anwarulnajaf.com

Mindblown: a blog about philosophy.

  • محمد بن کثیراوراُسکا فرزند

    جب حضرت مسلم کی نصرت سے اہل کوفہ نے منہ پھیرلیا اور بیعت توڑ دی تو تاریکی شب میں حضرت مسلم اپنے گھوڑے پر سوار ہوئے اور شہر سے نکل جانے کا ارادہ فرمایا لیکن صحیح راستہ معلوم نہ ہو سکا، سعید بن احنف نامی ایک شخص سے ملاقات ہوئی اس نے آپ کی پریشانی…

  • قیس بن مصہّر صیداوی

    یہ شخص امام حسین ؑ کا خاص شیدائی تھا اور شجاعت۔۔ دلاوری۔۔ شرافت اور بزرگی میں اپنی نظیر آپ تھا، معاویہ کی موت کے بعد جب شیعان کوفہ کا سلیمان بن صرو خزاعی کے گھر میں اجتماع ہوا اور صلاح و مشورہ کے بعد امام ؑ کودعوتی خطوط لکھے گئے تو وہاں سے مکہ کی…

  • حضرت مسلم بن عقیل

    ان کی والدہ ماجدہ بقول ابن قتیبہ دینوری در معارف ایرانی النسل تھی، حضرت عقیل کی تمام تر اولاد میں جناب مسلم شجاع ترین انسان تھے، مناقب ابن شہر آشوب سے منقول ہے کہ جنگ صفین کے موقعہ پر ماہِ صفر  ۳۷  ھ میں حضرت امیر ؑ نے جب اپنی فوج کی ترتیب دی تومیمنہ…

  • شریک بن اعور

    یہ شخص حضرت علی ؑ کا خاص شیعہ تھا، ایک دفعہ معاویہ کے پاس گیا تو معاویہ نے دیکھتے ہی کہا:  تو شریک ہے حالانکہ اللہ کا کوئی شریک نہیں اورتیراباپ اعور (یک چشم) تھا حالانکہ آنکھوں والااعور (ایک چشم ) سے اچھا ہوا کرتاہے اورنیز توبد صورت ہے اورخوبصورت بد صورت سے بہتر ہے؟…

  • حضرت مـسـلم کا نقشۂ جنگ

    طوعہ نے ایک بار پھر عرض کیا کہ آقا کیا مرنے کا ارادہ ہے؟ تو فرمایا خداکی قسم اس کے سوااورکوئی چارہ نہیں ہے، پس آگ برسانے والی بجلی بن کر تلوار شرربار ہاتھ میں تھا م کرحیدرکرارکی طرح للکارتاہوا میدانِ قتال میں اُترا کہ ان کی تلوار کی جنبش سے ہاتھ اورسر پرندوں کی…

  • یحییٰ حر ّانی شہید

    مخزن البُکا میں بعض کتب معتبرہ سے منقول ہے کہ قافلہ اسیرانِ اہل بیت حران میں پہنچاوہاں ایک ٹیلے پر ایک یہودی کا گھر تھا جس کو یحییٰ حرانی کہتے تھے، وہ استقبال کے لئے آگے بڑھا جب اس کی نظر امام مظلوم ؑ کے سر پر پڑی کہ قرآن کی تلاوت ان کی زبان…

  • نوار زوجہ شمربن ذی الجوشن

    بروایت تبرالمذاب نقلاً عن الواقدی۔۔۔۔۔ شمر جب امام ؑ کا سرگھر میں لایا تویہ مومنہ اس سرکو گود میں ڈال کر ساری رات ماتم کرتی رہی اورصبح کو جب شمر نے سر مانگا تواس نے سردینے سے انکار کردیا چنانچہ اس نے تلوارمار کراس کا سرجدا کردیا مفصل واقعہ  ’’واقعاتِ سر مبارک‘‘  کے بیان میں…

  • ہانی بن عروہ مرادی صحابی

    حضرت علی ؑکے خاص الخاص شیعوں میں سے تھا اور جناب رسالتمآب کی صحبت کا شرف بھی اسے حاصل تھا، بوقت شہادت اس کی عمر ۹۸ برس تھی، قبیلہ مراد کا سردار تھا، جب سوار ہوتا تھا تو بروایت چارہزار جنگی سوار اور آٹھ ہزار پیادے سلاح پوش اس کے ہمر کاب ہوا کرتے تھے،…

  • ایک نصرا نی

    سہل سے روایت ہے کہ میں اپنے ایک نصرانی ساتھی کے ہمراہ بیت المقدس جارہا تھا اور ہم بازار شام میں اس دن پہنچے جس دن اہل بیت کا اسیر قافلہ داخل ہو رہا تھا، میرے نصرانی ساتھی کے پاس تلوار تھی جو کپڑوں میں اس نے چھپائی ہوئی تھی جب اس نے سر مظلوم…

  • محمدوابراہیم پسران مسلم بن عقیل

    یہ دونوں شہزادے حضرت مسلم کے فرزند تھے لیکن بروایت مشہور جناب رقیہ بنت علی ؑ کے شکم اطہر سے نہیں تھے کیونکہ جناب رقیہ کاصرف ایک ہی شہزادہ تھا جس کا نام عبداللہ تھا اوروہ میدانِ کربلامیں درجہ شہادت پر فائز ہوا اس میں بھی اختلاف ہے کہ مدینہ سے حضرت مسلم کے ہمراہ…

Got any book recommendations?