چغل خواری

 چغل خواری

ایک مرتبہ خدا وند کریم نے حضرت موسیٰ علیہ السلام پر وحی نازل فرمائی کہ تیرے
بعض ساتھی چغلخور ہیں ان سے بچو تو موسیٰ نے عرض کی اے پرورگار وہ کون ہے ؟ تو
اللہ نے وحی کی کہ میں تجھے چغلخوری سے منع کر رہا ہو پھر بھی خود چغلخوری کیسے
کروں ؟ البتہ اپنے اصحاب میں سے دس دس کی ٹولیاں بنالو اور قرعہ ڈال کر ایک ٹولی
کو الگ کر لو جس پر قرعہ پڑجائے پھر اس آدمی کو قرعہ کے ذریعے معلوم کرو کیونکہ
قرعہ اسی پر ہی پڑے گا جو چغلخور ہو گا جب چغلوخوار نے دیکھا تو اس نے قبل از وقت
ہی اقرار جرم کر کے معافی مانگ لی حضرت رسالتمابؐ نے فرمایا کہ جنت میں چغلخور
داخل ہی نہیں ہو سکتا اور قیامت کے روز اس کو عذاب سے لحفظہ پھر بھی آرام نہیں ملے
گا امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ اپنے رشتہ داروں کے حق میں ایسے شخص
کی بات نہ مانو جس پر اللہ نے جنت کو حرام قرار 
دیا ہے اور اس کی جگہ جہنم ہے کیونکہ چغلخوار جھوٹا گواہ ہے اور لوگوں کو
لرانے بھڑانے میں ابلیس کا شریک کار ہے (الخ)

Similar Posts

  • جادوگری اور شعبدہ بازی

     جادوگری اور شعبدہ بازی جادوگری اور شعبدہ بازی بھی صفت بد کی افسوسناک جزئیات میں سے ہیں ۔ شیطان نے انسان کو پیسہ کمانے کے لئے کئی راستے رکھائے ہیں لیکن اگر انسان اپنی کرامت فطری اور شرافت ذاتی کا جائزہ لیتا تو یقیناً اس قسم کے غلط اقدامات کے بجاے بھوکا مرنا گوارا کر…

  • مہمان نوازی

    مروی  ہے کہ ایک مرتبہ حضرت رسالتمآب  نے اولاد عبدالمطب  کو جمع کیا اور فرمایا اے اولاد عبدالمطلب  مہمانوں کو کھانا کھلاؤ کلام پاکیزہ کرو سلام کو عام کرو صلہ رحمی کرو اور اللہ کا سجدہ کرو جبکہ لوگ سوئے ہوں تو بےشک سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہوجاؤ امام محمد باقر علیہ  نے…

  • حسد

    حسد خواہش نفس کی مطلق العنانی کے بد ترین اثرات میں سے ہے کہ انسان دوسروں پر اللہ کی نعمت کو برداشت نہیں کر سکتا اور اس میں شک نہیں حاسد ہمیشہ حسد کی آگ میں خود ہی جلتا رہتا ہے اور مصیب بالائے مصیبت یہ کہ حاسد اپنے اندر محسوس ہی نہیں کرتا کہ…

  • توحید پروردگار

    توحید پروردگار جب عقل یہ تسلیم کرلے کہ اس سارے جہان کا خالق جو ازلی وابدی اور سرمدی ودائمیہے موجود ہے تو یہ بھی ماننا پڑتا ہے کہ وہ صرف ایک اکیلا ہے  اس کاکوئی شریک نہیں کیونکہ یہ نظام اتم واکمل اس کی وحدث  کا شاید بین  ہے چنانچہ قرآن مجید میں اس کا…

  • درگذرکرنا

    درگذرکرنا یہ صفت  انتقام  کے بدلہ میں ہے  اس کا مقصد  یہ ہے کہ انتقام  لینے کے بجائے انسان  کو چاہیے  کہ خطاکار  سے درگذر  کرکے اسے معافی دیدے اور بدلہ لینے کی قدرت رکھنے کے باوجود اس کے جرم کو دامن عفو  میں جگہ دیدے حضرت رسالتمآب  کا ارشاد ہے کہ بادشاہوں  کا درگزر…

  • فقرو فاقہ

    فقرو فاقہ حضرت لقمان نے اپنے بیٹے کو نصیحت کی تھی کہ اے فرزند ! میں نے مصبہ بھی چکھا ہے اور درختوں کے چھلکے بھی کھائے ہیں لیکن فقر جیسی تلخ چیز کوئی نہیں دیکھی پس اگر تمہیں فقر سے واسطہ پڑے تو لوگوں کے سامنے اظہار نہ کرنا کیونکہ ایک طرف تیرا وقار…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *