یزید بن مغفل صحابی
بن کلیب بن ذہل بن سیاربن بستہ بن وئل بن سعد بن عامر بن جعف بن سعد العشیرہ مدحجی
جعفی صحابہ رسو ل میں سے تھا، یہ اوراس کا بھائی زہیربن مغفل خلافت ثانیہ کے زمانہ
میں جنگ قادسیہ میں شریک تھے۔
تھا اورحیدر کرار کے شیعانِ خصوصی میں اس کا شمار تھا، نیز فن شعار گوئی میں بھی
اس کو کا فی دسترس حاصل تھی، جنگ صفین میں حضرت امیر ؑ کی رکاب فخرانتساب میں
موجود تھا اورحضرت امیر ؑ نے خریت بن راشد خارجی کے مقابلہ میں بھی اس کو بھیجا
تھا اوراس نے اس کو واصل جہنم کیا تھا۔
دشمنان حسین ؑ پرحملہ آور ہوا اورباوجود سن رسید گی کے بیس سے زیادہ ملاعین کو
تہِ تیغ کیا اورایسی جنگ کی جس کی نظیر نہیں ملتی ااور آخر کا ر درجہ شہادت پر
فائز ہوا۔
