Category: اصحاب الیمین | ashab ul yameen
-
وہ پچاس جانباز جو حملہ اولیٰ میں شہید ہوئے :
(۱) ادہم بن امیہ عبدی (۲)امیہ بن سعدطائی (۳)بشربن عمروحضرمی (۴)بکربن حی (۵)جابربن حجاج (۶)جبلہ بن عمردشیبانی (۷)جنادہ بن کعب (۸)جندب بن حجیر (۹)جوین بن مالک تمیمی (۱۰)حارث بن امرأ القیس کندی (۱۱)حارث بن بنہان (۱۲)حباب بن حارث (۱۳)حباب بن عامر تمیمی (۱۴)حجاج بن زیدسعدی (۱۵) حجیربن جندب (۱۶)حلّاس بن عمرو راسبی (۱۷)زاہربن عمروراسبی…
-
ابوبکر بن حسن ؑ بن علی ؑ بن ابی طالب
’’مقاتل الطا لبین‘‘ سے مروی ہے کہ یہ اورحضرت قاسم یک مادرے بھائی تھے حضرت قاسم کی شہادت کے بعد شہید ہوئے اوراس کو عبداللہ بن عقبہ غنوی نے شہید کیا۔۔۔ زیارت ناحیہ میں اس پر بھی سلام وارد ہے۔
-
ابراہیم بن حسین ؑ
ابن شہر اشوب سے مناقب میں منقول ہے کہ امام حسین ؑ کے میدان کربلا میں چھ فرزند شہید ہوئے جن میں سے ایک کا نام ابراہیم تھا۔
-
ابوبکربن علی ؑ بن ابی طالب
’’بحارالانوار‘‘ سے منقول ہے کہ اس کا نام عبید اللہ تھا اوراس کی والد ہ امّ لیلیٰ بنت مسعود بن خالد تھی اورحضرت امیر ؑ کے فرزندوں میں سب سے پہلے کربلا میں یہی شہید ہوا، ناسخ سے منقول ہے کہ اس نے اکیس ملا عین کو قتل کیا، زجر بن بدر نخعی یا عبداللہ…
-
جعفر بن عقیل ؑ
زیارت رجبیہ وناحیہ میں اس پر سلام وارد ہے، اس کی والدہ کا نام خوصا بنت عمروکلابی منقول ہے، رجز پڑھتے ہوئے میدان کارزار میں آئے اورپندرہ ملاعین کو دارالبوار پہنچایا، آخر عبداللہ بن عروہ خثعمی نے ایک تیر مارا جس سے یہ زمین پرگرپڑے اوربشربن خوط ملعون نے اس مظلوم کا سرتن سے جداکردیا۔
-
احمد بن محمد بن عقیل ؑ
’’ناسخ‘‘ سے منقول ہے کہ احمد بن محمد بن عقیل نے تلواراورنیزہ لے کر دشمنان دین پرحملہ کیا اوراَسّی کوفیوں کوتہِ تیغ کرکے درجہ رفیعہ شہادت پرفائز ہوا۔
-
احمد بن حسن ؑ
’’رجال مامقانی‘‘ سے منقول ہے کہ احمد بن حسن ؑ کی والدہ امّ بشر بنت ابی مسعود انصاری تھی یہ اپنے بھائی قاسم اوردوبہنوں امّ الخیر وامّ الحسن کو ساتھ لے کر اپنے عم ّ بزرگوار کے ساتھ کربلا میں آیا تھا۔۔ اس کی عمر واقعہ کربلا میں سولہ سال تھی۔ ’’ناسخ‘‘ سے منقول ہے…
-
ابراہیم بن علی ؑ بن ابی طالب
’’مقاتل الطالبین‘‘ سے مروی ہے کہ ابرہیم بن علی کی والدہ امّ ولد تھی اوریہ میدانِ کربلامیں شہید ہوا۔
-

حسن مثنیٰ بن امام حسن ؑ
حسن مثنیٰ بن امام حسن ؑ | hassan mussana bin imam hassan as | shia books online ان کی والدہ کا نام خولہ بنت منظور بن ریان فزاری تھا، یہ حسن مثنی کے نام سے مشہو رہیں۔۔۔ یہ فاضل جلیل اورنہایت متقی تھے، اپنے زمانہ میں حضرت امیر ؑ کے صدقات کے نگران رہے، لہوف…
-
جعفر بن علی ؑ بن ابی طالب
یہ حضرت ابوالفضل عباس ؑ کا یک مادری بھائی امّ البنین کا لخت جگر تھا، اس کی عمرواقعہ کربلامیں ۲۹برس تھی حضرت امیر ؑ نے اپنے بھا ئی حضرت جعفر طیارکی یاد میں اس فرزند کا نام جعفر رکھا تھا۔۔۔۔ ’’اعیان الشیعہ‘‘ سے مروی ہے کہ امّ البنین کی اولاد میں سے پہلے عبداللہ شہید…