علت فاعلیہ

علت فاعلیہ

بلاشک وشبہ خداوندکریم تمام کائنات کا خالق واحد ہے اس بارے
میں نہ وہکسی مدد وآلہ کا محتاج ہے نہ کسی تحریک وتشویق کا حاجتمند ہے اور نہ کسی
صلاح ومشورہ  کی اس کو ضرورت ہے بے شک اپنے
لطف خاص سے اس  نے محمدؐ وآل محمد علیہم
السلام  کو نوازا اور کل کائات کو ان کی
خاطر ہی خلق فرمایا چنانچہ  ارشاد ہوا
لولاک لماخلقت  الافلاک  (اگر تو نہ ہوتا اے پیغمبر )  تو میں افلاک کو پیدا نہ کرتا تو چونکہ اس نے
اپنے لطف خصوصی  کے پیش نظر اور اپنے
اختیار ومشیت سے ہی ان کو باعث تخلیق کا ئنات 
قرار دیا ہے لہذا باعث تخلیق ہونے کے پیش نظر مجاز اگر  ان پر علت فاعلی کا اطلاق کیاجائے جبکہ فاعل
حقیقی  خود اسی کی ذات ہے اور اس میں اس کا
کوئی بھی شریک نہیں تو اس کو کفر  یاشرک
نہیں کہاجاسکتا جس طرح کا شتکار کو کہاجاتاہے کہ اس نے فلاں زمین سے اسقدر غلہ
پیدا کیا یازمین کے متعلق کہاجاتاہے کہ اس زمین نے اس قدر غلہ پیداکیا ہے  حالانکہ درحقیقت پیداکرنے والا وہی ایک اللہ ہے
جس کاکوئی شریک نہیں ہے بلکہ وہ تو فرماتاہے کاشتکار اور زارع بھی میں خود ہوں ء
انتم        ام تحن الزارعون  کیاتم زراعت کرتے  ہو یا میں زراعت کرنے والا ہوں تو چونکہ
کاشتکار کو ہاتھ پاؤں دل ودماغ اور جملہ قوتیں دینے والا اللہ ہے  اسی طرح زمین کو قوت نامیہ  عطاکرنا بھی اس کا فیض ہے لہذا اگر مجازغلہ  پیداکرنے یاغلہ اُگانے  کی نسبت آلہ ہونے کے اعتبار سے کاشتکار  کی طرف اور محل ومکان ہونے کے لحاظ سے زمین کی
طرف دیجائے  تو نہکفر لازم آتا ہے اور نہ
اس میں کوئی شرک ہے  اور شیخ مرحوم  نے اسی مثال 
کےذریعے  سے متعدد مقامات  پر محمؐد وآل محمؐد کا مجاز اعلت  فاعلیہ ہونا بیان کیاہے

Similar Posts

  • علت غائیہ

    علت غائیہ  محمد و آل محمد علیہم السلام  کو پوری کائنات  کےلئے علت غائیہ  کہنا بھی مجھے پسند نہیں ہے بلکہ میں اس کو درست نہیں سمجھتا جبتک  کہ تاویل وجووجوجیہ کا دروازہ نہکھولاجائے حالانکہعلت فاعلیہ وصوریہ ومادیہ ان کو نہ تسلیم کرنے والے بھی علت غائیہ  محؐمد  وصل محؐمد  کو تسلیم کرنے میں شیخ…

  • تعصب اور حسد

    تعصب اور حسد یہ یاد رکھنا چاہیے کہ تعصب اور حسد دو الگ الگ بیماریوں ہیں حسد یہ ہے کہ کسی انسان پر اللہ کی نعمت دیکھ کر جلتے رہنا اور پھر عملی طور پر اس سے زوال نعمت کی کوشش کرنا اور تعصب یہ ہے کہ کسی انسان پر خدا کی نعمت کو دیکھے…

  • حقوق کا احساس

    حقوق کا احساس اس مقام پر انسان عقل کی روشنی میں سوچنے پر مجبور ہو تا ہے یہ کہ میں کیا ہوں ؟ کہاں سے آیا ہوں ؟ خود آیا ہوں یا لایا گیا ہوں؟ مجھے کون لایا ہے ؟ جس ماحول میں میں نے آنکھ کھولی ہے یہ خود بنا ہے یا بنایا گیا…

  • سلام ومصافحہ

    سلام ومصافحہ حسد وکدوت کے دور کرنے اور باہمی رواداری وملنساری کی قضا کو پیداکرنے اور برقرار  رکھنے کے لئے انسانیت کے بہی  خواہوں نے سلام ومصافہ کو حسن خلاق کا سنگار قرار دیا ہے چنانچہ ہر ہر مذہب  وملت اور ہر قوم وفرقہ نے باہمی ملاقات کے جملہ آداب  میں ہے سلام ومصافحہ کو…

  • غلو اور تفویض

    غلو اور تفویض علمائے امامیہ کے نزدیک آئمہ طاہرین علیہ السلام  کے حق میں غلویاتفویض  کاقول غرف باطل ہی نہیں بلکہ کفر وشرک  ہے اوریہ بات بالکل واضح ہے کہ قرآن مجید نے یہود ونصاریٰ کا حضرت عزیر  وحضرت عیسیٰ علیہما السلام  کے حق میں غلو برداشت نہیں کیااور انکو شدت سے روکا ہے چنانچہ…

  • شرم وحیا

    شرم وحیا صفات فاضلہ  انسانیہ  میں شرم وحیا ایک بلند  پایہ صفت ہے اور انسان کی بہت بڑی زینت  ہے چنانچہ حضرت رسالتمآب  نےارشاد فرمایاکہ مخر اور تکبر جس میں ہو اس کوبدنماکرتا   ہے اور حیاء شرم  جس میں ہو اس کو زیب دیتاہے  حضرت امیرالمومنین  علیہ السلام  نے فرمایا جو حیاکی چادر پہن لے…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *