میں ظلم ہر قوم کے لئے
خصوصا  مسلمانوں کے لئے عزت کے بعد ذلت اور
عظمت  کے بعد  خفت کا موجب بنتارہا ہے بخدا میرے قلم میں
جرات  نہیں کہ ظلام کے نتائج بدکا شمار
کرسکوں  اس وطن پاک اور دوسرے ہمسایہ وبعید
ممالک پر ظلم کی بدولت کیا کیا گذری اور حق وصداقت کے علمبر دار لوگوں نے کیا
کیا  مصائب  جھیلے یہ ایک لمبی اور درد بھری داستان ہے

ہمارے آئمہ  طاہرین
علیہم اسلام  نے جس دین متین کی
بنیادیں  اپنے سرہائے بریدہ اور مقدس  خون سے مضبوط 
کی تھیں اس کے محکم قلعے کس طرح ظلم کا نشانہ بن کر منہدم  ہوئے 
بس درد ہیں جن سے دل کراہ رہاہے اورآنسوں ہیں  جو آنکھوں 
میں چھلک رہے ہیں  ہاں مایوسی  تو موت کا منظر پیش کرتی ہے لیکن  امید ہی زندگی کا سہارا بنتی ہے  بے شک ایک وقت آئے گا  جب حق کا بول بالا ہوگااور باطل کا منہ کالا
ہوگا عدل کی بساط بچھی ہوگی  حاکم عادل تحت
عدالت پر جلوہ گر ہوگا  دنیا عدل
وانصاف  کا گہوارہ ہوگی اور انسانیت امن
وسکون  کا سانس لے رہی ہوگی ظلم وعدوان کا
تختہ اُلٹ  دیا جائیگا اور ظالم وسرکش
انسان نما درندے موت کے پرووں میں روپوش ہوجائیں گے  ہاں ہاں حضرت رسالتمآب  کا آخری وصی اورآسمان  ولایت کاآخری نیر اعظم اُفق  عدل سے طلوع کرے گا  اور اس کے طلوع کے ساتھ ساتھ ظلم  مغرب 
میں ہمیشہ  کے لئے غروب ہوجائے گا
اور خداوندکریم کے فرمان ان ارضی یرثھا عبادی الصالحون  یعنی میری زمین  کے وارث میرے نیک بندے ہوں گے  کی تاویل 
پوری ہوگی جس کے متعلق  ارشاد
ہے  کہ اس زمانہ میں کوئی عورت بھی اگر
عراق سے ملک شام تک سفر کرنا چاہے گی اور عمدہ لباس وعمدہ زیوارت سے مزین ہوگی
پورے سفر میں آبادی  ہی آبادی  پر اس کا قدم آئے گا  اور پورے راستے میں کوئی انسان نمادرندہ اسے نہ
چھیڑ سکے گا اور آمد  مہدی کی حدیثوں  میں صاف اعلان ہے کہ جب وہاآئیں گے تو زمین عدل
وانصاف سے  اس طرح پر ہو گی جس طرح  اس سے پہلے ظلم وجور سے پر ہوچکی ہوگی آہ  کس قدر پر درد 
ہے یہ منظر جس کو آنکھیں دیکھ رہی ہیں 
اور کس قدر روح افزااور دل کش ہے وہ فضا جس کان سن رہے ہیں


Posted

in

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *