Category: اصحاب الیمین | ashab ul yameen
-
سوید بن عمرو
زیارتِ رجبیہ میں اس پر سلام وارد ہے۔۔۔ یہ بزرگ سن رسیدہ اور نہایت عبادت گزار تھا، متعدد جنگوں میں حاضر ہو کر کافی تجربہ رکھتا تھا، اپنے دور میں شجاعت کے لحاظ سے بے نظیر تھا، روز عاشور جب بشر بن عمرو حضرمی کی شہادت ہو چکی تو یہ میدان کی طرف بڑھا اور…
-
سلیمان بن کثیر
زیارتِ رجبیہ میں اس پر بھی سلام وارد ہے۔
-
سیف بن حارث
سیف بن حارث اور مالک بن عبداللہ دونوں چچازاد تھے اور مادری بھائی بھی تھے۔۔ روتے ہوئے امام ؑ کی خدمت میں پہنچے، آپ ؑ نے فرمایا اے میرے برادر زادے روتے کیوں ہو؟ مجھے اُمید ہے ایک گھنٹہ کے بعد تمہاری آنکھیں روشن ہوں گی، عرض کرنے لگے ہماری دعا ہے کہ خدا ہم…
-
سوار بن منعم ہمدانی
یہ شخص ایام صلح میں امام ؑ کی خدمت میں پہنچ چکا تھا اور حملہ اولیٰ میں جنگ کر کے زخمی ہو گیا تھا اُس کو اسیر کر کے عمرسعد کے پاس لے گئے۔۔ اس نے قتل کرنا چاہا لیکن اس کے ہم قبیلہ لوگوں نے سفارش کی پھر ان کے پاس رہ کر انہی…
-
سیف بن مالک عبدی
یہ بصرہ کا رہنے والا ہے۔۔ بصرہ سے روانہ ہو کر مکہ میں امام ؑ کا ہمرکاب ہوا تھا اور روز عاشور درجہ شہادت پر فائز ہوا، زیارت ناحیہ مقدسہ میں اس پر سلام وارد ہے، نیز حملہ اولیٰ میں اس کا شہید ہونا مذکور ہے۔
-
شبیب بن عبداللہ بن حارث صحابی
بے دھڑک دلیر اور غضب کا شجاع تھا۔۔ زیارت ناحیہ میں اس پر بھی سلام وارد ہے، یہ قبیلہ بنی جابر سے تھا جو قبیلہ ہمدان کی ایک شاخ ہے۔۔ نیز اہل تاریخ نے اس کو صحابہ رسول میں شمار کیا ہے۔۔ جنگ جمل، صفین اور نہروان میں حضرت امیر ؑ کے ہمرکاب رہا اور…
-
شبیب بن جراد کلابی
مردِ شجاع و دلیر اور کوفہ کے نامی گرامی بہادروں میں سے اس کا شمار تھا اور شیعانِ امیر المومنین ؑ میں سے تھا۔۔ کافی لڑائیوں میں دادِشجاعت دے کر نام پیدا کر چکا تھا، خصوصاً جنگ صفین میں اس نے خوب جوہر شجاعت دکھائے تھے جب امیر مسلم ؑ کوفہ میں تشریف لائے تھے…
-
شبیب بن عبداللہ نہشلی
یہ تابعین میں سے ہے اور حضرت امیر ؑ کی تینوں لڑائیوں میں یعنی جمل، صفین اور نہروان میں حضرت امیر ؑ کے ہمرکاب رہا، حضرت امیر ؑ کی شہادت کے بعد امام حسن ؑ کی خدمت میں اور پھر امام حسین ؑ کی خدمت میں رہا تااینکہ واقعہ کربلا میں شہید ہوا۔۔۔ زیارت ناحیہ…
-
ضرغامہ ابن مالک
جس طرح ضرغام کا معنی شیر ہے اسی طرح بنابر نقل مورّخین کے یہ شخص اسم بامسمّیٰ تھا، پیشہ شجاعت کا شیر صف شکن، شہسوار اور مشاہیر شیعان کوفہ میں سے تھا، حضرت مسلم کی بیعت میں داخل ہوا جب لوگوں نے غداری کی تو یہ شخص عمر بن سعد کی فوج میں شامل ہو…
-
شوذب مولیٰ شاکر
چونکہ اس کی رہائش قبیلہ بنی شاکر میں تھی اس لئے اس کو مولیٰ شاکر کہا جاتا ہے ورنہ درحقیقت یہ ان کا غلام نہیں تھا یہ شخص سربرآوردہ شیعان علی ؑ میں سے تھا، مشہور حفّاظ حدیث اور نامی گرامی شہسوارانِ کوفہ میں سے اس کا شمار تھا، جناب امیر ؑ سے بہت کچھ…