چھٹا باب — واقعاتِ شہادتِ سیّدالشہدأ علیہ السّلام — شجا عت امام حسین ؑ
التعداد فوجیں جب عرصہ کارزارِ کربلامیں جمع ہوئی تھیں اورگھوڑوں کی ٹاپیں۔۔ ڈھول
وطبل کی تھاپیں۔۔ تلواروں کے چمکار۔۔نیزوں کے لسکار۔۔ تیروتفنگ کے جھنکار اورلوگوں
کی چیخ وپکارکے درمیان شجاعانِ عرصہ کارزار کی للکار کا دل ہلادینے والاسماں یہ
تاثردے رہاتھا کہ اس ہائو ہوکے مقابلہ میں قدم جمانا کسی غیر معمولی شخصیت کاہی
کام ہے، اس وقت کس کی جرأت تھی کہ ان آہنی دیواروں سے ٹکرائے؟ اورکس کی مجال تھی
کہ ان فولادی شکنجوں میں جکڑے جانے کے لئے اپنے قیمتی وجود کو پیش کرے؟ بیشک تاریخ
بتلاتی ہے اورتجربہ شاہد ہے کہ ایسے پُرخطر ماحول میں بڑے بڑے شجاع اور نامور
بہادر بھی صاحب اقتدار کی ہاں میں ہاں ملانے پرمجبور ہوجاتے ہیں اوروقتی طور
پراپنے حریف کی ہرجائز وناجائز خواہش پر صاد کرنے میںہی بھلائی اور اپنی خیر
سمجھتے ہیں اور اپنے نظریہ کو خیر باد کہتے ہوئے اپنے ہاتھوں اپنے مشن کا گلا کاٹنے
میں خوشی محسوس کرتے ہیں۔
حریف کے ارادوں کی خبر تھی اور ظاہری لحاظ سے اپنی بے بضاعتی کا بھی اعترا ف تھا
لیکن آپ ؑ کو معلوم تھا کہ میرے مشن کی کامیابی صرف اسی میں ہے کہ اپنے پاس موجودہ
قلت کو حریف کی کثرت سے ٹکرایا جائے تاکہ یہ نتیجہ روز روشن کی طرح واضح ہو جائے
کہ:
کر سکتا ہے اور صداقت کے بل بوتے پر ایک قطرہ باطل متلاطم سیلاب کا منہ موڑ سکتا
ہے۔
ہونے کی بجائے اپنے بہادر باپ اور غیور دادا کی سیرت پر اپنے لئے کٹھن راستہ تجویز
کیا اور ہاشمی جرأت کو لبیک کہتے ہوئے ذلت کی زندگی کو ٹھکرا کر موت کی آنکھ میں
آنکھ ملانے کیلئے آگے بڑھنا پسند فرمایا پھر اپنی تھوڑی مقدار کے ساتھیوں کو
اپنے سامنے ریگزار صحرا میں ایڑیا ں رگڑتے دیکھااپنے جواں سال بیٹوں۔۔ بھتیجوں۔۔
بھانجوں۔۔ بھائیوں اورعزیزوں کو خون میں نہاتے ہوئے دم توڑتے ہوئے دیکھا، عباس کے
کٹے ہوئے بازو دیکھے۔۔ علی اکبر کے سینے میں زخم دیکھا۔۔ علی اصغر کے گلوئے نا
زنین میں تیرپیوست دیکھا اوریہ سب کچھ دیکھنے کے باوجود جرأت وشجاعت کا بے جگری
سے ایسا مظاہرہ کیا جیساکہ کچھ نہ دیکھا ہو؟
کوزیادہ محسوس فرماتے تھے اوریہی وجہ ہے کہ خاندانِ عصمت کی تمام شہزادیوں کو حسین
ؑ کی پیاس کا اپنی پیاس سے زیادہ احساس تھا اورپیا س کے تمام اسباب آپ ؑ کے پاس
موجود تھے، دن گرم ۔۔ موسم گرم۔۔ ہوا گرم۔۔ زمین گرم پھر زخموں کی حرارت۔۔ عزیز
واقارب کی اپنے سامنے موت کی حرارت۔۔پردہ داروں کے متعلق فکروتشویش کی حرارت اورتین
دن کی پانی کی بندش کے ساتھ آپ ؑ کی فطری وطبعی پیاس کو ملا کراندازہ کیجئے کہ
آپ ؑ پر پیاس کا کیا عالم ہوگا؟ ہاں جب شہزادہ علی اکبر نے ایک مرتبہ باپ کی خدمت
میں پہنچ کرپیاس کی شکایت کی تو امام ؑ نے بڑھ کراپنے جوان سال بیٹے کو سینے سے
لگایا اورمنہ سے منہ ملاکرفرمایایہ لو میری زبا ن کو چوس لو شاید کچھ تسکین
ہوجائے؟ توشہزادے نے اپنے منہ میں باپ کی زبان لی پس فوراً اپنا منہ پیچھے ہٹا
لیا! باپ نے پوچھا کیوں بیٹا؟ تو عرض کیا باباجان آپ ؑ کی زبان میری زبان سے
زیادہ خشک ہے؟ اندازہ کیجئے کہ حسین ؑکی پیاس کس قدر تھی؟
میں سے ایک بھی ہوتوبہادر سے جوہر شجاعت گم ہوجایا کرتے ہیں، یہی توفرق ہے علی ؑ
اورحسین ؑکی شجاعت میں کہ:
پانی پی کرلڑے اورحسین ؑ پیاسے لڑے۔
فکر لڑے اورحسین ؑنے ہزار ہا فکر وتشویش کی موجود گی میں
دکھائے۔
لڑنے کے بعد ز خم کھائے اورحسین ؑزخمی وجود سے آمادہ حرب ہوئے۔
سامنے عزیزوں کی لاشیں نہ تھیں اورحسین ؑتمام جانثاروں
کو گرم زمین پردیکھ کومیدان میں آگے بڑھے۔
ایک سے لڑتے رہے اورحسین ؑبیک وقت ہزاروں سے لڑے۔
کودادشجاعت دینے کے لئے پیغمبر اوراصحاب موجود ہواکرتے
لئے یتیم وبے وارث بچے اور سادانیاں دروازۂ خیام پرتھیں پھر بھی آپ ؑ نے اصول
جنگ کے پیش نظر مبارزطلبی بھی کی اورہر مقابلہ میں آنے والے کوشیر خداکے شیرفرزند
نے دارالبوار بھی پہنچایا، جب کافی تعداد میں نامی گرامی پہلوان لقمہ اجل ہوچکے تو
کسی کو علی ؑکے اس زخمی شیردل فرزندکے سامنے آنے کی جرأت نہ تھی جبھی تو کہنے
والے کہہ اٹھے:
جَاشًا مِنْہُ وَاِنْ کَانَتِْ الرِّجَالُ لَتَشُدُّ عَلَیْہِ فَیَشُدُّ
عَلَیْہِمْ بِسَیْفِہٖ فَیَکْشِفُوْنَ عَنْہُ انْکِشَافَ الْمِعْزٰی اِذَا شَدَّ
فِیْھَا الزِّئبُ وََ لَقَدْ کاَنَ یَحْمِلُ فِیْھِمْ وَقَدْ تَکَمَّلُوْا
ثَلاثِیْنَ اَلْفاً فَیَنْھَزِمُوْنَ مِنْ بَیْنِ یَدَیْہِ کَاَنَّھُمُ الْجِرَادُ
الْمُنْتَشِرُ ثُمَّ یَرْجِعُ اِلٰی مَرْکَزِہٖ وَ ھُوَ یَقُوْلُ لَاحَوْلَ وَلَا
قُوَّۃَ اِلَّابِاللّٰہِ الْعَلِّیِ الْعَظِیْمِ۔
کہتاہے میں نے آج تک کوئی زخمیوں سے چور انسان نہیںدیکھا جس کے سامنے اپنے بیٹے۔۔
عزیزو اقارب اور دوست قتل کئے جاچکے ہوں اور بایں ہمہ حسین ؑکی طرح دلیر اور ثابت
القلب ہو؟ ان مصائب میں گھِر جانے کے باوجود حسین ؑ کی شجاعت کا یہ عالم تھا کہ
لوگ یکبار گی حملہ آور ہوتے تھے پس آپ ؑ شیر غضبناک کی طرح تلوار آبدار کومیان
سے نکال کر ان کو للکار تے تھے پس صفوں میں انتشار پڑجاتاتھا اوربکریوں کی طرح لوگ
بھاگتے نظر آتے تھے، وہ پورے تیس ہزار تھے جب آپ ؑ حملہ کرتے تھے تو مکڑی کی طرح
لوگ اڑتے نظر آتے تھے پس شیر کی طرح ان کوبھگا کرواپس اپنے مرکز پرپلٹ آتے تھے۔
ابن طائوس اوربروایت ابن شہر آشوب اسی حالت میں ایک ہزار نوسو پچاس ملاعین کوتہِ
تیغ کیا۔
اسے اپنی شکست کا احساس ہونے لگا، لہذابآوازبلند صدادی:
تمہیںنہیں معلوم کہ یہ شخص اس کا سپُوت ہے جس کی تلوار نے صنادید عرب کے تکبر
کوخاک میں ملا دیا؟ ہاں ہاں بیشک یہ الانزع البطین کا فرزند ہے اورشجاعت میں اُس
باپ کا وارث ہے جس کی تلوارنے عرب کے نامی پہلوانوں کا خون مزے لے لے کے چوسا،
لہذا ناممکن ہے کہ مبارزطلبی کے طریقہ سے تم اس پرفتح پاسکوکیونکہ اس طریقے سے اس
کی نیام سے نکلی ہوئی تلوارمیدان کا رزار میں حاضر ہونے والے تمام شجاعانِ حرب
وضرب کویکے بعد دیگرے دارالبوار پہنچاکے ہی دم لے گی، بس بھلائی اس میں ہے کہ اس
پر ہرطرف سے یکبار گی حملہ کرو۔
نے امام عالیمقام ؑ کا ہرچہار طرف سے احاطہ کرلیا اورتیر بارانی شروع کی، تاہم
امام عالیمقام ؑ نے نہایت حوصلہ اورپامردی سے ان کا مقابلہ کیا اورشجاعت کے وہ
جوہردکھائے کہ بناپرایک حکایت کے لوگوں نے واقعہ ہائلہ کربلاکے بعد گذشتہ بہادروں
کی شجاعت کو یکسر بھلادیا، حتیٰ کہ جب شجاعانِ عرب کا ذکر ہوتاتو حضرت علی ؑ کی
بجائے جگہ جگہ امام حسین ؑ اوران کے اصحاب واحباب کی شجاعت کے تذکرے ہوتے، محمد بن
طلحہ شافعی نے ’’مطالب السئوول ص۷۲‘‘ میں لکھا
ہے کہ آپ ؑ نے عرصہ کارزار میں یہ اشعارپڑھے:
اورمقام فخر میں میرے لئے یہی کافی ہے۔
مَّشٰی
یَزْھَرُ
اس کی جانب سے ہدایت کی روشن قندیل ہیں۔
اَحْمَدٍ
پر عطا ہوئے ہیں۔
ہدایت۔۔ وحی اورنیکی ہم میں ہی موجود ہے۔
کوبلاریب رسالتمآب کی طرف سے جام بھر بھر کر پلائیں گے۔
اس کو تہِ تیغ کیا حتیٰ کہ کافی تعدادمیں فوجِ اعدأ کے نامی بہادروں کو واصل جہنم
کیا اورآپ ؑ نے جس جس پر تلواراٹھائی وہ موت کے پنجہ سے جان برنہ ہوسکا اورصرف
یہی بات ان کی شجاعت اورخوداعتمادی پردلیل قاطع ہے۔
گرامی پہلوان تھا آپ ؑ کے مقابلہ میں آیا اورامام نے ایک ہی ضربت سے اس کا کا م
تمام کردیا اورایسی زورسے تلوار ماری کہ اس کا سر پچاس ذراع دور جاپڑا، پھر جوش
انتقام میں یزید ابطحی لاف وگزاف مارتاہوا میدان میں آیا یہ ملعون شجاعت میں شہرہ
آفاق تھا لیکن امام عالی نے اس کا وار ردّکرکے اس کی کمر پر ایسی تلوار ماری کہ
وہ دو ٹکڑے ہو کر زمین پر گر گیا۔
باَرَزَ بِنَفْسِہٖ اِلٰی اَنْ اَثْخَنَۃُ الْجَرَاحاَتُ وَ السِّھَامُ
تاَخُذُہُ مِنْ کُلِّ جاَِنبٍ آپ ؑ اس حد تک لڑے کہ زخموں سے چور ہو گئے اور تیر
ہر طرف سے آپ ؑ پر برس رہے تھے، اتنے میں بعض ملاعین نے اہل حرم کا رخ کیا تو آپ
ؑ نے فرمایا اے گروہ ِشیطان اگر تمہارے پاس دین نہیں ہے اور قیامت کا ڈر تمہارے دل
میں نہیں تو شرافت نفس کو سنبھالو اور غیرت عرب کا خیال کرو؟ میں تم سے لڑ رہا ہوں
بس تم میرے ساتھ جنگ کرو اور اہل حرم کو ستانے سے باز آجائو اور تم عورتوں بچوں
کو پریشان نہ کرو؟ چنانچہ وہ رک گئے۔
البکأ‘‘ بروایت بحارالانوار امام ؑ نے یہ اشعار پڑھے:
ہونا افضل ہے۔
کیوں بخل کرے؟
پر یہ شعر جاری رہا:
برداشت کرنا بہتر ہے۔
کا نقشہ پیش کیا پھر میسرہ پر حملہ کیا اور یہ رجز پڑھا:
اسی حال میں دین پیغمبر پر گامزن ہوں گا۔
آپ ؑ نے یکے بعد دیگرے کئی حملے کئے۔۔۔۔ حمید بن مسلم کہتا ہے خدا کی قسم میں نے
اس وقت آپ ؑ کو دیکھا کہ آپ ؑ کی ریش اقدس خون سے تربتر تھی اور میں نے زرّہ کو
دیکھا اس قدر تیراس میں پیوست ہو چکے تھے کہ زرّہ نظر نہیں آسکتی تھی اور باوجود
اس کے آپ ؑ حملہ پر حملہ کر رہے تھے اور آپ ؑ کے سامنے کسی کو ثابت قدم رہنے کی
جرأت نہ تھی، تب عمر سعد نے کہا: لا شَکَّ اِنَّہُ ضِلْعٌ مِنْ اَضْلاعِ
النُّبُوَّۃ کہ بے شک یہ نبوت کا جزو ہے
اور حکم دیا کہ فوج دو حصوں میں بٹ کر اس تنہا سے لڑے۔۔ ایک حصہ تلواروں اور نیزوں
سے اور دوسرا حصہ تیروں اور پتھروں سے!؟
ہے جس کی پاداش میں میرا قتل تم لوگوں نے حلال جانا ہے؟ تو بروایت ابومخنف انہوں
نے کہا صرف تیرے باپ کی دشمنی کی وجہ سے ہم آپ ؑ سے لڑتے ہیں اور اپنے بدر و حنین
کے مقتولین کا ہم بدلہ لیتے ہیں، پس آپ ؑ نے عمربن سعد کو بلا کر فرمایا کہ تین
باتوں میں سے ایک کو اختیار کر لو:
رَسُوْلِ اللّٰہِ۔
گیا ہے۔۔۔ عمر سعد نے جواب دیا کہ یہ بھی نہیں ہو سکتا۔
بُدْ فَلْیَبْرُزْ اِلَّی رَجُلٌ بَعْدَ رَجُلٍ۔
آدمی آنا چاہیے۔۔۔ ابن سعد نے اس بات کو ظاہراً قبول کر لیا لیکن وفا نہ کی!
ہوئے اور امام ؑ نے خوب جہاد کیا، حتیٰ کہ بروایت ’’منتخب‘‘ متعدد حملوں میں دس
ہزار سے زیادہ ملاعین کو دارالبوار پہنچایا لیکن فوج کی کثرت کی وجہ سے ان میں اس
مقدار کی کمی محسوس نہ ہوتی تھی، ایک مرتبہ حملہ کرتے ہوئے دریائے فرات پر جا
پہنچے اور گھوڑے کو پانی میں داخل کیا اور فرمایا گھوڑا تو بھی پیاسا ہے اور میں
بھی پیاسا ہوں پس گھوڑے نے پانی سے منہ اٹھا لیا اور آپ ؑ نے چلّو بھر کر ارادہ
کیا کہ پانی پئیں لیکن ایک ملعون نے آواز دی کہ حسین ؑتو پانی پی رہا ہے حالانکہ
دشمن تیرے خیام میں گھس رہے ہیں؟ پس غیور امام ؑ نے جونہی اہل حرم کا نام سنا تو
پانی گرا دیا اور تشنہ کام واپس پلٹے اور ایک مرتبہ پھر خیام میں تشریف لائے (مخزن
البکأ)
رخ کیا، بروایت ابن شہر آشوب۔۔ اعورسلمی اور عمروبن حجاج زبیدی جو چار ہزار کی
فوج کے ساتھ دریا پر مسلط تھے ان سے لڑائی اور فتح حاصل کر کے کنارۂ دریا پر قبضہ
کر لیا اور گھوڑے کو پانی میں داخل کیا اور گھوڑا بھی چونکہ پیاسا تھا پس امام نے
فرمایا:
حَتَّی تَشْرَب۔
تک کہ تو نہ پئے گا؟
منہ اٹھا لیا اور امام ؑ نے گھوڑے سے فرمایا:
اِشْرِبْ فَاَنَا اَشْرَب تو بھی
پی اور میں بھی پیتا ہوں، چنانچہ گھوڑے کی دلجوئی کی خاطر چلّو بھرا اور پینے کا
ارادہ کیا کہ بروایت ’’بحارالانوار‘‘ ایک کلبی شخص نے ایک تیر مارا جو امام مظلوم
ؑ کے دہن اقدس پر لگا اور ایک روایت میں ہے کہ یہ تیر حصین بن نمیر نے مارا تھا،
امام ؑ نے وہ تیر کھینچ کر پھینک دیا اور خون کا فوارہ جاری ہوا پس اتنے میں ایک
شخص نے صدا دی اے حسین ؑ تجھے پانی یاد ہے حالانکہ دشمن تمہارے خیام میں گھس رہے
ہیں؟ غیور امام ؑ نے خیام کا رخ کیا۔
