anwarulnajaf.com

زکواۃ فطرہ

 زکواۃ فطرہ: مسئلہ :۔ اپنی غالب خوراک یعنی گندم یا جو یا کھجور یا
چوول وغیرہ  سے اپنے تمام واجب النفقہ
افراد کا بالغ عاقل آزاد غنی آدمی پر زکواۃ فطرہ واجب ہے حتا کہ چاند نظر آنے سے
پہلے پیدا ہونے والے بچّے اور آنے والے مہمان 
کا خطرہ  بھی واجب ہوگا۔ اور غنی سے
مرا د وہ شخص ہے جو  سال بھر کا پنا اور
اپنے واجب النفقہ افراد کا نان ونفقہ کا خرچ برداشت کر سکتا ہو ۔

مسئلہ:۔ نماز عید الفطر سےپہلے فطرہ 
نکال کر ادا کر دینا چاہیئے  اور
اگر رات کو چاند نظر آنے کے بعد دیدے تو بہتر ہے ۔

مسئلہ:۔ اگر سر وست مستحق  مہّیا  نہ ہو تو الگ کر کے پھر جب مستحق مِل جائے تو
ادا کردے۔

مسئلہ:۔ فطرہ کے مستحقین کی وہی شرائط 
ہیں جو زکواۃ  کے مستحقین  کی ہیں۔

مسئلہ:۔ جس طرح زکواۃ غیر سیّد کی سیّد 
نہیں لے سکتا اسی طرح فطرہ بھی غیر سیّد 
کا سیّد نہیں لے سکتا۔ لیکن سیّد 
کا فطرہ سیّد  سب لے سکتےہیں۔


by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *