وادئ سلام

 وادئ سلام

بروایت کافی حضرت
امیرالمومنین علیہ السلام  سے مروی ہے کہ
اگر تمہارے سامنے سے پردے اٹھادئیے  جائیں
تو تم دیکھو گے کہ مومن گروہ گروہ بن کر بیٹھے آپس میں باتیں کررہے ہوتے ہیں آپ سے
سوال کیاگیا کہ وہ اجسام ہوتے ہیں یاارواح 
تو آپ نے فرمایاکہارواح ہوتے ہیں اور مومن جہاں کہیں بھی مرتاہے اس کی روح
کو سلام وادی سلام میں پہنچایا جاتاہے جو جنت 
عدن کا ٹکڑا ہے  ایک شخس نے حضرت
امام جعفر صادق علیہ السلام  کی خدمت میں
عرض کیاکہ میرا بھائی بغداد میں ہے اور میں 
وہاں اس کی موت کو پسند نہیں کرتا آپ 
نے فرمایافکر  مت کرو جہاں بھی مرے
کوئی حرج نہیں مشرق ومغرب  میں میں بھی
مومن مرتاہے  اسکی روح کو وادئ سلام کونسی
جگہ ہے ؟ تو آپ نے فرمایا ظہر کوفہ (یعنی نجف اشرف کا علاقہ ) ؛؛؛؛وہاں اکٹھے کر
اپس میں باتیں کرتے ہیں ایک روایت میں آپ نے فرمایا  جب ؛؛؛نئی 
روح انکے پاس پہنچے تو ایک دوسرے کو کہتے ہیں کہ اس کو آرام کرلنے دو
کیونکہ ایک سخت خطرے سے گزر  کر آیا ہے پھر
بعد میں پوچھتے ہیں کہ فلاں فلاں کی کیا حالت ہے ؟ تو وہ جواب میں جس کے متعلق کہہ
دے کہ میں اس کو زندہ چھوڑ آیا ہوں تو وہ اس کے لئے نیکی کے خاتمہ کی دعاکرتے
ہیں  اور اپنے پاس پہنچنے  کی امید رکھتے ہیںٰ اور جس کے متعلق کہدے  کہ وہ تو پہلے مرچکا ہے وہ کہتے ہیں کہ وہہلاک
ہوگیا کیونکہ اگرجنتی ہوتا تو یہانتک  پہنچ
چکاہوتا

معصوم  سےدریافت کیاگیا کہ مومن مرنے کے بعد اپنے گھر
والوں کے پاس بھی آتاہے  تو آپ نے فرمایاہاں
سائل نے پوچھا کتنے عرضہ میں ؟ تو آپ نے فرمایاجمعہ کے دن یاہر مہینہ میں ایک دفعہ
یاہر سال میں ایک مرتبہ اور یہ اس کےاعمال کی طاقت پر منحصر  ہے

Similar Posts

  • جوا بازی شطرنج

     جوا بازی شطرنج چوپڑ اور تمام وہ کھلیں جن پر بازی لگائی جائے پس اس میں تاش بازی بھی شامل ہے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا اس کا فروخت کرنا اور اس کی قیمت کھانا حرام ہے اس سے کھیلنا شرک ہے کھیلنے والے پر سلام کہنا گناہ ہے اور یہ گناہ…

  • امام غائب

    ہمارا عقیدہ ہے کہ پیغمبر کا آخری  جانشین بارہواں امام حضرت مہدی علیہ السلام  غائب ہیں اور طویل غیبت کے بعد  اللہ کے امر سے ایک دن ظہور فرمائیں گے  اور حضرت عیسیٰ  علیہ السلام  چرچ چہارم سےاتر کر انکی بیعت کرکے انکی اقتدا میں نماز پڑھیں گے انکی حکومت پوری روئے زمین  پر ہوگی…

  • مکارم اخلاق

     مکارم اخلاق حضرت امام محمد باقر علیہ السلام  نے فرمایا کہ جناب  رسالتمآبُ نے حضرت علی علیہ السلام  کو چند وصیتیں فرمائیں  1سچ بولنا  کہ تمہاری زبان کذب آشنانہ ہو  2درع    پرہیزگاری  کبھی تم سے خیانت نہ ہو 3 اللہ کا خوف اس طرح رکھو کہ گویا تم اسے دیکھ رہے ہو   4خوف خدا سے…

  • صفات سلبیہ

    صفات سلبیہ یعنی وہ صفات جن سے اس کی ذات مبرا ہے اللہ کی مثل  نہیں وہجسم نہیں نہ وہ عرض ہے نہ جوہر  ہے نہ مرکب ہے  نہ اس میں اختلاف ہے نہ وہ کسی مکان میں ہےاور نہ کسی جہت  میں ہے کیونکہ یہ سب مخلوق کی صفات ہیں اور اللہ کے شایان…

  • علت فاعلیہ

    علت فاعلیہ بلاشک وشبہ خداوندکریم تمام کائنات کا خالق واحد ہے اس بارے میں نہ وہکسی مدد وآلہ کا محتاج ہے نہ کسی تحریک وتشویق کا حاجتمند ہے اور نہ کسی صلاح ومشورہ  کی اس کو ضرورت ہے بے شک اپنے لطف خاص سے اس  نے محمدؐ وآل محمد علیہم السلام  کو نوازا اور کل…

  • دیہات اور جہالت

     دیہات اور جہالت چونکہ زمانہ قدیم میں اسباب آمدو رفت کم تھے اور دنیا کی آبادیاں منظم نہ تھیں اس لئے دیہات میں بسنے والوں کے لئے شہری آبادیوں میں پہنچ کر اچھے آداب عمدہ خصلات اور علمی خیالات کا حاصل کرنا مشکل تھا اور اس کے برعکس شہروں میں تعلیم و تعلم کے ذرائع…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *