Category: انوار شرعیہ | anwar e sharia
-
نماز قضاءِ والدین
نماز قضاءِ والدین ماں باپ کے انتقال کے بعد ان کی قضا نمازوں کا پڑھنا بڑے لڑکے پر واجب ہے، اگر بلاوجہ شرعی ان کو نہ پڑھے تو گنہگار ہے۔
-
نمازِ اجارہ
نمازِ اجارہ اگر مردہ مومن کی قضا نمازوں کو پڑھنے کی اجرت اور مزدوری لے تو ان کا ادا کرنا بھی اجیر پر واجب ہے۔
-
نمازِ طواف
نمازِ طواف یعنی جب حج کرنے کو جائیں تو بیت اللہ کا طواف کرنے کے بعد مقامِ ابراہیمؑ کے پیچھے یا پہلو میں طواف کی دو رکعتیں پڑھنا حاجی پر واجب ہے۔
-
نمازِ قسم
نمازِ قسم یہ نماز بھی واجب ہے جبکہ اللہ کے نام کی قسم کھائی جائے جیسے مثلاً کہے (وَاللّٰہِ بِاللّٰہِ اُصَلِّیْ) اللہ کی قسم میں نماز پڑھوں گا اور قسم کھانے والا بالغ، عاقل اور خود مختار ہو، بشرطیکہ کسی نا مشروع اور حرام یا مکروہ کام کے لئے قسم نہ کھائی ہو اور فعل…
-
نمازِ خوف کا بیان
نمازِ خوف کا بیان نماز سفر کے متعلق مختصر اور جامع مسائل کا ذکر کیا گیا ہے۔ اب نمازِ خوف کا طریقہ ذکر کیا جاتا ہے تاکہ افادیت میں کمی نہ رہے۔ تفاسیر میں ہے کہ جب رسالت مآب ﷺ مکہ کے ارادہ سے حدیبیہ کی طرف روانہ ہوئے تو قریش کو بھی معلوم ہوگیا…
-
نماز نذر و عہد
نماز نذر و عہد اگرکسی جائز کام کے لئے نذر مانے یا اللہ سےعہد و اقرار کرے تو مراد ملنے پر اس نماز کو نماز صبح کی طرف دو رکعت ادا کرنا واجب ہوتا ہے بشرطیکہ صیغۂ نذر اور صیغۂ عہد پڑھا ہو، صیغۂ نذر اس طرح پڑھے مثلاً کہے: اِنْ شَفَانِیَ اللّٰہُ فَلِلّٰہُ عَلَیَّ…
-
نمازِ قصر کا بیان
نمازِ قصر کا بیان سفر کی نماز قصر ہوا کرتی ہے اور ہر چار رکعتی نماز دو دو رکعت پڑھی جاتی ہے لیکن نماز صبح اور نماز مغرب میں قصر نہیں ہے۔ شرائطِ نمازِ قصر ۱۔ قصد مسافت آٹھ فرسخ یا اس سے زیادہ مسافت کے سفر کا ارادہ ہو خواہ یہ مسافت یک…
-
نماز اضطرار کا بیان
نماز اضطرار کا بیان قرآن مجید میں ہے: فَاِنْ خِفْتُمْ فِرِجَالًا اَوْ رُکْبَانًا۔ کافی باب صلوٰۃ خوف، عبدالرحمٰن بن ابی عبداللہ روایت کرتا ہے کہ میں نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے اس آیتِ مجیدہ کے متعلق سوال کیا کہ نماز کس طرح پڑھے اور کیا پڑھے۔ درحالیکہ چور یا درندہ کا…
-
مُستحباتِ جماعت
۱۔ مقتدی اگر ایک ہو تو پیش نماز کی دائیں جانب کھڑا ہو اور اگر زیادہ ہوں تو پیچھے صف باندھ لیں۔ ۲۔ متقدی اگر صرف ایک عورت ہو اور پیش نماز مرد ہو تو عورت کو پیش نماز کی دائیں جانب پیچھے ہٹ کر کھڑا ہونا چاہیے کہ اس کا سجدہ پیش نماز…
-
مکروہاتِ جماعت
مکروہاتِ جماعت ۱۔ جب صف میں جگہ ہو تو مقتدی کا الگ تنہا صف میں کھڑا ہونا مکروہ ہے۔ ۲۔ اقامت شرو ع ہوجانے کے بعد نافلہ شروع کرنا مکروہ ہے۔ ۳۔ قد قامت الصَّلٰوۃ کے بعد باتیں کرنا مکروہ ہے۔ ۴۔ پیش نماز کا مخصوص اپنے لئے دعا مانگنا مکروہ ہے۔ بلکہ مقتدیوں…